جل شکتی وزارت

کرشنا اور گوداوری ندیوں کے منصوبوں پر تنازعات

Posted On: 04 FEB 2021 7:40PM by PIB Delhi

جل شکتی اور سماجی انصاف واختیار کاری کے وزیر   مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک اطلاع میں بتایا ہے کہ

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے حکومتوں نے، کرشنا ریورمینجمنٹ بورڈ(کے آرایم بی) اورگوداوری ریورمینجمنٹ بورڈ میں جانچ اور منظوری کے لیے اپنے منصوبوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ (ڈی پی آر) داخل کیے بنا، کرشنا اور گوداوری پر منصوبوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

اے پی  تنظیم نو قانون 2014 کے تحت ایک کونسل ریاستوں کے درمیان پانی سے متعلق تنازعات کے تصفیے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ مذکورہ کونسل کی دوسری میٹنگ 6 اکتوبر 2020 کو تلنگانہ اور آندھراپردیش کے وزرائے اعلی کے ساتھ جل شکتی کے محترم وزیر کی صدارت میں ہوئی تھی۔  اس میں طے کیا گیا کہ دونوں ریاستیں مذکورہ کونسل سے منصوبے کے معائنے اور منظوری کے لیے کے آر ایم بی / جی آر ایم بی میں ڈی پی آر جمع کرائیں گی۔

آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومتوں کی طرف سے کرشنا یا گوداوری ندی پر نئے پروجیکٹوں کا آغاز، آندھراپردیش تنظیم نو قانون 2014 کے گیارہویں شیڈول کے سیکشن 84 (3) (ii)، 85 (8) (ڈی) اور پیرا 7 کی خلاف ورزی ہے۔ اس بنا پر دونوں حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جب تک کے آرایم بی/ جی آر ایم بی طرف سے اس کی جانچ اور مذکورہ کونسل کی طرف سے اس کی منظوری نہ ہوجائے، وہ کرشنا یا گوداوری پر اپنے منصوبوں کو آگے نہ بڑھائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3554

ش ح۔   س ب ۔  ت ع۔


(Release ID: 1710633) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi