جل شکتی وزارت
میزورم نے جل جیون مشن کے تحت سالانہ ایکشن پلان پیش کیا
ریاست کی طرف سے 23-2022ء تک ’ہر گھر جل‘ریاست بننے کےلئے پانی کی 100 فیصد دستیابی کا منصوبہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 APR 2021 4:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28؍اپریل2021:
میزوم کی ریاست نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مالی سال 22-2021ءکے لئے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی تفصیلات کے ساتھ اپنا جل جیون مشن اینول ایکشن پلان پیش کیا ہے، جس کا مقصد ریاست کے ہردیہی گھر تک نل کے پانی کا کنکشن پہنچانا ہے۔ہر گھر جل مشن کے تحت کام کرتے ہوئے میزورم کا پروگرام 23-2022ء تک ریاست کے تمام دیہی گھروں تک 100 فیصد نل کے کنکشن پہنچادینے کا ہے۔ ریاست کے 1.27 لاکھ دیہی گھروں میں سے 59ہزار(46فیصد)دیہی گھروں میں نل کے پانی کی سپلائی دستیاب ہے۔ ریاست کا منصوبہ 22-2021ء میں 40 ہزار گھروں تک نل کے کنکش پہنچانے کا ہے۔سال 21-2020ء کے دوران ریاست کی طرف سے مجموعی طورپر 34ہزار پانی کے کنکشن مہیا کرائے گئے تھے۔
ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اینول ایکشن پلان (اے اے پی)پر عمل درآمد کا کام ایک قومی کمیٹی کرتی ہے، جس کی صدارت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی محکمے کے سیکریٹری کرتے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر وزارتوں ؍محکموں نیز نیتی آیوگ کے ممبران میں بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔اس کے بعد وقتاً فوقتاً کئے جانے والے اخراجات کی ہر سہ ماہی میں پیش رفت کی بنیاد پر سال بھر کے دوران فنڈز جاری کئے جاتے ہیں۔ریاست کی ’ہر گھر جل‘کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔
جل جیون مشن کے تحت مختلف پروگراموں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ان میں ایم جی این آر ای جی ایس، ایس بی ایم، پی آرآئی کو 15ویں فرانس کمیشن گرانٹس ، سی اے ایم پی اے فنڈز،لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈز وغیرہ شامل ہیں۔ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ریاست کو ان فنڈز کا استعمال ڈیولیویر پوائنٹس پر پانی کی کوالٹی کی نگرانی اور پینے کے پانی کی جانچ کے لئے کرنا چاہئے۔اس بات کو بھی واضح کیا گیا کہ مقامی دیہی برادری ؍گرام پنچایتوں اور دیگر صارفین گروپس کو بھی دیہاتوں میں پانی کی سپلائی کے نظام کی دیکھ بھال ، مینجمنٹ ، منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں شامل کیا جائے ۔اس کے ذریعے ایک طویل المدت پائیداری اور پینے کے پانی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
ریاست پر امدادی کارروائیوں اور عوامی تعاون کے لئے بھی زور دیا گیا۔کمیٹی نے ولیج ایکشن پلان کے تیار کرنے پر زور دیا ، اس کے ساتھ ہی ایسی واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹی؍پانی سمیتی کی تشکیل پر بھی زور دیا، جس میں نصف تعداد خواتین کی ہو۔ یہ کمیٹی گاؤں میں پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال ،منصوبہ بندی ، ڈیزائننگ اور عمل درآمد کے لئے ذمہ دار ہوگی۔تمام دیہاتوں میں آئی ای سی مہم اور اس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو اس میں شامل کرنا اصل میں جل جیون مشن کو ایک سچی عوامی تحرک میں تبدیل کرناہے۔
کمیٹی نے ریاست کو فوری طورپر تمام 27 لیباریٹریوں کے لئے این اے بی ایل کی منظوری حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ گرام پنچایت سطح پر آنگن واڑی مرکزوں اور اسکولوں میں ایف ٹی کے جانچ کے متعلق سرگرمیوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔جے جے ایم مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے، جس کا مقصد 2024ء تک ہر گھر میں پینے کے پانی کا کنکشن پہنچانا ہے۔ 22-2021ء میں جل جیون مشن کےلئے بجٹ کے تحت 50,000کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔اس کے علاوہ 26,940کروڑ روپے 15ویں فائننس کمیشن سے وابستہ آر ایل بی؍پی آر آئی کے فنڈز کا بھی یقین دلایا گیا ہے، جس کو پانی اور صاف صفائی کے اُن پروگراموں میں استعمال کیا جائے گا، جس میں ریاست کے علاوہ باہر کی مدد بھی شامل ہوتی ہے۔ اس طرح سال 22-2021ء میں ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ روپے ملک کے دیہی گھروں تک نل کے پانی کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے۔یہ زبردست سرمایہ کاری اشیاء سازی کی سرگرمیوں کو رفتار بخشے گی ۔ دیہی علاقوں میں روز گار کے مواقع پیدا کرے گی اور دیہی معیشت کو ترقی کی راہ پر ڈالے گی۔
************
ش ح۔س ب۔ن ع
(U: 4050)
(ریلیز آئی ڈی: 1714812)
وزیٹر کاؤنٹر : 166