کوئلے کی وزارت

کوئلہ سیکٹر  کی پائیدار ترقی


نامیاتی کھدان ، سیاحت، فرسٹ مائل کلکٹی وٹی اور کان کے اضافی پانی کے صحیح استعمال، جیسے  انوکھے اقدامات کئے گئے

Posted On: 26 FEB 2021 5:17PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 26، فروری  ، 2021 : حکومت نے  کوئلہ کانکنی میں پائیدار ترقی پر کافی زور دیا ہے۔ ساتھ ہی  ماحولیات  اور  سماجی دونوں محاذ پر بھی کثیر  نوعیت کے کام  چل رہے ہیں۔ کوئلہ وزارت  ایک وسیع  پائیدار  ترقیاتی منصوبے کے ساتھ  آگے بڑھ رہی ہے اور  اس کے  فوری  عمل کی بھی پہل کی گئی ہے۔ اولیت  کانکنی کے دوران مستقل طور پر  ماحولیات کی نگرانی  اور عمل آوری کے علاوہ  انوکھے اقدامات کے توسط سے  فوری  سماجی  اثر  بنانے کی ہے۔ ان  اقدامات میں آب پاشی  اور پینے کے مقصد کے لئے اور  کانکنی  کے علاقوں کے آس پاس  اور پانی کی  نکاسی  کے لئے ضرورت سے زیادہ  کان پانی کا استعمال،  اوور برڈن  (او بی) سے ریت کا استعمال اور  ایکو – مائن سیاحت کو بڑھاوا دینا ، بانس  کی شجر کاری کی حوصلہ افزائی وغیرہ  شامل ہیں۔

کانکنی کے پانی کا استعمال:

اعلیٰ اولیت  کول انڈیا لمیٹڈ ،  سنگ رینی کوئلریز  کمپنی لمیٹڈ اور  این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کی  کانکنی معاون کمپنیوں کے آس پاس کے  علاقے میں  دیہی آبادی  کو  آب پاشی کے لئے اور  پینے کے لئے تیار شدہ پانی  دستیاب کرانے کے لئے  کا نکنی کے پانی کا  بہتر طریقے سے  استعمال کی ہے۔ کانکنی کے دوران  جاری کئے گئے  کھدان کے پانی کی  وسیع مقدار  کا  جزوی طور پر استعمال کھدانوں کے ذریعے  داخلی کھپت کے لئے  ان کی کالونیوں میں  پینے کا پانی ،  گرد کم  کرنے،  صنعتی استعمال اور  شجر کاری وغیرہ کے لئے کیا جاتا ہے۔ کھدان  کے کُل پانی کا  45 فیصد استعمال داخلی کھپت کے لئے  ہوتا ہے اور باقی کا پانی  عوامی  ضروریات کے لئے کافی ہوتا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ کی کچھ  معاون کمپنیاں  پہلے ہی  آس پاس کے  گاؤں کو  آب پاشی اور پینے کے لئے پانی مہیا کرا رہی ہیں۔ تمام کوئلہ / لگ نائٹ کمپنیوں کے لئے  اپنے  کمانڈ خطے میں  گاؤں میں  کھدان کے پانی کی  زیادہ سے زیادہ  دستیابی کے لئے  ایک وسیع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ایکو پارک:

مختلف  کانکنی  خطے میں  10 نئے میں  ایکو پارک کول انڈیا لمیٹڈ ،  سنگ رینی، کوئلریز کمپنی لمیٹڈ اور  ین ایل سی انڈیا لمیٹڈ کی  مختلف معاون کمپنیوں میں  ترقی کے  مختلف مراحل میں ہے اور اگلے  دو سال میں پورے ہو جائیں گے۔  کوئلہ کمپنیوں نے  پہلے ہی  مختلف  کوئلہ  خطوں میں  15  ایکو پارک  وضع کئے ہیں۔ ناگ پور کے پاس ایم ٹی ڈی سی کے  تعاون سے  ویسٹرن کول فیلڈس  لمیٹڈ کا   سونر ایکو پارک  ہندوستان میں  اپنی طرح کا  پہلا  ایکو  - مائن  ٹورزم سرکٹ چلا رہا ہے، جہاں  اوپن کاسٹ  اور انڈر گراؤنڈ  کھدانوں کا  کانکنی کاکام دیکھ سکتے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ میں  کوئلہ کمپنیوں  کے ذریعے  کی گئی کوششوں  کو دکھانے کے لئے  مختلف کوئلہ کمپنیوں میں  ایکو  مائن  ٹورزم سرکٹ قائم کرنے کا  امکان ہے۔ کوئلہ کی آمد ورفت والی سڑکوں کے کنارے  اور   کانوں کے کناروں پر  بانس کی شجر کاری  سے  دھول سے  پیدا ہونے والی آلودگی کو  کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اوور برڈن سے ریت  نکاسی اور اس کا استعمال:

