ٹیکسٹائلز کی وزارت

بنکروں کی حالت کو بہتربنانے کے لئے اقدامات

Posted On: 04 FEB 2021 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 اپریل 2021: حکومت ملک بھر کے بنکروں کی حالت سے باخبر ہے ۔ کووڈ -19 عالمی وبا کی صورتحال سے باہر آنے کے لئے ہتھ کرگھا بنکروں ی فلاح وبہبود  کے لئے حالیہ وقت میں  درج ذیل اقدامات  کئے گئے ہیں:

  • کووڈ-19 وبا کے سبب نمائش  میلے وغیرہ جیسی روائتی  مارکیٹنگ تقریبات منعقد ممکن نہ ہونے کے سبب ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایچ ای پی  سی ) نے ہیڈ لوم بنکروں اور ماہرین ملک کے کونے کونے سے بین الاقوامی مارکیٹ کےساتھ ورچوئل طریقے سے منسلک ہونے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

موجودہ مالی سال میں ہینڈ لو م  ایکسپورٹ پروموشن کونسل  نے ورچوئل طریقے سے سات بین الاقوامی  میلے منعقد کئے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ  اور ساتھ ہی ساتھ گھریلو مارکیٹوں  میں ہاتھ سے بنی اشیا کی مارکیٹنگ اورفروخت میں سہولت  پیدا کی جاسکے ۔ ان میں سے ایک ’’انڈین ٹیکسٹائل سورسنگ فیئر ‘‘ منعقد کیا گیا ،جس میں  ملک کے مختلف حصوںسے 200 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا۔ اور سات سے گیارہ اگست کےدرمیان منعقد اس میلے میں  منفرد طورسے تیار کی گئی اپنی مصنوعات  کو پیش کیا۔ اس شوکو بین الاقوامی خریداروں  کی قابل لحاظ توجہ  حاصل ہوئی ۔ایچ ای پی سی نے سیاحت کی وزارت کی طرف سے دو ورچوئل طریقے سے منعقد کئے گئے بھارت پرو،فیسٹو  ل  میں بھی شرکت کی ۔اس کے علاوہ بنکروں کو اپنی اشیا کی فروخت اور مارکیٹ کے لئے ملک کے مختلف حصوں  میں  53 گھریلو مارکیٹنگ تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

  • حکومت کے ذریعہ سبھی متعلقہ شرکاء کی شراکتداری میں چھٹے قومی ہتھ کرگھا دن کے موقع پر ایک سوشل میڈیا مہم ’’ووکل 4 ہینڈ میڈ ‘‘ شرو ع کی گئی ،جس  کا مقصد بھارت کے ہتھ کرگھا کی وراثت کو فروغ دینا ہے تاکہ بنکروں  کی برادری کے لئے لوگوں  کی مددکو یقینی بنایا جاسکے ۔اس بات کی بھی خبر دی گئی ہے کہ سوشل میڈیا مہم سے ہینڈ لوم  میں  بھارتی لوگوں  کی پھرسے دلچسپی  بڑھی ہے اوربہت سے  ای – کامرس  کے لوگوں نے  بھارتی ہتھ کرگھا مصنوعات کی فروخت میں اضافے  کی خبریں دی گئی ہیں۔
  • اگست سے اکتوبر 2020 کے دوران  بنکروں  کو تعلیم دینے کے لئے مختلف ریاستوں  میں 534 چوپال منعقد کی گئیں تاکہ وہ اپنی فلاح اور سماجی  اقتصادی  فروغ کے لئے مختلف ہتھ کرگھا اسکیموں  کا فائدہ اٹھاسکیں۔
  • ہینڈلوم اور دستکاری سیکٹروںکو فروغ دینے اور ہتھ کرگھا بنکروں  ،دستکاری سیکٹروں  کو فروغ دینے  نیز ہتھ کرگھا بنکروں  ،دستکاروں  اور پروڈیوسروں کے لئے بڑی مارکیٹ کے قابل بنانے کے لئے حکومت کے ای- مارکیٹ پلیس پر بنکروں اور دستکاروں کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے اقدامات  کئے گئے ہیں  تاکہ مختلف سرکاری محکموں  اور تنظیموں  کو ان کی اشیا براہ راست فروخت کرنے کے لئے انہیں  تیار کیا جاسکے ۔
  • ہینڈلوم مارکیٹنگ امداد  ہتھ کرگھا کے فروغ کے قو می  پروگرام کا ایک جزو ہے ۔ ہتھ کرگھا ایجنسیوں /بنکروں  کو اپنی اشیا براہ راست صارفین کو فروخت کرنے کی خاطر مارکیٹنگ پلیٹ فارم  فراہم کرنے کے لئے   ریاستوں کی مجاز ہینڈلوم ایجنسیوںکو ملک اور بیرون ملک کی مارکیٹوں   میں  مارکیٹنگ تقریبات منعقد کرنے کے لئے  مالی مدد فراہم  کی  گئی ہے۔
  • ’بنکروں کی ’مدرا اسکیم ‘  بنکروں کی مدرا اسکیم کے تحت  بنکروں کو  چھ فیصدکی رعایتی قرضے  فراہم کئے گئے ہیں۔
  • ہتھ کرگھا سموردھن  سہایتا  ۔ ہتھ کرگھا سموردھن سہایتا (ایچ  ایس ایس  ) اس مقصد کے ساتھ یکم دسمبر 2016  کو متعارف کرائی گئی تھی تاکہ  بنکربہتر بنائی گئی اشیا اورمعیار کے ذریعہ  بنکروں کو کپڑا  بننے کی مشینیں  اور اشیا  فراہم کی جاسکیں جس سے ہینڈلوم کی اشیا کے معیار اور بہتر بنائی گئی اشیا کے ذریعہ ان کی آمدنی کو بڑھایا جاسکے ۔

