وزارت دفاع
بھارتی بحریہ نے لاپتہ انڈونیشیائی آبدوز کی تلاش اور بچاؤ میں مدد دینے کے لیے اپنے گہرے آبدوز بچاؤ جہاز کو بھیجا
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب جنرل پرابوو سُبیانتو کے ساتھ ٹیلیفون بات چیت کی؛
Posted On:
22 APR 2021 3:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22 اپریل ، 2021 / بھارتی بحریہ نے انڈونیشیا کی آبدوز کرین انگالا کے لیے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں تنتارا نیشنل انڈونیشیا – انگ کتن لوٹ (ٹی این آئی اے ایل – انڈونیشیائی بحریہ) کی مدد کے لیے جمعرات کو اپنے گہرے آبدوز جہاز (ڈی ایس آر وی) کو بھیجا ہے۔ کرین انگالا کے بارے میں 21 اپریل 2021 کو بدھ کے روز لاپتہ ہونے کی اطلاع تھی۔
21 اپریل کو ، بھارتی بحریہ کو آبدوز کے بچاؤ سے متعلق بین الاقوامی لائزن آفس (ایسمیرلو) ، کے ذریعے وارننگ ملی تھی۔ یہ وارننگ انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز کے بارے میں تھی۔ آبدوز بالی سے 25 میل شمال میں مشق کر رہی تھی اور اس میں عملے کے 53 افراد سوار تھے۔
رکشا منتری نے اپنے انڈونیشیائی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع جنرل پرابوو سُبیانتو کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔
رکشا منتری نے کہا " انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز نگ گالا کے لاپتہ ہونے کے بارے میں ،جس میں عملے کے 53 افراد سوار تھے سن کر مجھے انتہائی دکھ ہے۔ ایک خیر خواہ اور وزیر دفاع ہونے کے ناطے میں اس رنج و غم کو محسوس کر سکتا ہوں۔ ایسے وقت میں میں انڈونیشیا کی بچاؤ کوششوں کے لیے پوری مدد کی پیش کش کرنا چاہوں گا۔ "
"میں نے بھارتی بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ انڈونیشیا کے لیے اپنے گہرے آبدوز بچاؤ جہاز ڈی ایس آر وی کو روانہ کرے۔ میں نے بھارتی فضائیہ سے بھی کہا ہے کہ وہ ڈی ایس آر وی مداخلت نظام کو فضائی راستے سے بھیجنے کا امکان تلاش کرے۔"
جنرل سبیانتو نے انڈونیشیا کو دی جانے والی بھارت کی مدد کا اعتراف کیا اور سراہا
بھارت دنیا کے اُن چند ملکوں میں سے ایک ہے جو ڈی ایس آر وی کے ذریعے کسی ناکارہ آبدوز کی تلاش اور بچاؤ کے کام کا اہل ہے۔ بھارتی بحریہ کا ڈی ایس آر وی نظام 1000 میٹر کی گہرائی تک کسی آبدوز کو تلاش کرنے کا اہل ہے۔ اس کے لیے یہ اپنی جدید ترین سائڈ اسکین سونار (ایس ایس ایس) اور دور سے کام کرنے والی گاڑی (آر او وی ) کا استعمال کرتا ہے۔ کسی آبدوز کو کامیابی کے ساتھ ڈھونڈنے کے بعد ایک اور ذیلی آبدوز ڈی ایس آر وی کا استعمال کیا جاتا ہے جو آبدوز بچاؤ گاڑی ایس آر وی ہوتی ہے۔ ایس آر وی کا استعمال آبدوز کو ایمرجنسی سپلائی مہیا کرنے کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –3894
(Release ID: 1713500)
Visitor Counter : 283