بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے رائزنگ سن ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور جناب سنجے چمریا اور جناب مینک پودّار کے ذریعے میگما فن کارپ لمیٹڈ میں حصے داری کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 12 APR 2021 6:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12/اپریل2021 ۔ بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے رائزنگ سن ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹڈ اور جناب سنجے چمریا اور جناب مینک پودّار کے ذریعہ میگما فن کارپ لمیٹڈ میں حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ کمبنیشن نے رائزنگ سن ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹڈ (رائزنگ سن) اور جناب سنجے چمریا اور جناب مینک پودّار کے ذریعہ میگما فن کارپ لمیٹڈ (میگما فن کارپ) میں حصص کا حصول شامل ہے۔

رائزنگ سن جناب ادار پوناوالا کے رائزنگ سن گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے۔ یہ اپنی معاون کمپنی پونا والا فائیننس پرائیویٹ لمیٹڈ کے توسط سے مالی خدمات کے شعبہ میں کام کررہی ہے، جو منظم طریقے سے اہم غیر جمع لینے والی غیر بینکنگ فائیننس کمپنی (این بی ایف سی) ہے۔

میگما فن کارپ بھی منظم طریقے سے اہم غیر- جمع لینے والی (نان – ڈپوزٹ ٹیکنگ) این بی ایف سی ہے۔ یہ دیہی اور نیم شہری علاقوں پر مرکوز کمرشیل فائیننس، زرعی- فائیننس، ایس ایم ای فائیننس، مورٹ گیج فائیننس اور جنرل انشورنس سمیت متعدد مالی مصنوعات کی پیشکش کرتی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3642



(Release ID: 1711286) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu