کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ملک میں صنعتی پارک اور صنعتیں

Posted On: 05 FEB 2021 3:05PM by PIB Delhi

 

صنعتی پارک سے متعلق اسکیم 2002 کو ، جو یکم اپریل 1997 سے 31؍مارث 2006 تک کی مدت کے لیے ایک صنعتی پارک کو تیار کرنے اور اس کاکام کاج چلانے یا دیکھ بھال کرنے والے کسی بھی ادارے کے لیے قابل اطلاق ہے، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے نے یکم اپریل 2002 کو نوٹیفائی کیا تھا۔ صنعتی پارکوں کے بارے میں اعدادوشمار جو ملک کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ تین سالوں کے دوران قائم کیے گئے ہیں، اور جن پر کام ہورہا ہے، مرکزی طور پر قائم نہیں رکھے جاتے۔ البتہ صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ نے صنعتی معلوماتی نظام (115) پر دستیاب ہے اور جس کی تفصیلات کو متعلقہ ریاستیں، باضابطہ وقفوں کے بعد تازہ ترین کرتی ہیں۔ صنعتی معلوماتی نظام (115) میں اندراج شدہ صنعتی پارکوں/زمین جائیدادوں/ کلسٹرس کی تعداد کی مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ریاست وار ایک فہرست، ضمیمہ میں ہے۔ صنعتی پارکوں سے متعلق معلومات، ڈی پی آئی آئی ٹی کی ویب سائٹ (dipp.gov.in) پر ‘‘انڈسٹریل انفارمیشن سسٹم’’ لنک پر بھی دستیاب ہے۔

گزشتہ تین سال کے دوران صنعت اورداخلی تجارت کے فروغ کے محکمے نے تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں حیدرآباد فارماسٹی این آئی ایم زیڈ کے نام سے سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کا ایک قومی زون (این ایم زیڈ) قائم کرنے کی غرض سے اپنی حتمی منظوری دے دی ہے۔

مختلف ریاستوںمیں صنعتی پارک اور صنعتوں کے قیام کا معاملہ خود متعلقہ ریاستی حکومت کی حدود کے تحت آتا ہے۔ البتہ مرکزی حکومت ایک مخصوص خطے میں پارک/کلسٹرس/صنعتوں کی تعمیر سے متعلق تجویز متعلقہ ریاستی حکومت سے موصول ہوجانے کے بعد اپنی اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعہ ریاستوں کو مدد فراہم کرتی ہے۔

 

 

ضمیمہ

 

وزارتوں/ ریاستی حکومت کے ذریعہ صنعتی معلوماتی نظام (آئی آئی ایس) (یکم فروری 2021 کو ) درج کی گئی صنعتی پارکوں/ زمین جائیدادوں/ کلسٹرس / نوڈس کی ریاست وار اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تعداد۔:

 

نمبر شمار

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

صنعتی پارکوں کی تعداد

1

آندھرا پردیش

400

2

اروناچل پردیش

13

3

آسام

51

4

بہار

64

5

چنڈی گڑھ

4

6

چھتیس گڑھ

51

7

دادر و ناگر حویلی

4

8

دمن ودیو

2

9

دہلی

31

10

گوا

24

11

گجرات

267

12

ہریانہ

35

13

ہماچل پردیش

64

14

جموں وکشمیر

58

15

جھارکھنڈ

131

16

کرناٹک

539

17

کیرالہ

147

18

مدھیہ پردیش

120

19

مہاراشٹر

728

20

منی پور

5

21

میگھالیہ

9

22

میزورم

2

23

ناگالینڈ

6

24

اوڈیشہ

129

25

پڈوچیری

10

26

پنجاب

63

27

راجستھان

370

28

تمل ناڈو

213

29

تلنگانہ

147

30

تریپورہ

28

31

اترپردیش

219

32

اتراکھنڈ

41

33

مغربی بنگال

14

 

ٹوٹل

3,989

 

ذرائع: مندرجہ بالا معلومات، ویب سائٹ لنک پر مبنی ہے: https://iis.ncog.gov.in/parks/login1#

یہ اطلاع کامرس اور صنعت کے وزیر ممللکت جناب سوم پرکاش نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔ع م۔ج ا

 (U: 4084)



(Release ID: 1715036) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Manipuri