نیتی آیوگ
نیتی آیوگ کی طرف سے انڈیا انرجی ڈیش بورڈس (ورژن2.0) کی شروعات
Posted On:
12 APR 2021 6:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،11مارچ ، 2021، انڈیا انرجی ڈیش بورڈ ورژن 2.0 کی شروعات ڈاکٹر راجیو کمار (وائس چیئرمین نیتی آیوگ)، ڈاکٹر وی کے سارسوت (ممبر، نیتی آیوگ)، جناب امیتابھ کانت (سی ای او، نیتی آیوگ) اور ڈاکٹر راکیش سروال (ایڈیشنل سکریٹری ، نیتی آیوگ) کے ذریعے کی گئی۔ کوئلے کی وزارت ، بجلی کی وزارت، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نیز نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
انڈیا انرجی ڈیش بورڈس (آئی ای ڈی) ملک کے لیے توانائی سے متعلق ڈاٹا تک ایک ہی جگہ سے رسائی فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ سینٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی، کول کنٹرولر آرگنائیزیشن اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی طرف سے شائع کردہ / فراہم کردہ توانائی سے متعلق ڈاٹا ڈیش بورڈس میں جمع کیا جاتا ہے۔ نیتی آیوگ نے ورژن 1.0 کی مئی 2017 میں شروعات کی تھی۔
انڈیا انرجی ڈیش بورڈس کے بہتر کردہ ورژن 2.0 کی خصوصیات اس طرح ہیں:
- آئی ای ڈی مالی سال 2005-06 سے مالی سال 2019-20 تک کا ڈاٹا فراہم کرتا ہے۔
- اضافہ شدہ ڈاٹا ڈاؤن لوڈ – یہ ڈاٹا کو آسان اسپریڈ شیٹ فارمیٹ میں زیادہ صفائی اور واضح طریقے پر ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
- آئی ای ڈی سال میں کئی مرتبہ بھی ڈاٹا فراہم کرتاہے۔ ان میں ماہانہ ڈاٹا اور بعض پورٹل کی طرف سے جن کی دیکھ بھال سرکاری ایجنسیاں کرتی ہیں اے پی آئی سے وابستہ ڈاٹا بھی شامل ہے۔ یہ ماہانہ ڈاٹا ماہانہ رپورٹوں سے جمع کیا جاتا ہے جو بجلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبوں کے لیے باقاعدہ شائع کی جاتی ہیں۔ اے پی آئی سے وابستہ ڈاٹا سوبھاگیہ، اجالا،پراپتی اور ودیت پراواہ سے پورٹل میں جمع کیا جاتاہے۔
- توانائی ڈاٹا استعمال کرنے والے طبقے کی طرف سے ایک ’فیڈ بیک اور سجیشنس‘ فورم قائم کیا گیا ہے۔
- آئی ای ڈی کی وقتاً فوقتاً حاصل ہونے والی معلومات کے بندوبست کے لیے ایک نیم خودکار ورک فلو/ ایشو ٹریکنگ سسٹم قائم کیا گیا ہے۔ یہ ورک فلو سسٹم ڈاٹا کی بنیادی جانچ پڑتال اور توثیق کا کام کرتاہے جس سے غلط ڈاٹا انٹری سے گریز کیا جاتا ہے۔
- بجلی کمپنیوں کا زائد ٹیکنیکل اور مالی ڈاٹا مہاراشٹر کی ریاست سے حاصل ہوتا ہے۔ ریگولیٹری ڈاٹا خاص طور پر ان علاقوں کے لیے ہوتا ہے جن میں سرکاری ملکیت کی ترسیلی کمپنی ایم ایس ای ڈی سی ایل کو جمع کیا گیا ہے۔ ڈیش بورڈس میں مستقبل میں دیگر ریاستوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ڈاکٹر راجیو کمار، وائس چیئرمین، نیتی آیوگ نے آئی ای ڈی کی شروعات کرتے ہوئے کہا ’’آئی ای ڈی ملک کا ایک مرکزی انرجی ڈاٹا بیس قائم کرنے کی کوشش ہے۔ قابل تجدید توانائی اور دیگر بہت سی نئی توانائی ٹیکنالوجیوں کے سامنے آنے سے توانائی کی سپلائی اور مانگ کے شعبے اب اور زیادہ اہم ہوگئے ہیں۔ ہمیں کل کی دیر پا ترقی کے لیے آج کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا‘‘۔
ڈاکٹر بی کے سارسوت، ممبر، نیتی آیوگ نے کہا کہ قابل بھروسہ اور زبردست انرجی ڈاٹا پالیسی سازی اور سرمایہ کاری کے فیصلوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا ’’توانائی کی تمام وزارتوں کا ایک مضبوط بین وزارتی تعاون منصوبہ بندی اور پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ضروری ہے۔ ا ٓئی ای ڈی بھارت کے لیے ایک جامع ، کھلا اور آسانی سے قابل رسائی توانائی ڈاٹا پورٹل کی تعمیر کے لیے بنیادی قدم کی حیثیت رکھتا ہے‘‘۔
جناب امیتابھ کانت، سی ای او، نیتی آیوگ نے کہا ہم آہستہ آہستہ ایک ایسے دور کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں بڑا ڈاٹا نقطہ اختتام نہیں بلکہ نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ اس طرح سے آئی ای ڈی ایک بڑے ستون کی حیثیت اختیار کرے گا جس کے تحت بھارت میں توانائی سے متعلق زبردست فیصلے کئے جاسکیں گے۔
انڈیا انرجی ڈیش بورڈس تک www.niti.gov.in/edmکے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No3639
(Release ID: 1711280)
Visitor Counter : 353