जल शक्ति मंत्रालय

خواتین اور بچوں کے لیے پہل قدمیاں

Posted On: 04 FEB 2021 7:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4/فروری2021،

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ:

خواتین اور اطفال ترقیات کی وزارت نے خواتین کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنے، ان کی صحت اور مالیاتی خدمات کو یقینی بنانے اور فروغ دینے  کےلیے  متعدد پہل قدمیاں انجام دی ہیں، جن میں مختلف النوع قانون سازیاں مثلا بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم حاصل کرنے کا حق سے متعلق قانون 2009،  اجرتوں سے متعلق کوڈ 2019، سماجی تحفظ سے متعلق کوڈ 2020 وغیرہ شامل ہیں۔  مرکزی حکومت نے مختلف النوع اسکیموں/ پروگراموں کا بھی نفاذ کیا ہے، جن میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا(پی ایم ایم ای وائی)، جننی سرکشا یوجنا (جے ایس وائی) اور جننی شسو سرکشا کاریہ کرم (جے ایس ایس کے) قومی صحتی مشن (این ایچ ایم)، سوچھ بھارت مشن ، نوخیز لڑکیوں سے متعلق اسکیم، سمدر سکشا، اڑان، پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکشترتا ابھیان (پی ایم جی دی آئی ایس ایچ اے)،  نوخیز افراد کی تعلیم سے متعلق پروگرام، ڈیجیٹل صنفی ایٹلس، اسٹینڈ اپ انڈیا(ایس یو پی آئی)، پردھان منتری جن دھن یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)، اسکل انڈیا مشن وغیرہ شامل ہیں۔

آئی سی ڈی ایس کی اسکیم  کلی طور پر مصروف عمل 7075 پروجیکٹوں اور 13.86 لاکھ اے سی ڈبلیو کے ایک باقاعدہ نیٹ ورک کے توسط سے چلائی جاتی ہے۔  فی الحال 8.94 کروڑ افراد کو خدمات فراہم کرائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت کام کاجی خواتین کےلیے محفوظ رہائش گاہیں فراہم کرنے کے سلسلے میں کام کاجی خواتین کے ہاسٹل کی اسکیم بھی نافذ کرتی ہے۔ یہ رہائش گاہیں ایسی جگہ پر واقع ہوتی ہیں، جہاں سے خواتین کو اپنے کام پر جانا اور لوٹنا آسان ہوتا ہے اور یہاں دن بھر ان کے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت بھی فراہم ہوتی ہے، جہاں تک ممکن ہوسکے، شہری، نیم شہری اور دیہی علاقوں میں اس طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ وزارت 6 مہینے سے 6 برس کی عمر کے درمیان کے بچوں کو دن بھر کی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے قومی کرچ اسکیم بھی چلاتی ہے، جو کام کاجی ماؤوں کےلیے دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3759

ش ح۔   س ب ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1712203) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Urdu