جل شکتی وزارت

ڈرپ(ڈی آرآئی پی)  کا مرحلہ2 اور مرحلہ 3

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2021 7:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4/فروری2021،

جل شکتی اور سماجی انصاف واختیار کاری کے وزیر   مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک اطلاع میں بتایا ہے کہ

اقتصادی امور سے وابستہ  کابینہ کمیٹی(سی سی ای اے) نے 29 اکتوبر 2020 کو ملک بھر میں منتخبہ باندھوں کی سلامتی اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلیے باندھوں سے متعلق بازآبادکاری اور ان کی اصلاح کے پروجیکٹ (ڈی آر آئی پی) کے مرحلہ 2 اور مرحلہ 3 کو اپنی منظوری دے دی ہے۔  اس اسکیم کے تحت 19 ریاستوں (آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال)  میں واقع باندھوں کا جامع  احیا کرنے کا منصوبہ ہے۔  پروجیکٹوں کو عالمی بینک اور  ایشیائی بنیادی  ڈھانچہ سرمایہ کاری بینک (اے آئی آئی بی) دونوں کی جانب سے ریاستوں اور تین مرکزی ایجنسیوں میں تقسیم کےلیے قرض حاصل ہوں گے۔ ان تین مرکزی ایجنسیوں میں مرکزی آبی کمیشن، دامودر ویلی کارپوریشن اور بھاکھڑا ویاس انتظام بورڈ کے نام شامل ہیں۔ انہیں یہ قرض بازآبادکاری کی لاگت  کے لحاظ سے فراہم کرائے جائیں گے۔

یہ ایک ریاستی شعبے کی اسکیم ہے،  جس میں مرکزی عنصر بھی شامل ہے،  اسکیم کی مدت 10 برس پر محیط ہے اور اسے دو مراحل یعنی مرحلہ 2 اور مرحلہ 3 میں نافذ کیا جانا ہے۔ ہر مرحلہ 6 برسوں کا ہوگا، جس میں 2 برس کی رعایتی مدت بھی شامل ہوگی۔ مذکورہ پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 10211 کروڑ روپے کی بقدر ہے، جس میں سے 7 ہزار کروڑ روپے کی بقدر کی لاگت بیرونی قرض کے طور پر ہے اور 3211 کروڑ روپے کی لاگت متعلقہ شراکت دار ریاستیں اور مرکزی ایجنسیاں برداشت کریں گی۔

اسکیم کے تحت ڈی آر آئی پی مرحلہ 2 اور مرحلہ 3 تمام تر منتخبہ باندھوں کےلیے آپریشن اور رکھ رکھاؤ مینوول  (او اینڈ ایم) اور ہنگامی حالات میں اپنایا جانے والا منصوبہ عمل (ای اے پی)  کی تیاری کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ او اینڈ ایم مینوول  باندھوں کی اصلاح / جدیدکاری کے پہلو پر احاطہ کرے گا، جس کا تعلق باندھ کی آپریشنل کارکردگی سے ہے۔ ای اے پی باندھ کے تجزیہ، سیلابی صورت حال کے امکانات پر مبنی نقشوں اور کلیدی عملے کی شناخت اور ردعمل کے طور پر انتظامات کا احاطہ کرے گا، تاکہ کسی بھی طرح کے ممکنہ منفی اثرات کی صورت میں باندھ کی  لچک  میں اضافہ کیا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3552

ش ح۔   م  ن ۔  ت ع۔

(09-04-2021)


(ریلیز آئی ڈی: 1710613) وزیٹر کاؤنٹر : 126
یہ ریلیز پڑھیں: English