امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گھریلو اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

Posted On: 02 FEB 2021 7:58PM by PIB Delhi

دلہن، پیاز، آلو اور ٹماٹر کی خردہ  قیمتیں جن میں ستمبر 2020 سے اضافہ کا رجحان تھا ان میں دسمبر 2020 سے کمی کا رجحان ہے۔

صارفین قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق دسمبر 2020 میں دلہن اور اشیا کی افراط زر نومبر 2020 میں 18.05 کے مقابلے 15.98 فیصد تھی۔ سبزیوں کے مقابلے میں جس میں پیاز، آلو  اور ٹماٹر شامل ہیں ، دسمبر 2020 میں افراط زر کی شرح نومبر 2020 میں 15.48 فیصد کے مقابلے منفی 10.41 فیصد تھی۔

پیاز، ٹماٹر اور آلو کے موسم کے اعتبار سےآمد ان جلد خراب ہونے والی اشیا کی دستیابی اور قیمتوں کے تعین میں اہم رول ادا کرتی ہے نہ کہ مجموعی مانگ اور سپلائی کا فرق ۔

سستی قیمتوں پر گھریلو صارفین کو پیاز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے 14.09.2020 سے پیاز کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔پیاز کی خردہ قیمت  کے زیادہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے لازمی اشیا (ترمیم ) ایکٹ 2020 کے تحت تھوک بازار کے لئے 25 میٹرک ٹن اور خردہ فروشوں کے لئے 02 میٹرک ٹن پیاز کا ذخیرہ کرنے کی حدمقرر کی ہے جس کا نفاذ 23.10.2020 سے ہوگا۔ مزید براں گھریلو سطح پر  پیاز اور آلو کی دستیابی بڑھانے کے لئے حکومت نے درآمدات کے لئے ضابطوں میں نرمی کی ہے اور پیاز نیفیڈ کے توسط سے ہندوستانی بندرگاہوں سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ پیاز کی قیمتیں مستحکم ہونے کے بعد پیاز کی برآمدات پر لگی پابندی 01.01.2021 ہٹا لی گئی اور ذخیرہ کی حد کو بھی جسے 31.12.2020 تک کے لئے نوٹیفائیڈ کی گیا تھا ، اس کی میعاد ختم ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکومت قیمتوں کو مستحکم کرنے کے فنڈ (پی ایس ایف ) کے تحت ہنگامی ضرورت کے لئے پیاز کا ذخیرہ کرتی ہےتاکہ قیمتیں اعتدال میں رہیں۔ اس اسکیم کے تحت ربیع کی پیاز کا ذخیرہ کسانوں اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزر (ایف پی او) سے فصل کی کٹائی کے وقت براہ راست خریدا جاتا ہے تاکہ کسانوں کی مناسب قیمت کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ ذخیرہ  ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی خردہ دکانوں نیز اوپن مارکیٹ کے ذریعہ کیا جاتا ہے تاکہ مناسب قیمتوں پر صارفین کو پیاز دستیاب ہوسکے۔ضروری اشیا کی سپلائی کو برقرار رکھنے کے مدنظر ریاستی اور مرکزی حکومتیں کالابازاری کو روکنے  اور لازمی اشیا کی سپلائی کو برقرا ررکھنے سے متعلق قانون 1980 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتی ہیں جو کالابازاری ، ذخیرہ اندوزی ، وعدہ کاروبار وغیرہ  کو روکنے کے مقصد سے اس طرح کے معاملات میں حراست میں لینے کا اختیار دیتا ہے ۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-3426

ش ح۔   ف ا ۔  م ص


(Release ID: 1709816) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Manipuri