پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی نئی ویب سائٹ پر ،پروجیکٹ کے فروغ سے متعلق سیل کے تحت سرمایہ کار کارنر کا افتتاح

Posted On: 09 FEB 2021 8:41PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 09، فروری  ، 2021 : پیٹرولیم اور قدرتی گیس  اور  فولاد کے وزیر  جناب  دھرمیندر پردھان نے آج  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت  کی نئی ویب سائٹ پر  ،پروجیکٹ  ترقی سیل (پی ڈی سی)  کے تحت  سرمایہ کار کارنر کا  افتتاح کیا۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس  کی وزارت نے  ،وزارت کی پی ڈی سی  ٹیم کے لئے  سرمایہ کاروں کے مفادات کو  چینلائز  کرنے کے  وسیلے کے طور پر  سرمایہ کاری  کے لائق  شعبوں  اور  مواقع میں  سرمایہ کاری کے لئے  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے  نئے  ویب پیج پر  اس سیکشن کو  پیش کرنے کی پہل کی ہے۔ پی ڈی سی کے ساتھ رجسٹر کرنے پر سرمایہ کار  نئی  سرمایہ کاری کے معاملے میں  ترجیحی  شعبے میں  سرمایہ کاری کرنے  کے اپنے منصوبوں  کو  انڈیکیٹ کرسکتے ہیں اور  کسی بھی  معاملے  ؍ چیلنج کے حل کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے سرمایہ کار برادری  کی رسائی وزارت تک ہوسکے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/Gallery/PhotoGallery/2021/Feb/H2021020995863.JPG

انویسٹر  کارنر وزارت کو  سرمایہ کاری  کے  موافق  صورت حال  کے نظام کو فروغ دینے کے لئے  مرکزی کابینہ کے  پروجیکٹ  کی ترقی سے متعلق سیل (پی ڈی سی)  کو مؤثر طریقے سے  نافذ  کرنے  کے لائق  بنائے گا، جو سرمایہ کاری کے قابل پروجیکٹوں  کی بنیاد کے لئے  سرمایہ کاروں کی  حمایت کرتا ہے اور حکومت ہند  اور ریاستی حکومتوں کی فریق ایجنسیوں کے ساتھ  معاملات  میں  تال میل  پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح۔   ف ا۔  ق ر )

U.NO. 3589

 


(Release ID: 1711101) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi