ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

قومی ہنرمندی ترقیات مشن کے استفادہ کنندگان

Posted On: 05 FEB 2021 7:46PM by PIB Delhi

ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راج کمار سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ:

قومی ہنرمندی ترقیات مشن (این ایس ڈی ایم) کا آغاز محترم وزیراعظم کے ذریعہ 15 جولائی 2015 کو اس مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا کہ ہنرمندی تربیت سے متعلق سرگرمیوں کے معاملے میں مختلف شعبوں اور ریاستوں میں تال میل پیدا کیا جائے اور اس رفتار اور معیارات کے ساتھ ہنرمندی کو فروغ دیا جائے۔ اس سلسلے میں تربیت نہ صرف یہ کہ مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے، بلکہ ریاستی حکومتیں بھی اس میں حصہ لیتی ہیں۔ تربیت کا یہ عمل صنعتوں/ آجروں کے ذریعے ان کے اپنے احاطوں میں فراہم کرایا جاتا ہے۔ 20 سے زائد مرکزی وزارتیں/ محکمے ایسے ہیں، جو ملک کے نوجوانوں کو ہنرمندی تربیت فراہم کرنے کے لیے اسکیم/ پروگرام چلا رہے ہیں۔ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اپنی ایک فلیگ شپ اسکیم چلا رہی ہے، جس کا نام پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) ہے، جو کل ہند پیمانے پر چلائی جارہی ہے، اس کے علاوہ جن سکشن سنستھان (جے ایس ایس ) اور قومی اپرینٹس  پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) کے تحت مختصر مدتی ہنرمندی ایکو نظام چلایا جارہا ہے، جبکہ طویل المدت تربیت صناعی تربیت اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے۔ ایسے افراد کی تعداد جنہیں وزارت کے ایکو نظام کے تحت 2016-17 سے لے کر 2019-20 کے درمیان تربیت فراہم کی گئی ہے، کا گوشوارہ درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

اسکیمیں

سال بہ سال استفادہ کننندگان کے تعداد (لاکھ میں)

میزان

 (لاکھ میں)

 

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

1.

پی ایم کے وی وائی+ فیس پر مبنی این ایس ڈی سی تربیت

22.37

49.27

43.61

70.13

185.38

2.

جے ایس ایس

2.14

1.72

1.67

4.15

9.68

3.

این اے پی ایس

1.11

1.61

1.99

2.54

7.25

4.

سی ٹی ایس

11.91

12.13

14.52

13.48

52.04

میزان

37.53

64.73

61.79

90.30

254.35

 

 

ذیلی مشن این ایس ڈی ایم کا حصہ ہیں۔ محترم وزیراعظم کی صدر نشینی میں قائم گورننگ کونسل یعنی این ایس ڈی ایم کو اس بات کے اختیارات حاصل ہیں کہ وہ ضرورت کے مطابق اعلی ترجیحاتی علاقوں میں ذیلی مشنوں کی شناخت کرسکتی ہے۔ سات ذیلی مشن (1) ادارہ جاتی تربیت، (2) بنیادی ڈھانچہ، (3)یکجائی یا تال میل، (4) تربیت کار، (5) سمندر پار کا روزگار، (6) ہمہ گیر روزی روٹی کے ذرائع، (7) عوامی بنیادی ڈھانچے کو بروئے کار لانے سے متعلق ہیں۔ انہیں منظوری دی جاچکی ہے۔ ہر ایک ذیلی مشن کے سلسلے میں کام کاج کی پیش رفت اور آگے کے راستے کی نگرانی ایم ایس ڈی اے کے سکریٹری کی صدارت میں قائم این ایس ڈی ایم کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ذریعے انجام دی جاتی ہے۔ ذیلی مشنوں کے مقاصد یہ ہیں کہ اس طرح کے پروگراموں سے استفادہ کرنے والے افراد کی تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3760

ش ح۔   م ن ۔  ت ع۔

 


(Release ID: 1712201) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Marathi , Manipuri