پنچایتی راج کی وزارت

وزیراعظم نے سوامتوا اسکیم کے تحت ای-پراپرٹی کارڈ کی تقسیم کی شروعات کی


4.09 لاکھ جائیداد مالکان کو ان کے ای-پراپرٹی کارڈ دیے گئے

وزیراعظم نے قومی پنچایت ایوارڈز، 2021 بھی عطا کیے

انہوں نے کورونا سے نمٹنے میں پنچایتوں کے رول کی تعریف کی

اس مشکل گھڑی میں کوئی فیملی بھوکی نہ رہے، اس بات کو یقینی بنانا یہ ہماری ذمہ داری ہے: وزیر اعظم

پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کے تحت 80 کروڑ افراد کو دو مہینے کے لیے مفت راشن ملے گا؛ مرکز اس اسکیم پر 26000 کروڑ روپے خرچ کر رہا ہے: وزیر اعظم

مرکز اپنی سبھی پالیسیوں اور اقدامات میں گاؤوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے: وزیراعظم

حکومت نے پنچایتوں کے لیے 2.25 لاکھ کروڑ روپے کی بے مثال رقم مختص کی ہے، اس سے شفافیت میں مزید اضافہ ہونے کی بھی امید ہے: وزیراعظم

Posted On: 24 APR 2021 7:05PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر سوامتوا اسکیم کے تحت ای- پراپرٹی کارڈز تقسیم کرنے کی شروعات کی۔ 4.09 لاکھ جائیداد مالکان کو اس موقع پر ان کے ای- پراپرٹی کارڈز دیے گئے۔ اس موقع پر پورے ملک میں سوامتوا اسکیم کو عمل درآمد کرنے کی بھی شروعات کی گئی۔ مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔  متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پنچایتی راج کے وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنچایتی راج کا دن ایک موقع ہے جب ہم دیہی بھارت کی نئے سرے سے ترقی کے عزم کے تئیں خود کو ایک بار پھر وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہماری گرام پنچایتوں کے غیرمعمولی کام کے اعتراف اور اس کی ستائش کا دن ہے۔

 

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے میں پنچایتوں کے رول اور  کورونا کو گاؤوں میں داخل ہونے  نیز بیداری میں اضافہ کرنے پر مقامی قیادت فراہم کرنے پر پنچایتوں کے رول کو سراہا۔ انہوں نے دیہی بھارت کو وبا سے باہر رکھنے کی ضرورت کو ایک بار پھر دوہرایا۔ جناب مودی نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ رہنما خطوط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں جو وقتاً فوقتاً جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اس  بار ہمارے پاس  ویکسین کی ڈھال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ گاؤوں میں ہر شخص کو ٹیکہ لگ گیا ہے اور ہر احتیاط کر لی گئی ہے۔

 

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس مشکل گھڑی میں کوئی بھی کنبہ بھوکا نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ہر غریب شخص کو مئی اور جون کے مہینوں میں مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے 80 کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا۔ اور مرکز اس اسکیم پر  26000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر رہا ہے۔

 

وزیراعظم نے چھ ریاستوں میں سوامتوا یوجنا کے اثرات کا ذکر کیا، جہاں اس اسکیم کا آغاز محض ایک سال کے اندر اندر کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت پورے گاؤں کی املاک کا ڈرون کے ذریعے سروے کیا گیا ہے اور مالکان کو پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔ آج 4.09 لاکھ لوگوں کو 5 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں اس طرح کے پراپرٹی کارڈز دیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کی وجہ سے گاؤوں میں ایک نیا اعتماد پیدا ہوا ہے کیونکہ جائیداد سے متعلق دستاویزات کی وجہ سے غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور جائیداد سے متعلق تنازعات کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں جبکہ غریب لوگ  استحصال اور بدعنوانی سے محفوظ ہو گئے ہیں۔ اس سے قرض لینے کے امکانات میں بھی آسانی پیدا ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا، ’’ایک طرح سے اس اسکیم سے غریب طبقے کی سیکورٹی کی یقین دہانی ہوگی۔ غریب  اور گاؤوں کی منصوبہ بند ترقی اور ان کی معیشت کی حفاظت کی یقین دہانی ہوگی۔‘‘  انہوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ سروے آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کریں اور جہاں کہیں ضرورت ہو ریاستی قوانین میں تبدیلی لائیں۔ انہوں نے بینکوں سے کہا کہ وہ پراپرٹی کارڈ کو ایک ایسی  شکل دے کر آسان قرضوں کو یقینی بنائیں، جو قرض کی شرائط کے لیے آسانی سے قابل قبول ہوں۔

