جل شکتی وزارت

چھتیس گڑھ نے جل جیون مشن کے تحت اپنا سالانہ ایکشن منصوبہ پیش کیا


2021-22 میں 22 لاکھ  نئے نل کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ

Posted On: 20 APR 2021 3:57PM by PIB Delhi

چھتیس گڑھ ریاست کی جانب سے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جل جیون مشن (جے جے ایم) کے لئے سالانہ ایکشن منصوبہ پیش کیا گیا۔ سالانہ منصوبہ پیش کئے جانے کے دوران ریاست نے منصوبہ کے مطابق ’’ ہر گھر جل نشانے کا حاصل کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔ جل جیون مشن کے تحت ایک قومی کمیٹی کی طرف سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کرنے اور اُسے حتمی شکل دینے کی کارروائی کی گئی۔ اس سلسلے میں نیشنل کمیٹی کی صدارت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے  کے سکریٹری نے کی۔ اس کے بعد وقتاً فوقتاً ہوئے اخراجات اور سہ ماہی پیش رفت  کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے گئے قومی ٹیم کی جانب سے مستقل فیلڈ دورے ا کئے گئے تاکہ جل جیون مشن کے تحت ہر گاوں کو ’ ہر گھر جل‘ بنانے کے لے منصوبہ بند سرگرمیوں کے بلا رکاوٹ نفاذ کے لئے تکنیکی امداد فراہم کی جاسکے اور اس سلسلے میں رہنمائی کی جاسکے۔

چھتیس  گڑھ میں تقریباً 45.5 لالھ دیہی مکان ہیں۔ ان میں سے صرف 5.7 لاکھ یعنی 12.5 فیصد کو ہی نل کے پانی کی سپلائی میسر ہے۔22-2021 میں تقریباً 22 لاکھ نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ ریاست کا اس سال 2 ضلعوں کو سیراب کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

 22-2021 میں چھتیس گڑھ توقع ہے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت ایک ہزار کروڑ روپئے کا مرکزی فنڈ حاصل کرلے گا۔ کمیٹی نے ریاست کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  میچنگ ریاست کے حصہ داری کے لئے ایک شق تیار کرنے کے ساتھ ہی فنڈز کے موثر استعمال کے لئے ایک اخراجاتی منصوبہ بھی تیار کرے۔ سالانہ منصوبہ پیش کئے جانے کے دوران کمیٹی نے فنڈز کے مختلف وسائل کے کنور جینس کے لئے ریاست کو مشورہ بھی دیا ہے تاکہ وسائل کے صحیح استعمال کویقینی بنایاجاسکے اور پانی کی کوالٹی سے متاثرہ علاقوں ، پانی کی قلت والے علاقوں/ یس سی / ایس ی نچلے والے علاقوں جیسے ترجیحی علاقوں کی کوریج پر توجہ دی جاسکے۔ ساتھ ہی ساتھ امنگ بھرے ضلعوں/ پی وی ٹی جی علاقوں اور سنسدآدرش گرامن یوجنا گاووں پر بھی توجہ دی جاسکے۔ اس کے علاوہ آئی ای سی سرگرمیوں پر زور دیا جاسکے۔

چھتیس گڑھ پینے کے پانی کے وسائل کے فروغ پر خاطر خواہ کام کررہا ہے اور وہ پانی میں جیوجینک آلودگی سے نمٹنے پر بھی کام کررہا ہے۔ ریاست نے شمسی دوہرےمنی پانی کی سپلائی کی اسکیموں میں اچھی پیش رفت کی ہے۔

جل جیون مشن کے تحت صف اول کے عہدیداروں کی سرگرم شرکت کے ذریعہ پانی کی کوالٹی کی نگرانی پر ترجیح دی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مقامی کمیونٹی کو شامل کیا جارہا ہے۔

ہر گاوں میں 5 افراد خصوصاً خواتین کو تربیت دی جارہی ہے۔ پانی کی کوالٹی کی جانچ کے لئے فیلڈ ٹسٹ کٹس کا استعمال کیا جاسکے۔ فزیکل اور کیمیکل پیرامیٹرس کے لئے ہر سال ایک مرتبہ ہر وسیلے کو ٹسٹ کرنے کی ضرورت ہے اور دو مرتبہ بیکٹریولوجیکل آلودگی ٹسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ/ دیہی آبی سپلائی محکمہ  دیہی گھروں میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنارہا ہے اور لیبارٹریوں میں ٹسٹ کے ذریعے مستقل بنیاد پر پانی کی کوالٹی کی نگرانی کررہا ہے۔ نیشنل کمیٹی نے آلودہ پانی کی جانچ اور اس کا حل تلاش کرنے پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے اور رواں سال کے دوران پانی کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کے ذریعہ این اے بی ایل ایکری ڈی ئیشن کی منصوبہ بندی کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

کووڈ-19 عالمی وبا کی صورتحال کے دوران دیہی گھروں میں سب  کے لئے صاف پانی کی دستیابی سے اس ائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

 

 

*******

 

 

ش ح۔ ح ا- م ص

20-04-2021

(U: 3852)



(Release ID: 1713145) Visitor Counter : 143


Read this release in: Telugu , English , Hindi