وزارت دفاع

بھوٹان میں دَنتک پروجیکٹ نے 60 سال مکمل کئے

Posted On: 26 APR 2021 5:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍اپریل2021:

دَنتک پروجیکٹ بھوٹان میں اپنی ڈائمنڈ جوبلی منا رہا ہے۔بھوٹان کے لئے ہندوستانی سفیر محترمہ روچیرا کامبوج نے 24 اپریل 2021ء کو سِمتوکھا میں دنتک میموریل پر پھولوں کا ہار چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ انڈین ملٹری ٹریننگ ٹیم (آئی ایم ٹی آر اے ٹی)کے کمانڈنٹ میجر جنرل سنجیو چوہان اور دنتک کے چیف انجینئر بریگیڈیئر کبیر کشیپ نے بھی اس یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔دنتک کے عملے کے افراد کی طرف سے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط تر بنانے کے سلسلے میں پیش کی گئی قربانیوں کو یہ ایک شایان شان خراج عقیدت تھا۔یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ 1200 سے زیادہ دنتک کے عملے کے افراد نے بھوٹان میں بہت اہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا تھا۔

پروجیکٹ دنتک کی بنیاد 24 اپریل 1961ء کو رکھی گئی تھی۔یہ پروجیکٹ بھوٹان کے تیسرے بادشاہ اور اُس وقت کے ہندوستانی وزیر اعظم   جواہر لال نہروکی قیادتوں کی دور اندیشی کا نتیجہ تھا ۔اس بات کا پتہ لگانے کے بعد کہ بھوٹان کی سماجی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کےلئے مربوط کاری کا عمل کس قدر ضروری ہے، دنتک کو اُس ملک میں  گاڑیوں کی آمدو رفت کے قابل سڑکوں کی تعمیر کی اہم ترین ذمہ داری تفویض کی گئی۔دنتک نے سمدرُپ جانگ کھر کو ٹریشی گانگ سے ملانے والی سڑک کی تعمیر کا کام 1968ءمیں مکمل کردیا تھا ۔ اُسی سال میں دنتک نے اپنے تعمیری مشن کے تحت تھِمپھو کو پھوئنٹ شولنگ سے مربوط کردیا تھا۔بھوٹان کے بہت سے لوگوں نے بھی دنتگ کے عملے کے افراد کے ساتھ اس سلسلے میں رضاکارانہ طورپر خدمات انجام دیں تھیں۔

گزشتہ برسوں کے دوران دنتک نے بھوٹان کی  بنیادی ڈھانچےکی تعمیر سے متعلق بے شمار ضرورتوں کو اُن کے عظیم لیڈروں کے تصورات اور اُن کے عوام کی خواہشات کے مطابق ایک خوشگوار طریقے سے پورا کیا ہے۔دنتک پروجیکٹ کے ذریعے دیگر اہم منصوبے بھی مکمل کئے گئے ہیں،  جن میں پارو ایئرپورٹ کی تعمیریونپھولا ایئر فیلڈ کی  تعمیر، تھمپھو ٹریشی گانگ  شاہراہ کی تعمیر، ٹیلی مواصلات اور ہائیڈرو پاور  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، شیروبسے کالج، کانگ لنگ اور انڈیا ہاؤس اسٹیٹ کی تعمیر شامل ہے۔

ُاس ملک کے دور اُفتادہ علاقوں میں دنتک کے ذریعے قائم کئے گئے طبی اور تعلیمی ادارے اُن علاقوں میں اپنی قسم کے پہلے ادارے تھے۔ سڑکوں کے کناروں پرکھانے کے دھابے وغیرہ کی تعمیر سے بھوٹان کے لوگوں کو ہندوستانی غذاؤں کے بارے میں پتہ چلا اور اُن لوگوں کو ہندوستانی کھانوں میں دلچسپی پیدا ہوگئی۔پھوئنٹ شولنگ اور تھمپھو کو ملانے والی سڑک کے درمیان میں مشہور تختی کینٹین ایک ایسی جگہ ہے کہ جہاں مسافر ہندوستانی کھانو ں کا ذائقہ لینے کے لئے لازمی طورپر رُکتے ہیں۔

آج ، جبکہ دنتک بھوٹان میں اپنے ساٹھ سال مکمل کررہا ہے،یہ پروجیکٹ اپنے اِس عزم پر اب بھی استقلال کے ساتھ قائم ہے کہ بھوٹان کو ترقی کی راہ پر ڈال کر اُن کے عزت مآب شاہ درُک گیالپو کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جائے اور بھوٹان کی شاہی حکومت اور وہاں کے عوام کی اُمنگوں کے مطابق اُن کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔

 

01.jpeg

 

02.jpeg

 

************

 

ش ح۔س ب۔ن ع

(U: 3993)



(Release ID: 1714299) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi