محنت اور روزگار کی وزارت

آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا

Posted On: 08 FEB 2021 5:25PM by PIB Delhi

 

آجرین کے لیے ترغیباتی پروگرام کے تحت آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی) کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکیں، سماجی تحفظ کے فوائد مہیا کیے جاسکیں۔ کووڈ -19 وبا کے دوران بے روزگار ہونے والوں کے نقصانات کی بھرپائی کی جاسکے۔اس اسکیم کے تحت؛

  • ایک ملازم جس کی ماہانہ تنخواہ 15000 روپے سے کم ہے، جو یکم اکتوبر 2020 سے قبل ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں رجسٹرڈ کسی ادارے میں کام نہیں کررہا تھا، اور یکم اکتوبر 2020 سے قبل اس کے پاس یونیورسل اکاؤنٹ نمبر یا ای پی ایف ممبر اکاؤنٹ نمبر نہیں تھا، وہ اس فائدے کے حاصل کرنے کا مستحق ہوگا۔
  • کوئی بھی ای پی ایف ممبر جس کے پاس یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) ہے، اس کی ماہانہ تنخواہ 15000 روپے سے کم ہے، جس کی کووڈ وبا یکم مارچ 2020 سے 30 ستمبر 2020 کے درمیان نوکری چلی گئی اور اس نے 30ستمبر 2020 تک ای ایف پی کے تحت آنے والے کسی ادارے میں ملازمت نہیں کی ہے، ایسا شخص بھی اس فائدے کا مستحق ہوگا۔

 

اس اسکیم پر ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ذریعہ عمل کیا جارہا ہے۔ اس سے ایم ایس ایم ای سمیت مختلف شعبوں/ صنعتوں سے تعلق رکھنے والے آجرین پر سے مالی بوجھ بھی کم ہوگا اور زیادہ افراد کو ملازمت دینے کے لیے ان کی ہمت افزائی بھی ہوگی۔اے بی آر وائی کے تحت حکومت ای پی ایف او کے ذریعہ رجسٹرڈ کمپنیوں کے ملازمین کی تعداد کے اعتبار سے ملازمین اور آجرین کی تنخواہوں کا 12فیصد بوجھ برداشت کرتی ہے۔ یہ اسکیم یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوئی ہے اور اہل آجروں اور نئے ملازمین کے رجسٹریشن کے لیے 30؍جون 2021 تک جاری رہے گی۔ حکومت رجسٹریشن کی تاریخ سے2 سال تک سبسڈی ادا کرے گی۔

اس اسکیم پرعمل درآمد کی پوری مدت یعنی 2020 سے 2023 تک کے اخراجات کے لیے حکومت نے 22810 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ یہ اطلاع محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمارگنگوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔س ب۔ج ا

 (U: 4082)



(Release ID: 1715012) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Manipuri