صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ نے مہاویر جینتی کے موقع پر مبارکباد پیش کی
Posted On:
24 APR 2021 7:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 24 اپریل صدر جمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند نے مہاویر جینتی کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے: -
"مہاویر جینتی کے مقدس موقع پر ، میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور تمام شہریوں خصوصا جین برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بھگوان مہاویر نے 'اہنسا پرمو دھرم' کے ذریعہ پوری انسانیت کے لئے عدم تشدد ایک نیا راستہ دکھایا جو تمام مذاہب میں سب سے اہم ہے۔ وہ یہ مانتے تھے کہ خود پر قابو پانا ہی حقیقی معنی میں عدم تشدد ہے۔ "جیو اور جینے دو" کا ان کا فلسفہ بھی مساوات اور انسانی وقار کے احساس کی ترغیب ہے۔
آئیے، اس مقدس موقع پر ہم سب بھگوان مہاویر کی تعلیمات پر عمل کریں اور اپنے ملک اور پوری دنیا میں ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے مستقل کام کرنے کا عزم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-3982
(Release ID: 1714226)
Visitor Counter : 121