زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آئی سی اے آر-آئی وی آر آئی نے ایگر نوویٹ کے ذریعہ سی ایس ایف اور شیپ پوکس ویکسین ٹیکنالوجی منتقل کی

Posted On: 07 APR 2021 7:58PM by PIB Delhi

اترپردیش میں بریلی، عزت نگر کے آئی سی اے آر انڈین ویٹنیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے آج یہاں منعقد ایک تقریب کے دوران ایگری نوویٹ انڈیا لمیٹیڈ کے ذریعہ سے میسرز ہیسٹرس بایو سائنسز کو سی ایس ایف اور شیپ پاکس ویکسینز کی ٹیکنالوجی منتقل کی۔

اپنے خطاب میں ڈی اےآر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہاپاترا نے سستی قیمت اور طویل قوت مدافعت تک تربیت دینے والے  دو اہم ٹیکے  دینے کی سمت میں پیش رفت کے لیے آئی سی اے آر-آئی وی آر آئی کی ٹیم کو مبارک باد دی۔ڈاکٹر مہاپاترا نے 2021 کے دوران تقریبا 150 ٹیکنالوجیوں کو کمرشیلائز بنانے کے لیے ایگرونوویٹ انڈیا کی تعریف کی اور چار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی جائیداد حاصل کرنے کے لیے بھی ایگرونوویٹ انڈیا کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ انڈی جینیس اسٹرینس کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکوں کو تیار کیا جاناآتم نربھر بھارت کی سمت ایک قدم ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکوں کی کم قیمت کی وجہ سے کم سرمایہ کاری کے ساتھ زیادہ فائدہ حاصل کیاجاسکتا ہے جو جانوروں کی افزائش کو بڑھاسکے گا۔انہوں نے دیگر ملکوں کے لیے ملک میں تیار کردہ ٹیکوں کے سپلائی کے طور طریقے تلاش کرنے کی اپیل کی۔

ٹیکوں سے متعلق آئی سی اے آر کے ڈائریکٹرجنرل (مویشیوں سے متعلق سائنس )کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر بھوپندر ناتھ ترپاٹھی نےمانا ہے کہ ٹیکے کسانوں یا مویشی پروری سے جڑے لوگوں کے لیے بہت اچھا حل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکے کو کمرشیلائز کرنا آئی سی اے آر- آئی وی اے آر کے لیے ایک زبردست کارنامہ اور حصولیابی ہے جو سستے داموں پر دستیاب ہیں۔ یہ ٹیکے مؤثر طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ کے اینیمل ہسبینڈری کمشنر ڈاکٹر پروین ملک نے ٹیکنالوجی کو بڑھاوا دینے اور مارکیٹ میں یا بازار میں سستے دام پر فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹرملک نے ٹیکنالوجی کے معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آئی سی اے آر-آئی وی آر آئی کے ڈایکٹرڈاکٹر وی پی مشرا نے چار پیٹینٹس کے بارے میں بتایا جن کوحال ہی میں ادارے کو سونپا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چار میں سے تین پیٹنٹس  ویکسین کے بارے میں ہیں۔

میسرز ہیسٹرس بایو سائنسز کے سی ای او جناب راجیو گاندھی نے ٹیکنالوجیوں کی منتقلی کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیکے ملک میں تیار کیے گئے ایسے پہلے ٹیکے ہیں جنہیں ملک میں ہی تیار کیا گیاہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین لوگوں کے لیے بساط بدلنے والے ثابت ہوں گے۔

آئی ٹی ایم یو، آئی سی اے آر-آئی وی آر آئی عزت نگر کے انچارج ڈاکٹر ایس کے سنگھ نے ان ویکسین کے بارے میں جانکاری دی اور ان کی اعلی صلاحیت اور آسانی سے دستیابی کے بارے میں خاص طور پر ذکر کیا۔

اس سے پہلے اپنے استقبالیہ خطاب میں ایگری نوویٹ انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر سدھا میسور نے ایگری نوویٹ کی حالیہ حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی اوربتایا کہ کمپنی غیر مخصوص ٹیکنالوجی منتقلی کے ذریعہ پائیدار پبلک پرائیویٹ شراکت داری بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

لائیواٹینوویٹیڈ انڈی جینیس سی ایس ایف  سیل کلچر ویکسین (آئی وی آرآئی-سی ایس ایف –وی ایس)

کلاسیکل سوائن فیور(بخار) (سی ایس ایف) سوروں کی ایک اہم بیماری ہے، جس میں شرح اموات 100فیصدی ہے۔ ہندوستان میں یہ بیماری ایک لیپنائزڈ سی ایس ایف ویکسین (وے برج اسٹرین یوکے) ذریعہ کنٹرول کی گئی ہے، جسے بنانے کے لیے بڑی تعداد میں خرگوشوں کو مارا جاتا ہے۔اس سے بچنے کے لیے آئی سی اے آر-آئی وی آر آئی نے اس سے پہلے ایک سیل کلچر سی ایس ایف ویکسین تیار کی تھی اور فارن اسٹرین سے لیپنائزڈ ویکسین وائرس کا استعمال کیا تھا۔

انڈی جینیس سی ایس ایف سیل کلچر ویکسین آئی وی آر آئی-سی ایس ایف –ڈی ایس نے ایک انڈین فیلڈ آئسولیٹس کا استعمال کرکے یہ ویکسین تیار کی ہے۔اپنے بہت اونچے ٹٹرے (1x10.5tcic50/m1) کی وجہ سے صرف 75 سی ایم 2 کے ایک ٹیشو کلچر فلاسک سے بڑی تعداد میں ٹیکے کے ڈوز تقریبا 60 لاکھ بن سکتی ہیں۔ملک کی سالانہ ضرورت 220 لاکھ ٹیکوں کی ہے، جسے صرف 75 سینٹی میٹر کے 4ٹیشو کلچرفلاسک میں بنایا جاسکتا ہے۔

لیپینائزڈ سی ایس ایف ویکسین 15 روپے سے 25 روپے فی خوراک کے مقابلے میں فی خوراک تقریبا 2 روپے سے بھی کم لاگت کے ساتھ ہائی ٹٹریٹ ویکسین سب سے کفایتی سی ایس ایف سیل کلچر ویکسین ہوگی۔

انڈی جینیس لائیو اٹینوویٹیڈ شیپ پوکس ویکسن (ایس پی پی وی سرین 00/38)

شیپ پوکس بھیڑوں جو مویشیوں میں اقتصادی طور سے اہم ہے، میں ہونے والی ایک سنگین وائرل بیماری ہے۔بھیڑوں کی آبادی میں احتیاطا ٹیکہ کاری کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے انڈی جینیس اسٹرین کا استعمال کرتے ہوئے ایک لائیو اٹینوویٹو شیپ پوکس ویکسین تیار کی گئی ہے۔

تیار کی گئی ویکسین میں دیسی شیپ پوکس وائرس اسٹرین (ایس پی پی وی سرین 00/38) کا استعمال ہوتا ہے اور ویروسیل لائن میں تیار ہوتا ہے جو ویکسین  تیا ر کرنے کو آسانی سے ناپنے کے اہل بناتا ہے۔یہ ویکسین 6مہینے سے زیادہ کی عمر کے بھیڑوں کے لیے آسان ، محفوظ،پراثر اور قوت مدافعت بخشنے والی ہے۔اس کا گھریلو اور علاقائی سطح پر دونوں ہی جگہ پر تجزیہ کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکہ کاری والے جانوروں کو 40 مہینے تک محفوظ رکھتا ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ ح ا۔ ج ا)

U-3506



(Release ID: 1710347) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi