جل شکتی وزارت
پڈوچیری نے جل جیون مشن کے تحت ‘ہرگھر جل’ کےحصول کے لیے سالانہ ایکشن پلان پیش کیا
مرکز کے زیرانتظام علاقہ کا ستمبر2021 تک پانی کی 100فیصد فراہمی کا منصوبہ
Posted On:
29 APR 2021 6:52PM by PIB Delhi
‘جل جیون مشن’ (جے جے ایم) کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لیے آج پڈوچیری میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سالانہ ایکشن پلان کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی۔اس میں مرکز کے زیرانتظام علاقے کے سرکاری افسران نے جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے سے متعلق کمیٹی کے سامنے ‘ہرگھرجل’ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے منصوبہ پیش کیا۔اس میٹنگ کی صدارت وزارت کے سکریٹری نے کی اور مختلف وزارتوں/محکموں اور نیتی آیوگ کے ممبران نے اس میں شرکت کی۔
پڈوچیری میں دیہی گھروں کی کل تعداد 1.16لاکھ ہے،جب کہ ان میں سے 1.09لاکھ(95فیصد) دیہی گھروں میں نل کے پانی کا کنکشن موجود ہے۔پڈوچیری کی حکومت مالی سال 22-2021کی دوسری سہ ماہی تک تمام گھروں میں پانی کے کنکشن مہیا کرانے کا پروگرام رکھتی ہے۔ اپنے سالانہ ایکشن پلان میں پڈوچیری کی حکومت نے ولیج ایکشن پلان (وی اے پی) پر عمل درآمد کے لیے اور ولیج واٹر اینڈ سنیٹیشن کمیٹی (وی ڈبلیوایس سی) کی تشکیل کے لیے اپنا رول آؤٹ پلان پیش کیا۔
مرکز کے زیرانتظام علاقے پر اس بات کےلیے زور دیا گیا کہ وہ مختلف پروگراموں کو ایک دوسرے میں ضم کرکے دستیاب مختلف فنڈس سے استفادہ کریں۔یہ پروگرام ہیں ایم جی این آر ای جی ایس، جے جے ایم، ایس بی ایم (جی)،پی آر آئیز کے لیے 15ویں ایف سی گرانٹس، ڈسٹرکٹ منرل ڈیولپمنٹ فنڈ، سی اے ایم پی اے، سی ایس آر فنڈ، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈوغیرہ دیہی سطح پر۔اس کے علاوہ ان تمام وسائل کو ایک دوسرے میں ضم کرتے ہوئے طویل المدتی پینے کے پانی کی سیکورٹی کے لیے ہر گاؤں کے لیے ایک ویلیج ایکشن پلان (وی اے پی) تیار کیا جائے۔ان تمام سرگرمیوں میں مقامی لوگوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہونا چاہیے،خاص طور پر گھروں میں پانی کی بے رکاوٹ اور مسلسل سپلائی اور اس کی دیکھ بھال کے معاملے میں ۔مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ تمام پانی کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کو این اے بی ایل سے فوری طور پر منظوری دلائی جائےاور جے جے ایم کے رہنما خطوط کے مطابق 100فیصدی پینے کے پانی کے وسائل کی جانچ کرائی جائے۔
‘جل جیون مشن’حکومت ہند کا ایک اہم پروگرام ہے، جس کا مقصد سال2024تک ملک میں ہرگھر تک نل کے پانی کا کنکشن پہنچادینا ہے۔ ‘جل جیون مشن’ کے تحت صف اول کے کارکنوں اور مقامی افراد کی شمولیت کے ذریعہ پانی کے معیار کی نگرانی کو اولیت دی جاتی ہے۔اس سلسلے میں علاقے کے 5 افراد خاص طور پر خواتین کو ہرگاؤں میں پانی کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے فیلڈ ٹیسٹ کٹس کے استعمال کی تربیت دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ لوگوں کو باخبر بنانے، تعلیم دینے اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طرف سے ایک مؤثر حکمت عملی تیار کی جانی ہے۔اس کا مقصد پانی کی سپلائی اور اس کے تحفظ کے لیے لوگوں کے طورطریقوں میں تبدیلی اور انہیں اس قسم کے پروگراموں کا حصہ بنانا ہے۔
نئے مالی سال 22-2021کی شروعات کے ساتھ ہی 9 اپریل سے سالانہ ایکشن پلانس (اے اے پیز) کو حتمی شکل دینے کے لیے مشترکہ جائزے کاعمل بھی شروع ہوچکا ہے۔اس کو حتمی شکل دینے سے پہلے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی طرف سے تجویز کردہ سالانہ ایکشن پلان کی مذکورہ کمیٹی کے ذریعہ جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔اس کے بعد پورے سال کے دوران فنڈز جاری کیے جاتے ہیں اور ‘ہرگھر جل’ کے حصول کی غرض سے سالانہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ وزٹس اور جائزہ میٹنگیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
************
ش ح۔س ب۔ج ا
(U: 4072)
(Release ID: 1715011)
Visitor Counter : 150