ہتھ کرگھا بنکروں اور ان کے بچوں  کی تعلیم :

          ٹیکسٹائل کی وزارت نے  اندراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی   (اگنو) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ  کے ساتھ مفاہمت  کے ایک اقرارنامے پر دستخط  کئے ہیں تاکہ بنکروں  اور ان کے اہل خانہ کے لئے تعلیمی سہولیات  کا تحفظ کیا جاسکے ۔

انڈیا ہینڈ لوم برانڈ

 اعلیٰ  معیار کی ہینڈ لوم مصنوعات  کے لئے عزت مآب وزیر اعظم  کے ذریعہ 7 اگست

  2015  کو قومی ہیندلوم دن کی تقریبات کے  موقع پر  انڈیا ہینڈلوم برانڈ   کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس کے آغا ز کے بعدسے اشیا کے 184  زمروں کے تحت  ایک  ہزار 590 رجسٹریشن جاری کئے گئے ہیں اور  1046.52 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی ہے ۔

ای -کامرس

ہینڈلوم مصنوعات  کی ای -  مارکیٹنگ فروغ  کے لئے ایک پالیسی فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے ، جس کے تحت  ای -  کامرس پلیٹ  فارم  میں کوئی  بھیاچھے  ٹریک ریکارڈ کے ساتھ   ای -  پلیٹ فارم میں  خواہش  رکھنے والا  ہینڈ لوم اشیا کی آن لائن  مارکیٹنگ میں شرکت کرسکتا ہے۔

اربن ہاٹ

کرافٹ سے  متعلق افراد بنکروں کو  مناسب براہ راست مارکیٹنگ سہولیات فراہم کرنے  اور بچولی ایجنسیوں  کو ختم کرنے کے لئے  بڑے شہروں اور میٹروپالیٹن شہروں  میں  شہری ہاٹ قائم  کی گئی ہیں۔  ملک  بھر میں اب تک  اس  طر ح کی 38 شہری ہاٹ کو  منظوری دی گئی ہے ۔

ہینڈ لوم کلسٹر کی جامع ترقی کی اسکیم

 ہینڈ لوم کلسٹر کی جامع ترقی کی اسکیم  کا مقصد ہے بڑے ہینڈلوم کلسٹروں کو ترقی دینا ۔اس کے تحت بھارت سرکار کے  تعاون سے کم از کم 15000 ہینڈ لومس کا احاطہ کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت  5 سال کی مدت کے لئے فی کلسٹر  سرکار کی طرف سے 40  کروڑروپے کا تعاون   دیا جائے گا۔

ہینڈ لوم بنکروں  کی فلاح  کی  جامع  اسکیم 

ہینڈ لوم بنکروں کی فلاح وبہبود کی جامع اسکیم    بنکروں کو زندگی ، حادثاتی اور معذوری بیمہ فراہم کررہی ہے۔ یہ اسکیم  پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا  ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا  اور  کنورج مہاتما گاندھی بنکر بیمہ یوجنا   کا حصہ ہے۔

دھاگے کی سپلائی کی اسکیم

ملک بھر میں دھاگے کی سپلائی کی اسکیم نافذ کی جارہی ہے تاکہ مل گیٹ  پرائز پر ہر طرح کے دھاگوں کی  دستیابی ہوسکے ۔  یہ اسکیم  نیشنل ہینڈلو م ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے۔اس اسکیم کے تحت  کرایہ  بھاڑہ ادا کیا  جاتا ہے اور ڈپو آپریٹنگ چارجز دوفیصد ڈپو آپریٹنگ ایجنسیوںکو دئے جاتے ہیں۔10فیصدقیمت سبسڈی کا ایک حصہ  ہینک یارن  پر بھی موجود ہے ، جو  کپاس ، گھریلو ریشم ، اون اور لینین یارن  پر قابل اطلاق ہے ۔

*************

ش ح۔ش ر ۔رم

U- 3466



(Release ID: 1710379) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Tamil