جل شکتی وزارت
گنگا آمنترن ابھیان
Posted On:
04 FEB 2021 7:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09اپریل 2021: جل شکتی اور سماجی انصاف کے علاوہ تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے لوک سبھا میں بتایا کہ دیو پریاگ سے گنگاساگر تک کے لئے گنگادریا پر آمنترن ابھیان کا اہتمام 10 اکتوبر 2019 سے 12 نومبر 2019 کے درمیان کیا گیا تھا۔ گنگا دریا پر یہ ابھیان ایک ریفٹنگ اور کایا کنگ مہم ہے۔ یہ مہم 5 گنگا طاس کی ریاستوں اتراکھنڈ ،اترپریش ، بہار ،جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سے ہوکر گزری ۔اس مہم کے 34رکنے کے مقامات تھے جن میں رشی کیش ، ہری دوار ، کانپور ، الہ آباد ، وارانسی ، پٹنہ،سون پور اور کولکتہ شامل ہیں۔ یہ مہم ایک اسپورٹنگ جوکھم سرگرمی کے ذریعہ شروع کی گئی تھی تاکہ لوگوں کو دریا کے آس پاس علاقوںمیں جمع کیا جاسکے اور بڑے پیمانے پر پانی کے تحفظ اور دریا کی تجدید کاری کے پیغام کو پھیلایا جاسکے ۔اس مہم کے دوران عوامی بیداری مہموں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اورلوگوں کے ساتھ بات چیت بھی کی گئی تھی۔خاص طورپر گاؤں کے نوجوانوں اور طلبا کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی تاکہ دریا کے تحفظ کے پیغام کو پھیلایا جاسکے ۔
گنگا اور اس کے ایکو سسٹم سے متعلق طلبا اور نوجوانوں کو شامل کرکے اور معلومات بڑھانے کے مقصدسے آن لائن کوئز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ نمامی گنگا پروگرام کے تحت عوامی سطح پر کئی مہم اور پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ، جن میں سووچھتا پکھواڑہ سووچھتا ہی سیوا ، گنگا یاترا ریفٹنگ مہم ، گنگا اتسو ،شجرکاری مہم اور گنگا دوڑ شامل ہیں۔
***************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U- 3555
(Release ID: 1710640)
Visitor Counter : 128