سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی این وائی اے ایس نے کووڈ-19 ویکسی نیشن پروگرام سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ملک گیر عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا

Posted On: 08 APR 2021 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 8 اپریل: سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) شعبے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے 6 اپریل کو ایک کثیر  جہتی ملک گیر عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد کووڈ-19 ویکسی نیشن مہم کو کام یاب بنانا ہے۔ اس مہم کے تحت 11 زبانوں بشمول انگریزی اور ہندی میں معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ ویکسی نیشن سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔

بھارتی نیشنل ینگ اکیڈمی آف سائنسز (آئی این وائی اے ایس) کے زیر اہتمام کووڈ-19 ویکسی نیشن آگاہی مہم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بنائی گئی اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپ 'کوواک نیوز' کے ذریعے چلائی جائے گی۔ یہ ایپ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لوگوں کو آسانی سے معلومات مل سکیں۔ پڑھنے کے لحاظ سے معلومات کو بہتر اور موثر فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی ترغیب کے ساتھ ملک گیر انفو گرافک، ویڈیو اور آڈیو مقابلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ گیان ٹیکا ویبینار سیریز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ممتاز مقررین کے ذریعے ویکسین کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور کووڈ-19 ویکسی نیشن کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

مقابلے میں اندراجات کو آئی این وائی اے ایس ویکسی نیشن کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے استعمال کرے گا اور ان مقابلوں کا جائزہ تین گروپوں یعنی اسکولوں، کالجوں اور پیشہ ور افراد کی سطح پر لیا جائے گا۔

اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے ڈی ایس ٹی سکریٹری نے موجودہ صورت حال میں سائنس مواصلات کے کردار پر روشنی ڈالی جب کہ پوری دنیا کووڈ-19 سے لڑ رہی ہے۔

پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا، "ماضی کی وبائی بیماریوں سے حاصل ہونے والے اسباق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وبائی مرض کی کوئی دوسری لہر آنا معمول کی بات ہےاور ہم کسی بھی سطح پر آرام نہیں کرسکتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں لوگوں سے بات چیت کرنا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کو آسان طریقوں سے مطلع کریں تاکہ یہ نفسیاتی سطح پر ان سے اپیل کرے۔ ہمارا مقصد زمینی سطح پر دیہی آبادی تک پہنچنا اور اہم چیزوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ "

اس موقع پر بھارتی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز(آئی این ایس اے) کی صدر پروفیسر چندریما ساہا نے سائنس دانوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ"سائنس دانوں نے اس مشکل وقت میں قابل ستائش کام کیا ہے۔ بھارت دنیا بھر میں ویکسی نیشن پروگرام کی قیادت کر رہا ہے۔ اب ملک بھر میں کام یاب ویکسی نیشن کے لیے معاشرے کی شرکت کی ضرورت ہے۔ ویکسین جسم کو بیماری سے لڑنے اور اجتماعی قوت مدافعت پیدا کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ تاہم اس کے لیے ایک بڑی آبادی کو ٹیکے لگانے کی ضرورت ہے۔ "

آئی این وائی اے ایس کے چیئرمین چندر ایس شرما نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ذمہ دار سائنس دانوں اور انجینئروں کے ایک نوجوان ادارے کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگوں کو ویکسی نیشن کے کے فوائد سے آگاہ کریں اور ان غلط فہمیوں کو دور کریں جو لوگوں کو ٹیکے لگانے سے روک رہے ہیں۔ "

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی آبادی کو ٹیکہ لگانا ایک چیلنجنگ کام ہے اور اس لیے اس مشکل کام کو مکمل کرنے کے لیے حکومت اور عوام کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YFCH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AIXN.jpg

ش ح ۔ ع ا ۔ م ف

3583U. No.

 



(Release ID: 1711091) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Hindi , Bengali