وزارت دفاع

ایر بورن ٹیکٹیشین بحریہ کی فضائی اکائی میں شامل

Posted On: 05 APR 2021 6:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 11 اپریل        05 اپریل 21 کو کوچی کےآئی این ایس گروڑ میں منعقدہ ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ، ہندوستانی بحریہ کے گیارہ افسران اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے دو افسران نے آبزرور کی حیثیت سے گریجویشن کی ڈگری تفویض کی گئی۔ ریئر ایڈمرل راجیش پینڈھارکر ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، فلیگ آفیسر سی ٹریننگ (ایف او ایس ٹی) نے پریڈ کا جائزہ لیا اور پاسنگ آؤٹ افسروں کو ممتاز'گولڈن ونگز' ایوارڈ سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix3OSUM.jpg

92 ویں ریگولر کے افسران کو ہوائی نیویگیشن ، پروازکے عمل ، ہوائی جنگ کی حکمت عملی ، آبدوز شکن جنگ اور سب میرین اینٹی وارفیئر اور ایئر بورن ایویونک سسٹم کے استعمال کی تربیت دی گئی۔ یہ افسران ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے آن بورڈ سمندری باز یافت کرنے والے نیز اینٹی سب میرین وارفیئر طیاروں کی خدمات انجام دیں گے۔

باقاعدہ آبزرور کورس سے لیفٹیننٹ انکوش کمار یادو کو اتر پردیش ٹرافی سے نوازا گیا جنہیں مجموعی طور پر آرڈر آف میرٹ' میں اول آنے پر منتخب کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ رویندر نین کو "پرواز میں بہترین" قرار دیے جانے کے لیے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، ایسٹرن نیول کمان ٹرافی سے نوازا گیا ۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ انکور سنگھ پوار کو 'بیسٹ ان گراؤنڈ سبجیکٹس" قرار دیے جانے پر سب لیفٹیننٹ آر وی کنٹے میموریل بک پرائز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ہندوستانی بحریہ کے 04 افسران نے بھی  کوالیفائڈ نیویگیشن انسٹرکٹرز (کیو این آئی) کی حیثیت سے  گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔  کیو این آئی کو زمین پر اور اڑان کے دوران تدریسی تکنیک فراہم کرنے کی تربیت دی گئی تھی۔ انہیں حکمت عملی اور سینسر کے استعمال کا گہرا علم فراہم کیا گیا ۔ یہ افسران مختلف فرنٹ لائن بحری ایئر اسکواڈرن میں آپریشنل اسائنمنٹ لینے سے پہلے آبزرور اسکول میں کوالیفائڈ نیویگیشن انسٹرکٹر کی حیثیت سے کام کریں گے۔ کامیاب کیو این آئی کوفلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے ذریعہ 'انسٹرکٹر مشعل'  سے بھی نوازا گیا۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-3608

 


(Release ID: 1711071) Visitor Counter : 140
Read this release in: English , Hindi