محنت اور روزگار کی وزارت
کُل ہندسروے کرنےکےلئے سالٹ لیک سیٹی، کولکاتا میں لیبربیورو کا اضافی دفتر کھولا گیا
Posted On:
16 APR 2021 6:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16 اپریل ، 2021:پانچ کُل ہند سروے سے متعلق ماہرین کے گروپ کے چیئرمین پروفیسر ایس پی مکھرجی نے آج کولکاتا کے سالٹ لیک سیٹی میں لیبر بیورو کے ایک اضافی دفتر کا افتتاح کیا۔ امید ہے کہ یہ نیا دفتر پورے مشرقی خطے کیلئے سروے سے متعلق اہم سرگرمیوں کا ایک مرکز بن جائیگا اور نوجوان پیشہ ور افراد، ماہرین موضوعات اور لیبر بیورو کے افسران کی ایک پوری طرح وقف ٹیم کے ذریعے فیلڈ ورک کی پیش رفت کو مربوط / نگرانی کے مقصد کو پورا کریگا۔
ان سروے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پروفیسر ایس پی مکھرجی نے مطلع کیا کہ یہ پانچ سروے خاص طور پر کووڈ-19 وبا کے زمانے میں پالیسی سازی کے اِن پُٹ کی حیثیت سے انتہائی متاثرہ لیبر مارکٹ کے اعداد وشمار فراہم کرکے قومی سطح پر زبردست رول ادا کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروے روزگار کی تعداد پر خاص طور پر غیرمنظم سیکٹر میں کُل سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی روزگار سروے کے ذریعے موجودہ اعداد وشمار کی بہت بڑی کمی کو پورا کریں گے۔
لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی سے مطلق کیا کہ ان پانچ سروے میں سے دو سروے کے تحت ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے فیلڈ ورک یعنی مہاجر مزدوروں سے متعلق کُل ہند سروےاور کُل ہند سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی روزگار سروے کئی ریاستوں میں یکم اپریل 2021 کی تاریخ سے پہلے ہی شروع کیےجاچکے ہیں۔ تاہم ریاست مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے آنے کے بعد مئی 2021 کے پہلے ہفتے میں ان دونوں سروے کے تحت فیلڈ ورک کا آغاز کیا جائیگا۔
وزارت محنت وروزگار، حکومت ہند سے منسلک ایک دفتر لیبر بیوروکو پانچ کُل ہند سروے کاکام سونپا گیا ہے:
- گھریلو ورکروں کا کُل ہند سروے،
- مہاجر ورکروں کا کُل ہند سروے،
- ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ذریعے پیدا کیے گئے روزگار سے متعلق کُل ہند سروے،
- پیشہ ور افراد کے ذریعے پیدا کیے گئے روزگار سے متعلق کُل ہند سروے،
- کُل ہند سہ ماہی ایسٹیبلشمنٹ پر مبنی روزگار سروے
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:3780
(Release ID: 1712377)
Visitor Counter : 184