جل شکتی وزارت
جل جیون مشن: آسام نے 22-2021 کیلئے اپنا سالانہ عملی منصوبہ پیش کیا
ریاست 22-2021 میں نل کے پانی کے 20.63 لاکھ کنکشن فراہم کرے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 APR 2021 6:51PM by PIB Delhi
آسام ریاست نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنے جل جیون مشن (جے جے ایم) کا سالانہ عملی منصوبہ پیش کیا۔ اس میں مالی سال 22-2021 کیلئے منصوبہ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ہر دیہی کنبے کو پائپ کے ذریعہ سپلائی کئے جانے والے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کی غرض سے پوری ریاست کیلئے معموری منصوبہ شامل ہے۔ آسام میں 63.35 لاکھ دیہی کنبے ہیں۔ ان میں سے 6.67 لاکھ کنبوں کو پائپ کے ذریعہ پینے کا پانی مل رہا ہے۔ ریاست کا منصوبہ ہے کہ وہ سال 2024 تک پوری ریاست کو پانی فراہم کرنے میں صدفی صد کامیابی حاصل کرے۔آسام کا منصوبہ ہے کہ وہ 20.63 لاکھ کنبوں تک پائپ کے ذریعہ سپلائی کئے جانے والا پینے کا پانی سپلائی کرے گا اور 22-2021 میں دو ضلعوں کو مکمل طور پر پانی کی سپلائی شروع کردے گا۔21-2020 میں ریاست نے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے 4.76 لاکھ کنکشن فراہم کئے تھے۔ اس وقت ، ریاست میں 256 ’’ہر گھر جل‘‘ گاؤں ہیں اور پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی 7897 اسکولوں اور 1582 آنگن واڑی مراکز کو دستیاب ہے۔ ریاست نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جلد از جلد اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کو پائپ کے ذریعہ پینے کا پانی سپلائی کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
جل جیون مشن کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ عملی منصوبے (اے اے پی ) کو حتمی شکل دینے کی طویل مشق ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری کی صدارت میں ، مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ارکان اور نیتی آیوگ کے ارکان پر مشتمل ایک قومی کمیٹی انجام دے رہی ہے۔ جس کے بعد، مشن کی پیش رفت اور اس پر کئے گئے اخراجات کی بنیاد پر پورے سال فنڈس جاری کئے جاتے ہیں ۔منصوبہ بندی سے متعلق تفصیلی مشق ’’ہر گھر جل‘‘ کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کی غرض سے کی جاتی ہے۔سالانہ عملی منصوبے میں پینے کے پانی کے وسیلے کو مستحکم کرنے اس میں اضافہ کرنے اور پانی کی سپلائی کے کام پر زور دیا گیا ہے تاکہ کنبوں کو نل کے کنکشن فراہم کئے جاسکیں اورکھارے پانی کو قابل استعمال بناکر اس کا دوبارہ استعمال کیا جاسکے۔
21-2021 میں ریاست کو جل جیون مشن کے تحت تقریباً 3000 کروڑ روپے کا مرکزی فنڈ ملے گا اور اسے کمیٹی نے صلاح دی ہے کہ وہ مناسبت سے ریاست کے حصے ،اور مناسب اخراجات سے متعلق منصوبہ کیلئے انتظامات کرے۔ ریاست کے ذریعہ منریگا، ایس بی پی ، پی آر آئی ایس کیلئے پندرھویں مالی کمیشن کی امداد،کیمپافنڈس ، مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈس وغیرہ جیسے مختلف النوع پروگراموں کے تال میل کے ساتھ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔تاکہ دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے گاؤں کی سطح پر فنڈس کا مؤثر استعمال کیا جاسکے۔
جل جیون مشن،مقامی گاوؤں کی برادری کو بااختیار بنارہا ہے کیونکہ اس سےنہ صرف خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے رہن سہن میں آسانی فراہم ہورہی ہے بلکہ انہیں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے ، مختلف پیشہ ور ہنر سیکھنے ، اپنی صلاحیت کو بہتر بنانے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع بھی فراہم ہورہا ہے۔کیونکہ انہیں اس سے پہلے پانی لانے کی غرض سے دور دراز کے علاقوں تک جانا پڑتا تھا۔ جل جیون مشن کے تحت گاؤں کا عملی منصوبہ(وی اے پی) تیار کرنے اور ہر گاؤں کیلئے ’’پانی سمیتی‘‘ تشکیل دئے جانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ مقامی برادری، منصوبہ بندی ، عمل درآمد ،اور ان کیلئے تعمیر کئے گئے پانی کی سپلائی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے کام کاج اور دیکھ بھال کے کاموں میں ایک کلیدی کردار ادا کرسکے۔ریاست 22-2021 میں 4051 راج مستریوں اور پلمبروں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنا چاہتی ہے۔ یہ بات نمایاں کی گئی کہ آسام،اس سال 15287 گاؤں سے متعلق عملی منصوبے (وی اے پی ایس) تیار کرنا اور تقریباً 8089 گاؤں سے متعلق پانی اور صفائی ستھرائی کی کمیٹیاں قائم کرنا چاہتا ہے۔جل جیون مشن کے تحت مقامی برادری کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ پانی کے معیار کی نگرانی کریں اور اس پر نظر رکھیں ۔ پانی کی جانچ اور معیار کی افادیت کے پیش نظر ریاست کا 22-2021 میں صفائی ستھرائی سے متعلق 20.000 جانچ کرانے کا ارادہ ہے اس کے علاوہ کمیٹی نے اس سال ضروری بنیاد پر 38 لیبس (ضلع کے سطح کی 22 لیبس اور 16 سب ڈویژن کی سطح کی لیبس) کو این اے بی ایل کے ساتھ منسوب کرنے کی صلاح دی ہے۔
جل جیون مشن، مرکزی حکومت کا ایک بہت اہم پروگرام ہے۔ جس کا مقصد سال2024 تک ہر دیہی کنبے تک پائپ کے ذریعہ پانی کا کنکشن فراہم کرنا ہے ۔22-2021 کے بجٹ میں جل جیون مشن کیلئے 50011 کروڑ روپے مختص کئے جانے کے علاوہ 26940 کروڑ روپے کا ایک یقینی فنڈ بھی دستیاب ہے۔ جو پانی اور صفائی ستھرائی ،ریاست کا متناسب حصہ اور بیرونی امداد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کے ذریعہ فراہم کئے گئے فنڈ کے پروجیکٹوں کیلئے پی آر آئی ایس/آر سی بی سے منسلک پندرھویں مالی کمیشن کی امداد کے تحت دستیاب کیا گیا ہے۔ اس لئے 22-2021 میں دیہی گھروں تک پائپ کے ذریعہ صاف پانی فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی غرض سے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مختص کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔دیہی علاقوں میں اس قسم کی سرمایہ کاری کی بدولت دیہی معیشت کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔
*************
ش ح-ع م- م ش
U. No.4073
(ریلیز آئی ڈی: 1715009)
وزیٹر کاؤنٹر : 184