وزارت آیوش
یوگا اور قدرتی علاج کووڈ-19 کے مریضوں کو نفسیاتی بازآبادکاری میں مدد فراہم کرے گا
Posted On:
22 APR 2021 7:28PM by PIB Delhi
کووڈ وبائی مرض سے پیدا ہونے والا بحران بہت بڑا ہے اور اس کے حالیہ اثرات سے عوام میں تناؤ اور تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ-19 نہ صرف لوگوں کی جسمانی صحت کو متاثر کر رہا ہے بلکہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی نفسیاتی اور دماغی صحت کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
جسمانی علاج کے ساتھ نفسیاتی دیکھ بھال کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، تین اہم اداروں نے مل کر کووڈ-19 مریضوں کی نفسیاتی بازآبادکاری کے لیے ایک پروٹوکول تیار کیا ہے۔ یہ 3 مشہور ادارے ہیں: وزارت آیوش کی خود مختار اکائی، یوگا اور قدرتی علاج سے متعلق تحقیقی کی مرکزی کونسل (سی سی آر وائی این)، قومی ادارہ برائے دماغی صحت اور نیورو سائنس (این آئی ایم ایچ اے این ایس)، بنگلورو اور سوامی وویکانند یوگا انوسندھان سنستھان (ایس-وی وائی اے ایس اے)۔ اس پروٹوکول کا افتتاح 23 اپریل 2021 کو صبح 9.30 سے 11.30 بجے کے درمیان ورچوئل طریقے سے ہونے والا ہے۔ اس پروگرام کی صدارت ایس- وی وائی اے ایس اے، بنگلورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر کریں گے۔ اس کے بعد بی این وائی ایس کے ڈاکٹروں کے لیے ایک آن لائن ورکشاپ ہوگی جس میں انہیں پروٹوکول کی ٹریننگ دی جائے گی۔
ورکشاپ میں قدرتی علاج کے نقطہ نظر سے ہمارے ملک میں طبی ملازمین پر بڑھے ہوئے بوجھ کے مسئلہ کا حل بھی پیش کیا جائے گا۔ ہمارے ملک کے کچھ حصوں میں طبی اداروں پر کووڈ-19 مریضوں کا بہت زیادہ دباؤ ہے۔ ان حالات میں ہر ایک مریض پر ذاتی طور پر توجہ دینا ایک چیلنج بن گیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق، کووڈ-19 مریضوں کے نفسیاتی بحران کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے اور اس کا حل نہیں نکالا جاتا ہے۔ کووڈ دیکھ بھال اسپتالوں میں فکرمندی اور شدید تناؤ کے بعد خودکشی کی بھی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ مختلف ممالک سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق، کئی مریضوں کو علیحدہ کیے جانے کی فکر اور علامات کے بگڑنے کے خوف سے بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سانس لینے میں تکلیف، ہائی پوکسیا، تھکان اور نیند نہ آنا اور دیگر علامات جیسی پیچیدگیوں کو بھی دیکھا گیا ہے۔ یوگا اور قدرتی علاج کے طریقوں کی مداخلت نے کووڈ-19 مریضوں کو ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ سانس لینے کی آسان ورزش اور پرانایام کو وبائی مرض کی علامت والے مریضوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا لوگوں میں ایس پی او 2 کی سطح کو بڑھانے کے لیے معاون کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ سی سی آر وائی این کے ذریعہ کیے گئے مطالعوں کی ابتدائی رپورٹ بھی ان نتائج کو منظوری فراہم کرتی ہے۔
موجودہ پروٹوکول کووڈ-19 مریضوں کی ان علامات اور نفسیاتی امراض کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک باہم معاون کوشش ہے۔ آن لائن ورکشاپ یوگا اور قدرتی علاج کا استعمال کرتے ہوئے کووڈ-19 وبائی مرض کے سائنس، بیماری کے کورس، بحران اور نفسیاتی مرض کے لیے اسکریننگ، بحران کے انتظام اور نفسیاتی علیحدگی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:3903
(Release ID: 1713537)
Visitor Counter : 435