امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بیجا پور ضلع میں باسا گڈا، سی آر پی ایف کیمپ کا دورہ کیا جو چھتیس گڑھ میں 3 اپریل کو ہوئے نکسلی حملے کی جگہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے



امت شاہ نے جھڑپ میں شامل جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا
نکسل واد کے خلاف لڑائی میں سیکیوریٹی اہلکاروں کے حوصلے اور ولولے کو میں سلام کرتا ہوں اوراعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ لڑائی جلد ہی اپنے انجام کو پہنچے گی
شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور پورا ملک شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ مضبوط چٹان کی طرح کھڑا ہے:امت شاہ
میں ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کے اس پیغام کے ساتھ یہاں آباد ہوں کہ اس لڑائی میں ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے لیکن ہمیں جنگ جیتنی ہے:وزیر داخلہ
آپ دور دراز کے ان علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بہادری کے ساتھ لڑے جہاں ہم چار پانچ سال پہلے تک ان علاقوں میں پہنچ بھی نہیں سکتے تھے جن علاقوں میں نکسلیوں نے بھی بھاری نقصان اٹھایا ہے
نکسل واد کی پریشانی کیوجہ سے ان علاقوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے اور ہمیں لاکھوں لوگوں کی ترقی کے لئے اس لڑائی کے خلاف لڑنا ہے اور انہیں روزگار تعلیم صحت سہولیات فراہم کرنا ہے:وزیر داخلہ
حکومت کو شش کررہی ہے سبھی ہتھیار ڈال دیں اور میں آج پھر سے کہناچاہتا ہوں کہ اگر وہ خود سپردگی کردیں تو ان کا خیرمقدم ہے لیکن اگر وہ ہتھیار نہیں ڈالتے ہیں تو پھر کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے
سیکیوریٹی اہلکاروں کے جوش اور ولولے نیز مشکل حالات میں لڑنےکے ان کے جذبے کی بدولت ملک میں نکسلی مسئلہ آج بہت حد تک کم ہوگیا ہے
کئی خطوں میں اس مسئلے پر قابو پایا جاچکا ہے لیکن یہ علاقہ آج بھی نکسلیوں کا بڑا گڑھ بنا ہوا ہے
یہ ہماری ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ لڑائی امن ترقی اور ملک کو خوشحال بنانے کے لئے ہے
آپکو بھروسہ رکھناچاہئے کہ بھارت کی حکومت پوری ہمدردی سے آپ کے مسائل کو سمجھتی ہے اور یہ لڑائی ایک مضبوط چٹان کی طرح ثابت ہوگی:امت شاہ
جناب امت شاہ نے رائے پور کے اسپتالوں میں زخمی سیکیوریٹی جوانوں سے ملے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی

Posted On: 05 APR 2021 9:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،   05 اپریل / 2021

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بیجا پور ضلع میں باسا گڈا، سی آر پی  ایف کیمپ کا دورہ کیا جو چھتیس گڑھ میں 3 اپریل کو ہوئے نکسلی حملے کی جگہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔جناب  امت شاہ نے جھڑپ میں شامل جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ جناب  امت شاہ نے کہا کہ میں نکسلواد کے خلاف لڑائی میں سیکیوریٹی اہلکاروں کے حوصلے اور ولولے کو میں سلام کرتا ہوں اوراعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ لڑائی جلد ہی اپنے انجام کو پہنچے گی۔

 

1.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ آپ کے شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور پورا ملک شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ مضبوط چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ انہوں نے یہ کہا کہ آپ ان دور دراز ان علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بہادری کے ساتھ لڑے  جن علاقوں میں  ہم چار پانچ سال پہلے تک نہیں پہنچ سکتے تھے اور ان  علاقوں میں نکسلیوں نے بھی بھاری نقصان اٹھایا ہے۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ نکسل واد کے مسئلے کیوجہ سے ان علاقوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے اور ہمیں لاکھوں لوگوں کی ترقی کے لئے اس برائی کے  خلاف لڑنا ہے اور انہیں روزگار، تعلیم، صحت ،سہولیات فراہم کرنا ہے۔

2.jpg

 

مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہےکہ سبھی ہتھیار ڈال دیں اور میں آج پھر سے کہناچاہتا ہوں کہ اگر وہ خود سپردگی کردیں تو ان کا خیرمقدم ہے لیکن اگر وہ ہتھیار نہیں  ڈالتے ہیں تو پھر ان سے نمٹنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں  بچا ہے۔جناب امت شاہ نے کہا کہ سیکیوریٹی اہلکاروں کے جوش اور ولولے  نیز مشکل حالات میں لڑنےکے ان کے جذبے کی بدولت  آج ملک میں نکسل واد کا مسئلہ بہت حد تک کم ہوگیا ہے۔کئی خطوں میں اس مسئلے پر قابو پایا جاچکا ہے لیکن یہ علاقہ آج بھی نکسلیوں کا بڑا گڑھ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں آپ کی تعیناتی کے ساتھ آپ کے کندھوں پر خصوصی  ذمہ داری بھی ہے۔جب یہ لڑائی  اپنے حتمی مرحلے میں پہنچ رہی ہے تو ہمیں اپنا حوصلہ کھوئے بغیر اس لڑائی کو اسی جوش وجذبے کے ساتھ آگے لے جانا ہے اور جب تک اس میں جیت حاصل نہیں ہوجاتی  تو ہمیں اس کو جاری رکھنا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جب لڑائی ہوتی ہے تو جانی نقصان بھی  ہوتا ہے اور جب آپ اپنے   بہادر جوان  بھائیوں کو  کھوتے ہیں  تو تکلیف ہوتی ہے ۔ ہمیں بھی اتنی  ہی تکلیف ہوتی ہے  جتنی آپ کو ہوتی ہے۔ لیکن ہم اس لڑائی کو ختم نہیں کرسکتے ۔ ہمیں آپ کو جذبے کا احترام کرتے ہوئے  اس لڑائی کو آگے لے جانا ہے۔

3.jpg

 

جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے پیغام کے ساتھ یہاں آیا ہوں، اس لڑائی میں ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے لیکن ہمیں جنگ جیتنی ہے انہو ں نے کہا کہ یہ ہماری ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ بلکہ یہ لڑائی امن کو بحال کرنے ، ترقی  اور ملک کو خوشحال بنانے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیوریٹی اہلکاروں سے کہا کہ انہیں بھروسہ رکھناچاہئے کہ بھارت کی حکومت پوری  ہمدردی سے آپ کے مسائل کو سمجھتی ہے اور یہ لڑائی ایک مضبوط چٹان کی طرح ثابت ہوگی۔ ہم آپ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے پوری طرح تیار اور عہد بستہ ہیں۔ مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ یہاں سے جانے کے بعد جو بھی  خامیاں رہ گئی ہیں انہیں فورا ہی دور کیاجائے گا۔

4.jpg

 

جناب امت شاہ  نے رائے پور کے اسپتال میں زخمی سیکیوریٹی جوانوں سے ملاقات کی اور  ان جلد صحت یابی کی دعا کی۔

5.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  ش ح۔ ش ر ۔ر ض

U- 3416



(Release ID: 1709824) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Bengali