تعمیری سرگرمیوں کے دوران  استعمال کے لئے اوور برڈن (او بی) سے  ریت  کونکالنے اور کانکنی کے دوران  پیدا ہوئے کچرے کے  استعمال کے توسط سے پائیدار  ترقی کو بڑھا دینے والی ایک اور  انوکھی پہل کی گئی ہے۔ یہ نہ صرف  گھر اور  دیگر  تعمیرات کے لئے  سستی ریت  کی دستیابی میں مدد کرے گی، بلکہ مستقبل کے منصوبوں میں اوبی ڈمپ کے لئے  ضروری  زمین کو بھی کم کرے گی۔ اس سے ندی کے  کناروں سے  ریت کی کھدان  کے  منفی  اثرات بھی کم ہوتے ہیں۔ ویسٹرن کولڈ فیلڈ لمیٹڈ میں  پہلے ہی  یہ پہل  شروع ہو چکی ہے۔ یہاں ریت  پروسیسنگ پلانٹ کے ذریعے  سینٹ پروڈکٹ کا استعمال  وزیر اعظم رہائشی یوجنا  (پی ایم اے وائی) اور  دیگر  سرکاری و نجی ایجنسیوں کے ذریعے تعمیر کے لئے  کم لاگت والے   رہائشی منصوبوں کے لئے  کیا جا رہا ہے۔

فرسٹ مائل کنکٹی وٹی:

فرسٹ مائل کنکٹی وٹی (ایف ایم سی) کوئلہ کمپنیوں کے ذریعے ایک اور  اہم مستقل پہل ہے۔ یہاں کنویئر بیلٹ کے ذریعے کوئلہ  لوڈنگ پلانٹ سے  سائلوں  تک  لوڈنگ کے لئے پہنچا یا جا رہا ہے۔ یہ عمل سڑک کے ذریعے کوئلہ کی آمد ورفت کا خاتمہ کرتی ہے اور اس طرح نہ صرف  کم سے کم  ماحولیاتی  آلوگی ہوتی ہے بلکہ  کاربن فٹ پرنٹ  کو بھی  کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسے  35  منصوبوں کو  24-2023  تک  چالو کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں 400 ملین ٹن سے  زیادہ  کوئلہ کے نظم کا  التزام بھی  ہے۔ ایک بڑے قدم کی شکل میں  ب12500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری  بھی  اس میں کی جا رہی ہے۔

قابل تجدید توانائی:

قابل تجدید توانائی کے استعمال کے لئے  کوئل انڈیا لمیٹڈ نے  بجلی کے  شعبے میں  خود کفیل بننے کے لئے  مالی سال 2024 تک  سولر پی وی  پروجیکٹوں میں سے  تین  جی ڈبلیو  حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے علاوہ  ایک ہزار میگاواٹ صلاحیت والی ایک  میگا ایس پی پروجیکٹ 4000 کروڑ  روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ کول انڈیا لمیٹڈ اور این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے مشترکہ تعاون سے  قائم کی جائے گی۔

نامیاتی اصلاح اور  شجر کاری:

نامیاتی اصلاح اور وسیع پیمانے پر  شجر کاری  ماحولیاتی استحکام کو  بڑھاوا دینے میں  کوئلہ کمپنیوں کے ذریعے کی گئی  کوششوں میں  اہم رہی ہے۔ او بی  ڈمپس پر  گرین کور مہیا کرنے کے لئے  کئی کانوں میں  سیڈ بال پلانٹیشن میں سے جیسی نئی تکنیکوں کو اپنایا گیا ہے۔ 2020 تک کوئلہ کمپنیوں نے  کانکنی خطے میں  اور اس کے آس پاس   1.35 کروڑ   درخت لگا کر  تقریبا 56 ہزار  ہیکٹئر  اراضی کو  ہریالی دی  ہے۔ 22-2021   کے بعد سے  2000 ہیکٹئر سے زیادہ  متاثرہ اراضی کو  گرین کوور میں  تبدیل کیا جا نا ہے۔ ایسی کوششوں کی نگرانی ریموٹ سینسنگ کے ذریعے  کی جا رہی ہے۔ اسی طرح  اراضی  کا  از سر نو تحویل میں لینا  اور  اس کا  نظم کرنے کے ساتھ ساتھ   منظم طریقے سے کانکنی  بند کرنے کے منصوبے پر بھی مستقبل میں زراعتی مقصد کے لئے  زمین کا  دوبارہ استعمال کرنے کے لئے سختی سے نگرانی کی جاتی ہے۔

اگلے پانچ سالوں میں  پائیدار ترقی سے متعلق  سرگرمیوں پر  وسیع پیمانے پر مالی بنیاد  تک سرمایہ کاری منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری میں  کانکنی آلات پر خرچ ، سولر پلانٹوں کا قیام ، زیر  زمین کول گیسی فکیشن،  فرسٹ مائل کنکٹی وٹی  پروجیکٹس اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے دیگر تمام  سرگرمیاں شا مل ہیں۔ یہ  تمام سرگرمیاں  آئندہ پانچ سالوں میں  بہتر  پائیدار ترقی  کے لئے  راہ ہموار کریں گی۔ کوئلہ صنعت کے  اقتصادی ماحولیاتی  اور سماجی محاذ پر  کی  جارہی کوششوں سے یہ ممکن ہوگا۔

  • ہریالی لانے کے لئے کوئلہ صنعت کی پہل

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XQ83.jpg

اے سی سی ایل کے جے وی آر او سی – 11 کی از سر نو حصولیابی او بی ڈمپ پر  گرین کور

  • کانکنی کے علاقوں میں بائیو – سیاحت کو بڑھاوا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HK2H.jpg

ای سی ایل کا گنجن پارک – ایک او سی کان کو  ایک آبی ذخیرے والے خوبصورت ایکو پارک میں تبدیل کیا گیا

Description: 2010-05-25-Nlc 152550.jpg

این ایل سی آئی ایل ، تمل ناڈو میں مائن -1 ایکو پارک: یہاں بوٹنگ کی سہولیات بھی دستیاب ہے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OD1G.jpg

گوبر دھن ایکو پارک، بی سی سی ایل ،دھنباد

  • کوئلہ صنعت میں کھدان پانی کا استعمال – کانکنی کے کم سے کم پانی کا خرچ یقینی بنانا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Z5CG.jpg

ویسٹرن کولڈ لمیٹڈ کے ذریعے سونر سے بور گاؤں تک کھدان پانی کی  آب پاشی کے لئے سپلائی


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0062883.jpg

مہاراشٹر کے گونڈ گاؤں میں  ویسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ کے ذریعے کھدان کے پانی کو پینے کے لائق بنایا جا رہا ہے

  • قابل تجدید توانائی کو بڑھاوا -  زیرو کاربن کی طرف بڑھتے قدم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0070Z19.jpg

ایس سی سی ایل :  منو گرو میں  سولر پاور پلانٹ (30 میگا واٹ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0081C4V.jpg

بلاک 4 ، نیویلی، این ایل سی آئی ایل میں  سور پاور  پینل

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009N540.jpg

این ایل سی آئی ایل – رام ناتھ پورم ضلع میں  سورل پاور پینل


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010X4US.jpg

این ایل سی آئی ایل – ترونیل ویلی ضلع کے کاچھو نیر کلم میں پنچ چکی

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح۔   ج ق ۔  ق ر )

 

U.NO. 3436

 


(Release ID: 1709833) Visitor Counter : 248


Read this release in: English , Hindi