امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گنّاکسانوں کے لئے مالی امداد

Posted On: 02 FEB 2021 7:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  06اپریل 2021: صارفین کے امور اور عوامی نظام تقسیم کے علاوہ خوراک کے مرکزی وزیر مملکت جناب  دانوے راؤ صاحب داداراؤ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 21-2020  کے گناسیزن کے دوران چینی کی برآمدات میں آسانی  پیداکرنے اورچینی ملوں  کی نقدی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے مرکزی حکومت نے مارکیٹنگ لاگت پر اخراجات   نیز ہینڈلنگ ، اپ گریڈنگ اور دیگر  پروسیسنگ لاگت   پر اخراجات  کے لئے  چینی ملوں کو مالی  امداد فراہم کرنے کی غرض سے 3500 کروڑروپے منظور کئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نقدی کی فراہمی کو بہتر بنانے  سے  چینی ملیں   21-2020  کے چینی سیزن کے لئے کسانوں کی  گنے کی قیمت  واجبات   کو  نمٹاسکیں گی۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے  کہ  مالی امداد براہ راست کسانوں کے کھاتے میں  پہنچے  ۔ چینی مل ایک قومیائے  گئے  بینک  / کوآپریٹو  بینک میں ایک علیحدہ غیر معاہدہ جاتی کھاتہ کھولے گا اور بینک کھاتوں کی تفصیلات کے ساتھ کسانوں کی ایک فہرست اس بینک کو بھیجے گی اور  21-2020  کے گناسیزن کے لئے کسانوںکو قابل ادائیگی گنے کی قیمت کی واجبات  کی حد بھی بھیجی جائے گی۔ اس کے علاوہ  سابقہ گنا سیزن کے گنے کی قیمت کی واجبات  بھی  اس بینک اور کواپریٹو  بینک کو بھی جائے گی، جس کی  متعلقہ ریاست کے چینی کے ڈائریکٹر یا گنا کمشنر کی طرف  سے تصدیق کی گئی ہو۔بینک  گنے کی واجبات   ملو ں کی جانب سے کسانوں کے کھاتوں  میں  منتقل کردی جائے گی،  جو ان کسانوں کو  ادا کی جانی ہے۔اس فیصلے سے چینی ملوں کی نقدی کی فراہمی کی پوزیشن بہتر ہوگی اور وہ کسانوںکو گنے کی قیمت کی ادائیگی کلئر کرسکیں  گے ۔ اس وقت  تقریباََ پانچ کروڑ گنا کسان ہیں ، جن میں  ان کے کنبے  بھی شامل ہیں  ۔ اس فیصلےسے ان کسانوںکو فائدہ پہنچے گا۔

***********

ش ح۔ح ا  ۔رم

 

U- 3427


(Release ID: 1709845) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Manipuri