جل شکتی وزارت

جل جیون مشن کے تحت میگھالیہ کا سالانہ ایکشن پلان


ریاست کا پانی کی سو فیصد فراہمی کا منصوبہ ، دسمبر 2022ء تک ‘ہر گھر جل‘

Posted On: 27 APR 2021 4:59PM by PIB Delhi

میگھالیہ میں جل جیون مشن (جے جے ایم)کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے سلسلے میں سالانہ ایکشن پلان سے متعلق ایک میٹنگ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں ریاستی حکومت کے افسران نے جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق ڈپارٹمنٹ کی کمیٹی کو ’ہر گھر جل‘کی حصولیابی کےلئے منصوبہ پیش کیا۔اس میٹنگ  کی صدارت جل شکتی کے سیکریٹری نے کی، جس میں مرکزی وزارتوں ؍محکموں اور نیتی آیوگ کے ممبران نے حصہ لیا۔ جل جیون مشن حکومت ہند کا ایک اہم پروگرام ہے، جس کا مقصد 2024ء تک ملک کے تمام گھروں میں پینے کے پانی کے کنکشن مہیا کرانا ہے۔

ریاست میگھالیہ میں 5.89لاکھ دیہاتی گھر ،جن میں سے 93ہزار(16فیصد)گھرپانی کا کنکشن رکھتے ہیں۔ریاست نے 21-2020ء میں 87 ہزار پانی کے کنکشن دیئے ہیں۔ریاست کا عزم دسمبر 2022ء تک ہر گھر جل کے ہدف کو حاصل کرنے کا ہے۔میگھالیہ اُن سات ریاستوں میں سے ہے،جنہیں کارکردگی کی ترغیباتی گرانٹ دی گئی ہیں۔دیگر ریاستیں اروناچل پردیش، میزورم، سکم، گجرات، منی پور اور ہماچل پردیش ہیں۔

جے جے ایم کے تحت میگھالیہ کو 2022-2021ء کے دوران مرکزی فنڈز میں سے 350 کروڑ روپے ملنے کا امکان ہے۔ ریاست پر اس بات کے لئے زور دیا گیا ہے کہ وہ مختلف پروگراموں کو ضم کرکے بہت سی دستیاب رقوم سے فائدہ اٹھائے۔یہ پروگرام ہیں:ایم جی این آر ای جی ایس، جے جے ایم ، ایس بی ایم(جی)، پی آر آئ کو 15ویں ایف سی گرانٹ، ضلعی معدنی ترقیاتی فنڈ، سی اے ایم پی اے، سی ایس آر فنڈ، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ وغیرہ۔ ہر گاؤں کے لئے ان تمام وسائل کو ایک دوسرے میں ضم کرکے طویل مدتی پانی کے پینے کی سیکورٹی کےلئے ولیج ایکشن پلان(وی اے پی)تیار کیاجانا چاہئے۔کمیٹی نے ریاست کو دیہاتوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کی فراہمی کے لئے دیہی سطح پر منصوبہ بندی اور ولیج واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹیز(وی ڈبلیو ایس سی)کی تشکیل پر غور کرنا چاہئے۔

ریاست کو یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ تمام 33پانی کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کے لئے این اے بی ایل کی منظوری حاصل کریں اور جے جے ایم گائڈلائنز کے مطابق  تمام 100 فیصد پینے کے پانی کے وسائل کی جانچ بھی کی جائے ۔جل جیون مشن کے تحت صف اول کے کارکنان اور مقامی لوگوں کے تعاون کے ذریعے پانی کی کوالٹی کی نگرانی کے کام کو اولیت دی جارہی ہے۔5 افراد خاص طورپر خواتین ہر گاؤں میں سے پانی کی کوالٹی کو جانچنے کےلئے فیلڈ ٹیسٹ کِٹس کے استعمال کےلئے ٹریننگ حاصل کررہی ہیں۔اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے لوگوں کو اس سلسلے میں بیدار کرنے اور تعلیم دینے کےلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، جس کا مقصد لوگوں میں پانی کی سپلائی اور پانی کے تحت کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے تحریک پیدا کرنا ہے۔

مالی سال 22-2021ء کے آغاز کے ساتھ ہی 9 اپریل سے اینول ایکشن پلانس (اے اے پی)کو حتمی شکل دینے کےلئے جائزے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔اس کو حتمی شکل دینے سے پہلے کمیٹی ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے مجوزہ ایکشن پلان کی جانچ پڑتال کرتی ہے۔اس کے بعد پورے سال فنڈز جاری کئے جاتے ہیں اور جل جیون مشن کا مقصد حاصل کرنے کےلئے بنائے گئے سالانہ ایکشن پلان کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل دورے اور جائزہ میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس کارکردگی سے متعلق ترغیبات حاصل کرنے کا ایک موقع ہے، بشرطیکہ وہ ایک بہتر مالی پیش رفت پی ڈبلیو ایس اسکیموں کی فعالیت اور رقومات سے استفادہ کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکیں۔

 

************

 

ش ح۔س ب۔ن ع

 (U: 4023)



(Release ID: 1714556) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi