کامرس اور صنعت کی وزارتہ

21-2020 کے دوران ہندوستان کی تجارتی کارکردگی میں لچک


اپریل، مارچ 21-2020 کے دوران مجموعی برآمدات (تجارتی اور خدمات سیکٹر میں) مجموعی قدر لگ بھگ 493.19 ارب ڈالر رہی

Posted On: 20 APR 2021 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20  اپریل2021

عالمی وبا اور تجارتی جھٹکوں کے بیچ ہندوستانی معیشت میں خاطر خواہ لچک دیکھنے کو ملی ہے۔ جس سے 20-2019 کے اختتام میں عالمی معیشت اثر انداز ہونا شروع ہوگئی تھی اور 21-2020 میں تباہ کن تناسب حاصل کرلیا تھا۔ بھارت سرکار کے کامرس کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر انوپ وادھوان نے ورچوئل میڈیا گفتگو کے دوران بتایا کہ اپریل مارچ 21-2020 کے دوران مجموعی برآمدات کی مجموعی قدر (ویلیو) لگ بھگ 493.19 ارب ڈالر رہی جبکہ اس کے مقابلے میں اپریل مارچ 20-2019 کے د وران (تجارتی اور خدمات) مجموعی برآمدات کی مجموعی قدر 528.37 ارب ڈالر تھی۔ اس طرح منفی 6.66 فیصد کی شرح ترقی درج کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے اپریل 2020 میں زبردست گراوٹ کے بعد اس مالی سال کے مدت میں زبردست بحالی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تجارتی برآمدات میں منفی 60.28 فیصد اور خدمات کی برآمدات میں منفی 8.92 فیصد کی کمی ہوئی۔

مارچ 2021 کے تجارتی اعداد وشمار جو 21-2020 کا حتمی مہینہ ہے، بہت سے چیلنجوں کے باوجود زبردست بحالی کی تصویر کی عکاسی کرتے ہیں۔ مارچ 2021 کے لئے تجارت اور خدمات کے سیکٹر میں مجموعی برآمدات لگ بھگ 52.20 ارب ڈالر کا اندازہ لگایا گیا ہے جو مارچ 2020 کے مقابلے 31.64 فیصد کی ایک مثبت شرح ترقی درج کی جاسکے گی۔ مارچ 2020 میں تجارتی برآمدات 60.29 فیصد تک بڑھی ہے، جبکہ مارچ 2020 میں یہ برآمدات کم تھی۔

اپریل مارچ 2020 کے دوران تجارتی برآمدات کی مجموعی قدر لگ بھگ 290.63 ارب ڈالر رہی، جبکہ اس کے مقابلے اپریل مارچ 20-2019 کے دوران 313.36 ارب ڈالر تھی۔ اس طرح 2020 کے دوران ایک منفی شرح ترقی 7.26 فیصد ہے۔اس کی وجہ اہم سیکٹروں میں برآمدات کی شرح ترقی صحت مند رہی۔ ان اہم سیکٹروں میں انجینئرنگ گڈ (سامان) 71.30 فیصد، قیمتی پتھر زیورات 78.93 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات 35.52 فیصد، ادویات اور دواسازی 48.49 فیصد اور نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز 46.50 فیصد شامل ہیں۔ پی او ایل قیمتی پتھر اور زیورات کے علاوہ تجارتی برآمدات نے مارچ 2021 میں سب سے زیادہ متاثر کن کارکردگی دکھائی اور اس کی قدر 27.42 ارب ڈالر رہی جبکہ مارچ 2020 میں یہ 16.95 ارب ڈالر تھی۔ اس طرح مارچ 2021 میں تجارتی برآمدات 61.75 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اپریل مارچ 21-2020 کے لیے تجارتی اور خدمات کے سیکٹر کو ایک ساتھ لیں تو مجموعی تجارتی خسارہ 12.74 ارب ڈالر کا رہا، جبکہ اس کے مقابلے اپریل مارچ 20-2019 میں 77.76 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔ 20-2019 اور 21-2020 کے درمیان تجارتی خسارہ 161.35 ارب ڈالر سے کم ہوکر 98.56 ارب ڈالر رہ گیا۔

امکانات:

ڈاکٹر وادھوان نے کہا کہ عالمی تجارت میں تیزی سے بحالی کے امکانات بہتر ہوئے ہیں، کیونکہ تجارت پچھلے سال کے دوسرے نصف میں توقع سے زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھی ہے۔ جنوری، دسمبر 2021 میں عالمی تجارت کی قدر میں 8.0 تک کے اضافے کا امکان ہے۔ 2020 (جنوری، دسمبر) میں یہ 5.3 فیصد گرگئی تھی۔

کووڈ مدت نے بھارتی فوڈ (خوراک) کے سیکٹر کے لئے نئے مواقع کا انکشاف کیا ہے۔ امریکہ، یوروپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اپریل، فلسطین اور مصر میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ برآمدکاروں کی جانب سے تازہ، ڈی ہائیرویڈڈ، ادرک، مصالوں(مرچی، ٹرمرک، جنجر) بیج مصالوں (کمن، فینل) سی سیم بیجوں، تیل، شوگر (سری لنکا سے نئی مانگ) اور مونگ پھلی کے لئے انکوائریاں وصول ہوئی ہیں۔

توقع ہے کہ ملیشیا اور فلپائن جیسے نئے خریداروں کی طرف سے غیر باسمتی چاول کی مانگ سے آنے والے مہینوں میں برآمدات کو فروغ ملے گا۔150 سے زیادہ ملکوں کو کووڈ سے متعلق ٹیکوں کی اہم سپلائی کے ساتھ دواسازی کے سیکٹر ہندوستان کا غلبہ رہا ہے اور کووڈ مدت کے دوران اس کے برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

 

 

...............................................................

                                                                                                                                                   ش ح،ع س، ع ر

                                                                                                                U-3855



(Release ID: 1713339) Visitor Counter : 221


Read this release in: Hindi , English