زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

نامیاتی کھیتی کے فوائد کے بارے میں کسانوں کو معلومات فراہم کرنا

Posted On: 05 FEB 2021 7:40PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل کھیتی کے نظام کی تحقیق کے آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ مودی پورم کے ذریعہ 16 ریاستوں کا احاطہ کرتے ہوئے 20 کوآپریٹنگ سینٹروں کے ساتھ نامیاتی کھیتی سے متعلق آل انڈیا نیٹ ورک پروگرام کی ایک تحقیقی اسکیم چلاتی ہے تاکہ فصلوں کی نامیاتی پیداوار کے لیے پریکٹسز کے پیکیج کو فروغ دیا جاسکے۔12 ریاستوں کے لیے مناسب 51فصل کے اگانے کے نظام کے لیے پریکٹسز کے سائنسی پیکیج تیار کیے گئے ہیں۔ ان پیکیجز میں ہری اور ہری پتی مین یورس، بایواورتغذیہ انسیکٹ کے لیے دیگر بایوپیسٹی سائیڈس مائیکروبائل کنوزشیا، آئل کیکس، ورمنگ کمپوسٹ کا استعمال شامل ہے۔بھوپال کے آئی سی اے آر-آئی آئی ایس ایس نے بایو فرٹیلائزرس/بایو فارمولائزیشن تیار کیا ہے جو دس سے پچیس فیصد تک این پی کے کھاد کی بچت کرسکتا ہے۔مزید یہ کہ آئی سی اے آر نیشنل بیورو آف ایگری کلچرلی امپورٹینٹ مائیکرو آرگنزمس، مئونے مٹی کی ذرخیزی اور پلانٹ کے تغذیہ کے لیے مائیکرو پر مبنی ٹیکنالوجیاں تیار کی ہیں۔بیورو نے چار بایو پیسٹی سائیڈس فارمولیشن بھی تیار کیے ہیں جو مٹی اور بیج برداشت کرنے والے پیتھوجینس کے خلاف کافی مؤثر ہیں۔حکومت نے شمال مشرقی خطے کے لیے پرم پراگت کرشی وکاس یوجنا اور مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولمپنٹ اسکیمیں شروع کی ہیں۔ان اسکیموں کا مقصدجدید سائنس اور روایتی ذہانت کے ذریعہ نامیاتی کھیتی کے ٹھوس ماڈلز کو ترقی دینا ہےتاکہ طویل مدت کے اعتبار سے مٹی کی ذرخیزی کویقینی بنایاجاسکے، وسائل کا تحفظ کیا جاسکے اور آب وہوا میں تبدیلی کو بنائے رکھنے میں مدد کی جاسکے۔

زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل کے پاس722 کرشی وگیان کیندر کا ایک نیٹ ورک ہے، جو کسانوں کو نامیاتی معلومات کی پیداوار سمیت زرعی متعلقہ سیکٹروں کی مختلف سطحوں کے بارے میں تربیت دیتی ہیں۔پچھلے ایک سال کے دوران کرشی وگیان کیندروں نے نامیاتی معلومات کے بارے میں 22 ہزار کسانوں کو تربیت دی۔پرم پراگت کرشی وکاس یوجنا کے تحت نامیاتی کھیتی کے بارے میں کلسٹر ڈیموسٹریشن 411 کرشی وگیان کیندروں کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے اور اس کے تحت 20-2019سے 8220 ہیکٹیر علاقے کا احاطہ کیا گیا ہے۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ ح ا۔ ج ا)

U-3521


(Release ID: 1710386) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Manipuri