بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

اب اندرونی آبی راستوں کے ذرائع سے ایل پی جی کانقل وحمل ہوسکے گا


آئی ڈبلیو اے آئی نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فراہم کرنے والی کمپنی ایم اوایل (ایشیا اوشینیا)پی ٹی ای ، لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پردستخط کئے

Posted On: 25 FEB 2021 6:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25فروری : بندرگاہوں  ، جہازرانی اورآبی گذرگاہوں کے مرکزی  وزیرجناب من سکھ منڈاویا کی موجودگی میں قومی آبی شاہراہ -1اورقومی آبی شاہراہ -2پرجہازوں کے ذریعہ   ایل پی جی  (رقیق  قدرتی گیس ) کی نقل وحمل کے لئے آئی ڈبلیو اے آئی اور ایم اوایل (ایشیااوشینیا) پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے گئے ۔

Ab-1.jpg

ہندوستانی اندرونی آبی راستوں کے ذرائع کے لئے مدد فراہم کی جائے گی :

  •  جہاز کےدستیاب  راستے  سمیت سہولت فراہم کرنا
  • اندراج شدہ منصوبوں اور ایم اوایل کی گذارش کے مطابق ہلدیہ ، صاحب گنج اور وارانسی میں  آئی ڈبلیو اے آئی ٹرمنلوں / کثیرماڈل  ٹرمنلوں پرایل پی جی کارگو کی ذمہ داری سنبھالنا۔
  • پندرہ روزہ /مہینے کی بنیاد پر لیز  اویلیبل  ڈیپتھ  (ایل اے ڈی ) کی جانکاری فراہم کرنا ۔

ایم اوایل گروپ دنیا کی سب سے بڑی گیس فراہم کرنے والی کمپنی ہے اورہندسرکارکی میک –ان –انڈیا پہل کے تحت وقف ایل پی جی جہازوں کی تعمیر اور بندوبست کے لئے سرمایہ فراہم کرے گی ۔ ایجس گروپ نے اسٹوریج ٹرمنلوں ، ٹرمنل کے لئے گھاٹوں کے بیچ وقف پائپ لائن اورگھاٹوں پرجہازوں سے پیداوار والے مال  کی انخلاء کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچے کو لے کر سرمائے کی تجویز  پیش کی ہے ۔

ab-2.jpg

حال ہی  میں  کل ایل پی جی کا 60فیصد حصہ سڑک راستوں سے مختلف مقامات پر پہنچایاجاتاہے ۔ اس پر 5سے 6روپے فی میٹرک ٹن فی کلو میٹر لگتاہے ، جسے تیل کمپنیاں کم کرنا چاہتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹروں کے ذریعہ کئی بار ہڑتال ، سڑک جام جیسے مسائل بھی ہوتے ہیں ، جن کی وجہ سے نقل وحمل میں تاخیرہوتی ہے ،اس لئے کمپنیوں کے سامنے دلچسپی کا سب سے اہم پہلویہ ہے کہ ایک سستے متبادل کے طورپر آبی گذرگاہوں کا استعمال کیاجائے جونقل وحمل کاموجودہ حل ہے ۔ جو آلودگی سے پاک اورصاف ستھرابھی ہے ، ایسے کچھ علاقے بھی ہیں جو خاص طورسے شمال مشرقی علاقے میں جہاں ریل سڑک وسیلے سے پہنچنامشکل ہے ان علاقوں کو آئی ڈبلیو ٹی علاقے استعمال حل فراہم کرسکتے ہیں پارسل کے سائز کے علاوہ روڈ ٹرک جو 17میٹرک ٹن ایل پی جی لے جاسکتے ہیں کی  بہ نسبت جہازوں کے بیڑے حجم والے ہوں گے یہ پیمانے کی اقتصادیات کے لئے محاضی جہازپرانحصار کرتاہے۔ دیگر اشیاء کے مقابلے میں ایل پی جی کی اہم خصوصیات کے علاوہ ایل پی جی زیرو رِساؤ کے ساتھ ایک صاف ستھرا مال بردارجہاز ہے ۔

ایل پی جی کارگوکو دیگرکسی تھوک کارگوکی بہ نسبت کم برتھنگ وقت کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ برتھ /گھاٹوں پر قائم گاڑیوں وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔

 

***************

 (م ن ۔ ۔ع آ  )

U-3667


(Release ID: 1711411) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi