امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ربیع مارکیٹنگ سیزن22-2021 کے دوران29.24 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی جس سے 330046کسانوں کو فائدہ ہوا



خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021 میں اب تک ایم ایس پی پر 702.05 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی جس سے 105.05 لاکھ کسانوں کوفائدہ ہوا

حکومت نے خریف 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت 529848.45 میرٹک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کی جس سے 338097 کسانوں کو فائدہ پہنچا

Posted On: 12 APR 2021 7:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی 12 اپریل 2021: ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021 میں  ہریانہ، پنجاب، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ ، دہلی اور گجرات میں ایم ایس پی پر حال ہی میں گندم کی خریداری کی گئی جیسے سابقہ سیزنوں میں کی گئی تھی اور اب تک (11اپریل 2021 تک) 29.24 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی  جس سے 5774.20 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 330046 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔

جاری خریف سیزن 21-2020 میں  ریاستوں سے جہاں سے خریداری کی جارہی ہے،  دھان کی خریداری خوش اسلوبی سےجاری ہے اوران ریاستوں سے 702.05 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی خریداری کی گئی نیز خریف کی 700.53 لاکھ میٹرک ٹن خریف فصل کی خریداری کی گئی اور  1.52 لاکھ میٹرک ٹن ربیع کی فصل کی خریداری کی گئی اوریہ خریداریاں 11اپریل 2021 تک کی گئیں، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 623.47 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔ 132548.26 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن خریداری سرگرمیوں سے تقریبا 105.05 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہوچکا ہے۔

 

 

 

مزیدبرآں ریاستوں سے ملنے والی تجویز کی بنیاد پر  تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات،  ہریانہ، مدھریہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کی پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت 107.08 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اورتلہن کی خریداری کے لئے  منظوری دی گئی۔  آندھراپردیش، کرناٹک، تملناڈو اورکیرانہ کی ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کے لئے بھی  منظوری دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے  پی ایس ایس کے تحت  دالوں، تلہن اورکھوپرے کی خریداری کےلئے تجاویز حاصل ہونے کی بنیاد پر منظوری دی جائے گی تاکہ  ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری 21-2021 سال کےلئے نوٹیفائڈ ایم ایس پی پر  کی جاسکے۔  اوریہ خریداری رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست کی جاسکے بشرطیکہ  مارکیٹ ریٹ ریاست کی نامزد کردہ خریداری ایجنسیوں کے لئے  سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی طرف سے  متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نوٹیفائڈ کاشتکاری مدت کے دوران ایم ایس پی سے نیچے جاتے ہیں۔

11 اپریل 2021 تک حکومت نے  اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ2790.72 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ  529848.45 میٹرک ٹن مونگ، اڑد، تور، چنا، مسور، گراؤنڈپوڈ، مسٹرڈ فیڈ اور سویابین کی خریداری کی ہے جس سے خریف 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت  تملناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اورراجستھان میں 338097 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔

اسی طرح 11اپریل 2021 تک 52.40 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کی گئی جس سے کرناٹک اور تملناڈو میں 3961 کسانوں کوفائدہ ہوا۔ متعلقہ ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کی سرکاریں  دالوں اور تلہن کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ کئے گئے فیصلہ کی تاریخ سے خریداری کی شروعات کےلئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

 

 

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ،  آندھراپردیش، اڈیشہ اورکرناٹک  کی ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت  کپاس کے بیجوں کی خریداری کی سرگرمیاں  بلاروک ٹوک جاری ہیں۔11اپریل 2021 تک 26719.51 کروڑ روپئے کی قدر کے مطابق 9189378 کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی جس سے 1886498 کسانوں کوفائدہ ہوا۔

 

 

 

******

ش  ح ۔ح ا۔ رض

U-NO.3822



(Release ID: 1712628) Visitor Counter : 174


Read this release in: Hindi , English , Punjabi