سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مربوط سولر ڈرائر اور پائرولیسس پائلٹ پلانٹ سے اسمارٹ شہروں کے شہری نامیاتی کچرے کو بایو چار اور توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 27 APR 2021 7:54PM by PIB Delhi

 

چنئی میں ایک سولر ڈرائر اور پائرولیسس پائلٹ پلانٹ جلد ہی اسمارٹ شہروں کے نامیاتی کچرے کو بایوچار اور توانائی میں تبدیل کرنے کے لئے ایک اختراعی طریقۂ کار فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JZR6.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EUI6.jpg

سی ایس آئی آر –سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ( سی ایل آر آئی)، چنئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر کے جے شری رام کے ہاتھوں مربوط سولر ڈرائر اور پائرولیسس پائلٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

سی ایل آر آئی کے 74ویں یوم تاسیس کے موقع پر 23 اپریل 2011 کو سی ایس آئی آر – سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  (سی ایل آر آئی)، چنئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر کے جے شری رام نے  مربوط سولرڈرائر اور پائرولیسس پائلٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔

یہ پائلٹ ہند –جرمن پروجیکٹ ‘ پائراسول’ کا حصہ ہے، جس کا افتتاح اسمارٹ شہروں کے شہری نامیابی کچرے کو بایو چار اور توانائی میں بدلنے کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ ہند -جرمن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر  کے ذریعے سی ایس آئی آر- سی ایل آر آئی کو دیا گیا تھا۔ یہ پروجیکٹ ہندوستانی اسمارٹ شہروں کے فیبرس آرگینک ویسٹ (ایف او ڈبلیو)، اور سیویج سلج ( ایس ایس)کی مشترکہ پروسیسنگ کے لئے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ توانائی کی بازیافت ،کاربن کی جلد علیحدگی اور ماحولیات میں بہتری سے متعلق نہایت  قیمتی اور سودمند بایوچار اور صفائی ستھرائی   کے نظام کو بڑھاوا دے گی۔

ہند- جرمن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر (آئی جی ایس ٹی سی)، کا قیام حکومت ہند کے محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) اور حکومت جرمنی کی فیڈرل منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ( بی ایم بی ایف) کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ہندوستان – جرمنی کی تحقیق و ترقی نیٹ ورکنگ کا استعمال کرتے ہوئے  اپلائڈ ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی ترقی اور صنعت میں شراکت داری کی سہولت فراہم کرنے پر زور دینا ہے۔

آئی جی ایس ٹی سی اپنے اہم پروگرام 2+2 پروجیکٹوں کے توسط سے  ہندوستان اور جرمنی کے تحقیقی اور تعلیمی اداروں اور سرکاری – نجی صنعتوں  کی صلاحیت کومدغم  کر کے اختراع پر مرکوز تحقیق و ترقی کے پروجیکٹوں کو تحریک دیتا ہے۔

 

Image

افتتاحی تقریب میں سی ایس آئی آر – سی ایل آر آئی، چنئی کی ٹیمیں

اس پروگرام کے تحت پائراسول نامی پروجیکٹ میں مشترکہ  اور ڈرائنگ  اینڈ پائرولیسس کے ذریعے اسمارٹ شہروں میں مربوط  توانائی کی سپلائی ، کاربن کی جلد علیحدگی اور  شہری  نامیاتی کچرے کی تطہیر کا کام   آئی جی ایس ٹی سی  کے ذریعے  سی ایس آئی آر – سی ایل آر آئی چنئی  ، رامکی اِنویرو انجینئرس، چنئی لائبنیز یونیورسیٹ، ہنوور اینڈ بایومیکانگم، رہبرگ کو سونپا گیا ہے۔

یہ پروجیکٹ ہندوستان کے اسمارٹ شہروں کے ساتھ ساتھ دیگر شہری مراکز میں  مربوط اور تفاعلی نقطہ نظر کے ساتھ شہری کچرے  کو اکٹھا کرنے، رکھ رکھاؤ اور بندوبست کے نظام پر مرکوز ہے۔ اس پائراسول پروجیکٹ کے ذریعے شہری  آرگینک کچرے کے لئے آسان اور مستحکم پروسیسنگ ٹیکنالوجیوں کو منظم طریقے سے جوڑا جائے گا اور مستقبل میں   صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال میں اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ ری-جنریٹیو توانائی کی سپلائی، کچرے کو پروڈکٹس میں بدلنے کے لئے  ایک اختراعی نامیاتی فضلات کو سکھانے کے نظام کے ذریعے شہروں میں کاربن کی سطح کو کم کرنے کے لئے فروغ دیا جائے گا۔ ایک اعلیٰ سطحی  کفایتی سنگل چیمبر پائرولیسس کے بعد قدرتی سولر چمنی کے اثرکا استعمال کر کے فضلات کو سکھانے کا نظام بھی تیار کیا جائے گا۔

*************

( ش ح ۔ م ع ۔  ک ا(

4076U. No.

 

 



(Release ID: 1715008) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Punjabi