وزیراعظم نے دوہرایا کہ ترقی اور ثقافتی قیادت، ہمیشہ ہمارے گاؤوں کے ساتھ رہی ہے، اس وجہ سے مرکز اپنی تمام پالیسیوں اور اقدامات میں گاؤوں کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے۔  وزیراعظم نے کہا، ’’ہماری کوشش ہے کہ جدید بھارت کے گاؤوں کو باصلاحیت اور خود کفیل ہونا چاہیے۔‘‘

 

وزیر اعظم نے پنچایتوں کے رول میں اضافے کے اقدامات کا ذکر کیا۔ پنچایتوں کو نئے حقوق دیے جا رہے ہیں اور انہیں فائبر نیٹ سے جوڑا جا رہا ہے۔ ہر گھر میں نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنے کےلیے جل جیون مشن میں ان کا رول بہت اہم ہے۔ اسی طرح ہر غریب شخص کو پکا گاؤں فراہم کرنے یا دیہی روزگار اسکیمیں پنچایتوں کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے پنچایتوں کی بڑھتی ہوئی مالی خود مختاری کے بارے میں بھی بات کی۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے پنچایتوں کے لیے 2.25 لاکھ کروڑ روپے کی بے مثال رقم مختص کی ہے۔ اس سے کھاتوں میں مزید شفافیت آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنچایتی راج کی وزارت نے ای- گرام سوراج کے ذریعہ آن لائن ادائیگی کے انتظامات کیے ہیں۔ اب سبھی ادائیگیاں سرکاری مالی بندوبست نظام (پی ایف ایم ایس) کے ذریعہ کی جائیں گی۔ اسی طرح، آن لائن آڈٹ سے بھی شفافیت کی یقین دہانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی پنچایتوں نے خود کو پی ایف ایم ایس سے مربوط کیا ہے اور دوسروں سے بھی کہا ہے کہ وہ یہ سب جلد از جلد کریں۔

آزادی کے 75 سال کی تقریبات کے آغاز کا ذکر کرتےہوئے وزیراعظم نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ چیلنجوں کے اس دور میں ترقی کی طرف پیش قدمی کرتے رہیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے گاؤوں کی ترقی کے لیے اہداف طے کریں اور مقررہ وقت کے اندر انہیں پورا کریں۔

 

اس موقع پر پنچایتی راج، دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ گزشتہ 7 سالوں سے ہمیشہ معزز وزیر اعظم کا قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر ملک بھر کے پنچایت نمائندوں کو رہنمائی حاصل ہوئی ہے۔ ۲۴ اپریل کو پنچایتی راج دیوس کا انعقاد ورچوئل ہوا یا ہال میں ہمیشہ وزیر اعظم نے موجود ہوکر ہم سبھی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ مرکزی وزیر جناب تومر نے بتایا کہ ملک بھر میں 5 کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے پروگرام کو آن لائن دیکھنے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔

سوامتوا اسکیم کے بارے میں

سوامتوا (گاؤں کا سروے اور دیہی علاقوں میں بہتر ٹیکنالوجی کا جائزہ) کا آغاز وزیراعظم نے 24 اپریل 2020 کو کیا تھا۔ اس اسکیم کا آغاز سماجی و اقتصادی طور پر با اختیار اور خود کفیل دیہی بھارت کو فروغ دینے کے لیے مرکزی شعبہ کی ایک اسکیم کے طور پر کیا گیا تھا۔ اسکیم میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ جائزے اور سروے کے جدید تکنیکی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے دیہی بھارت کی تصویر بدل دے۔ اس سے قرض لینے کے لیے اور دیگر مالی فائدے حاصل کرنے کی غرض سے دیہی لوگوں کی طرف سے ایک مالی اثاثے کے طور پر جائیداد کو استعمال کرنے کے لیے راستہ ہموار ہوگا۔ اس اسکیم میں 2021 سے 2025 کے درمیان پورے ملک کے تقریباً 6.62 گاؤوں کو شامل کیا جائے گا۔

اسکیم کے شروعاتی مرحلے میں 2021-2020 کے درمیان مہاراشٹر، کرناٹک، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور پنجاب اور راجستھان کے کچھ منتخبہ گاؤوں میں عمل درآمد کیا گیا تھا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U:3938

 


(Release ID: 1713900) Visitor Counter : 239


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada