خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بھکاری بچےّ

Posted On: 12 FEB 2021 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 اپریل 2021: خواتین اور بچوں کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نےآج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کم سن بچوں کی دیکھ بھال اورتحفظ کاقانون (جے جے اے سی ٹی  ) ملک میں بچوں کے لئے اہمیت  کا حامل قانون ہے۔جے جے ایکٹ 2015 کی دفعہ دو  (14) (دوئم ) کے تحت اگر کوئی بچہ  جبراََ بھیک مانگتا ہوا سڑکوں  پر نظر آئے تو محنت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اس بچے کی دیکھ بھال اور تحفظ کے قانون میں  شامل کیا جائے۔جے جے قانون کی دفعہ 76کے تحت کوئی بھی آجر یا کسی بھی بچے سے بھیک منگواتا ہےیا بھیک منگوانے کا سبب بنتا ہے تو وہ آجر ایک ایسی مدت تک سزا کا مرتکب ہوگا ، جو پانچ سال تک بڑھائی جاسکتی ہے اور اسے ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ دینا پڑے گا۔

قانون میں  ادارہ جاتی اور غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال کے اقدامات کے ساتھ ساتھ خدمات کی فراہمی کے ڈھانچے کے ایک سکیورٹی  نیٹ کی بھی گنجائش  فراہم کی گئی ہےتاکہ مصیبت   کی صورتحال میں بچوں کی جامع دیکھ بھال کی یقینی بنایا جاسکے ۔قانون کی عمل آوری کی ابتدائی ذمہ داری ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں پر ہے۔

وزارت بھیک مانگنے والے بچوں  اور بے سہارا بچوں سمیت  مشکل حالات کے شکار بچوں کی مددکرنے کے لئے مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیم نافذ کرتی ہے۔اس اسکیم کا نام چائلڈ پروٹیکشن سروسز ( سی پی ایس  ) ہےجو بچوںکی مربوط ترقی کی خدمات اسکیم کی نگرانی میں چلائی جاتی ہے۔اس اسکیم کے تحت ادارہ جاتی دیکھ بھال ایک بازآبادکاری اقدام کے طرپر چائلڈ کئیر انسٹی ٹیوشن  (سی سی آئی  کے ذریعہ  فراہم کی جاتی ہے۔سی سی آئی کی سرگرمیوں  اور پروگراموں  میں مناسب عمر میں  تعلیم ،پیشہ ورانہ  تربیت تک رسائی کی تخلیق  نو ، حفظان صحت کی دیکھ بھال اور کاؤنسلنگ شامل ہیں۔اس اسکیم کے تحت مصیبت  کے حالات میں بچوں کو 24 گھنٹے ساتوں دن  ہنگامی آؤٹ  ریچ  /ہیلپ لائن خدمات  فراہم کی جاتی ہیں۔یہ سروس ہندوستان میں  کہیں  پر بھی ایک ٹول فری نمبر  1098 پردستیاب ہے۔

اس اسکیم کے تحت رضاکارانہ  تنظیموں  کے اشتراک سے یا خود ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئےسی سی آئی کے قیام کے واسطے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔گزشتہ پانچ سال کے دوران سی پی ایس  کے تحت ریاستو  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو جاری کئے گئے فنڈس کی تفصیلات  ملحق ہے ۔سماجی انصاف اورتفویض اختیارات  کی وزارت نے 10شہروں  دلی ، ممبئی ،چنئی ، احمدآباد ،حیدرآباد ، بنگلورو ، لکھنؤ،پٹنہ ، ناگپور اور اندور میں بھیک مانگنے  والے افراد کی جامع بازآبادکاری  کے لئے ایک پائلیٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔اس کا مقصدبھکاریوں کی شناخت  / بازآبادکاری /کاؤنسلنگ اور ہنرمندی  کا فروغ کرنا ہے۔اس میں بھیک مانگنے والے بچوں کی تعلیم بھی شامل ہے۔

*************

ش ح۔ش ر ۔رم

U- 3472



(Release ID: 1710378) Visitor Counter : 147


Read this release in: English