سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مشن کووڈ سرکشا کے تحت کو ویکسین تیار کرنے کے لئے مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ

Posted On: 16 APR 2021 6:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16   اپریل 2021،           آتم نربھر بھارت 3.0 مشن کے تحت  حکومت ہند نے کووڈ سرکشا کا اعلان کیا،جس کا مقصد ملک میں کووڈ ویکسین تیار کرنے  کے کام میں تیزی لانا ہے۔اس کو  بایو ٹیکنولوجی کے  محکمے کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے۔

اس مشن کے تحت  حکومت ہند کا بایو ٹکنالوجی کا محکمہ  پروڈکشن کی صلاحیت میں اضافے کے لئے  ویکسین تیار کرنے والی ویسی لیٹیز کو  گرانٹ کے طور پر مالی تعاون فراہم کرا رہاہے۔ کو ویکسین ، ویکسین ملک کے اندر تیار کرنے کی صلاحیت  مئی۔ جون 2021 تک دوگنی ہوجائے گی اورجولائی۔ اگست 2021 تک اس میں 6۔7 گنا اضافہ ہوجائے گا۔ یعنی  اپریل 2021 میں  ویکسین کا پروڈکشن ایک کروڑ خوراکوں سے بڑھاکر  جولائی ۔اگست میں 6۔7 کروڑ ویکسین ماہانہ ہوجائے گا۔  ستمبر 2021 تک  اس کے 10 کروڑ  خوراک ماہانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

چند ہفتے قبل بین وزارتی ٹیموں نے  بھارت میں  دو اہم ویکسین مینوفیکچرر  کے مقامات کا دورہ کیا تھا تاکہ پروڈکشن میں اضافے سے متعلق  مادخل حاصل کرسکیں۔

پروڈکشن کی صلاحیت میں اضافے کے  منصوبے کے ایک حصے کے طور پر  بھارت بایو ٹیک لمیٹیڈ حیدر آباد  کے ساتھ ساتھ  سرکاری شعبے کے دیگر مینوفیکچرر کو بھی مطلوبہ بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔حکومت ہند کی جانب سے بھارت بایو ٹیک کی نئی بنگلور فیسی لیٹی کو تقریباً 65 کروڑ روپےکی  گرانٹ کے طور پر مالی امداد فراہم کرائی جارہی ہے جس کو  ویکسین کے پروڈکشن کی صلاحیت میں اضافےکےلئے ری پرپز   کیا جارہا ہے۔

ویکسین پروڈکشن  کی صلاحیت میں اضافے کے لئے  سرکاری شعبے کی تین کمپنیوں کو بھی مدد فراہم کرائی جارہی ہے۔

  • ہافکین بایو فارما سیوٹیکل کارپوریشن لمیٹیڈ ممبئی کو  تقریباً 65 کروڑ روپے  کی امداد حکومت کی جانب سے گرانٹ کےطور پر  فراہم کرائی جارہی ہے۔ اس کمپنی نے  اس کا کومکمل کرنے کےلئےتقریباً 12 ماہ کا وقت مانگا تھا۔ لیکن مرکزی حکومت نے  اس سے کام میں تیزی لاکر  اسے چھ ماہ میں مکمل کرنے کےلئے کہا۔ شروع ہونے پر  اس فیسی لیٹی کی صلاحیت 20 ملین خوراک ماہانہ ہوگی۔
  • انڈین امیونولوجیکلز لمیٹیڈ (آئی آئی ایل) حیدر آباداور بھارت امیونولوجیکل اینڈ بایو لوجیکلز لمیٹیڈ (بی  آئی بی سی او ایل) بلند شہر جو کہ بایو ٹیکنولوجی کے محکمے کے تحت  ایک سی پی ایس ای ہے، کو اگست۔ ستمبر 2021 تک  10۔ 15 ملین خوراک ماہانہ فراہم کرانے کے لئے  فیسی لیٹی کو تیار کرنے کے واسطے مدد فراہم کرائی جارہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3770

                          


(Release ID: 1712360) Visitor Counter : 167


Read this release in: Marathi , Hindi , Telugu