محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روز گار کے سکریٹری نے بجٹ میں اعلان کردہ لیبر سے متعلق کوششوں کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم کیں
Posted On:
08 FEB 2021 6:59PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 08، فروری ، 2021 : محنت اور روز گار کے سکریٹری جناب اپور وچندر نے مہاجر مزدوروں ، ورکرز اور روز گار پیدا کرنے والے لوگوں کے لئے بجٹ میں اہم اعلانات کو نمایاں کیا۔ آج یہاں بجٹ اعلان 2021 پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محنت سے جڑی مختلف کوششوں اور موضوعات کی تفصیل پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پروویڈنٹ فنڈ پر ٹیکس سے مستثنی آمدنی کو معقول بنانے پر بھی جانکاری دی۔ انہوں نے مندرجہ ذیل باتوں کو نمایاں کیا۔
ایک ملک ایک راشن کارڈ:
- یہ مہاجر مزدوروں، عمارت اور دیگر تعمیری مزدوروں ، کپڑا صنعت کے مزدوروں اور دیگر مزدوروں کو فائدہ پہنچائے گا۔
- فیض یافتگان ملک میں کہیں بھی اپنے راشن کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم کو خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
- اس اسکیم سے مہاجر مزدوروں کو ،خاص طور سے فائدہ ہوگا۔
- جو لوگ اپنے خاندان سے دور رہتے ہیں، وہ اپنے حصے کا وہاں پر جزوی راشن لے سکیں گے ، جب کہ ان کے آبائی مقام پر ان کا خاندان باقی راشن لے پائے گا۔
غیر منظم مزدوروں کے لئے پورٹل کا افتتاح:
- اس وزارت کی طرف سے پورٹل کو بنانے کا کام مقررہ وقت کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔
- پورٹل گِگ، عمارت اور تعمیری مزدوروں پر ضروری معلومات جمع کرے گا۔
- یہ مہاجر مزدوروں کے لئے صحت ، ہاؤسنگ ، ہنر مندی ، بیمہ، قرض اور غذائی اسکیمیں بنانے میں مدد گار ہوگا۔
- اس پورٹل کو گِگ اور پلیٹ فارم مزدوروں و مہاجر مزدوروں سمیت غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے رجسٹریشن اور دیگر سہولیات کے لئے مئی ؍ جون 2021 تک کھولا جائے گا۔
- رجسٹریشن کرانے والے سبھی مزدوروں کو ترغیبات کے طور پر ایک سال کے لئے پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے تحت حادثہ یا معذور ہونے پر مفت سکیورٹی دی جائے گی ۔
- لیبر بیورو، اس وزارت سے متعلق ایک دفتر ، نے مہاجر مزدوروں ، گھریلو خدمت گاروں، پیشہ وروں اور ٹرانسپورٹ شعبے کے ذریعے پیدا ہونے والے روز گار کے لئے 4 نئے سروے پر پوری طاقت سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ ’’اسٹیبلشمنٹ پر مبنی آل انڈیا روز گار سروے (اے آئی ای ای ایس)‘‘ ۔ ان سبھی سروے کے نتیجے میں حقیقی فیلڈ سروے کے شروع ہونے سے 8 -9 مہینے کے اندر آنے کا امکان ہے۔
چار (4) لیبر کوڈ کے لئے ضابطے:
- ضابطے بنانے کا عمل پہلے سے جاری ہے اور آنے والے ہفتے میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ضابطوں کو بنانے میں سبھی فریقوں سے صلاح لی گئی ہے۔
- یہ وزارت بہت جلد چارون کوڈز ، جیسے لیبر کوڈ، صنعتی روابط، کاروباری تحفظ، صحت اور کام کی حالت اور سماجی تحفظ کوڈ۔
پروویڈنٹ فنڈ وغیرہ کے لئے حصہ وقت پر جمع ہونا:
- بجٹ میں یہ بہت ہی اچھا اعلان ہوا ہے کیونکہ یہ آجر کی طرف سے امپلائز پروویڈنٹ فنڈ اور امپلائز بیمہ اسکیم کے لئے ملازم کی تنخواہ سے کاٹے گئے حصے کی ادائیگی کے لئے کٹوتی کی گئی رقم کو تحفظ فراہم کرے گا۔
پروویڈنٹ فنڈ پر ٹیکس سے مستثنیٰ آمدنی کو معقول بنانا:
- یہ فیصلہ زیادہ آمدنی والے افراد کو فلاحی سہولت کا غلط استعمال کرنے اور مقررہ سود واپسی کی شکل میں غلط طریقے سے ٹیکس سے مستثنی آمدنی حاصل کرنے سے روکے گا۔
- بینک کے سود کی طرح ، سود کے حصے کا سال در سال کی بنیاد پر حساب لگایا جاسکتا ہے۔
- ٹیکس دہندگان کو اپنے ٹی ایف کھاتوں میں 2.5 لاکھ روپے سے زیادہ کے حصے سے ہونے والی سالانہ آمدنی کو اپنا ریٹرن بھرنے میں شامل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ ف ا۔ ق ر )
U.NO. 3538
(Release ID: 1710581)
Visitor Counter : 217