وزارت خزانہ
ایچ-2 کی بقیہ مدت (فروری – مارچ 2021) کے لئے قابل بازار ترمیم شدہ سکیورٹیز کا کیلنڈر جاری
Posted On:
01 FEB 2021 10:39PM by PIB Delhi
مرکزی بجٹ 22-2021 میں اعلان شدہ مجموعی بازار کے قرضہ جات کے ترمیم شدہ اندازہ کی بنیاد پر ، مالی 22-2021 کی دوسری ششماہی (یکم فروری سے 31 مارچ 2021 تک) کے لئے ریزرو بینک سے صلاح و مشورے کےساتھ حکومت ہند نے متعینہ سکیورٹیز کے دوسرے حصہ کے بقیہ حصہ کو جاری کرنے کے لئے اشاراتی کیلنڈر میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترمیم شدہ جاری کیلنڈر درج ذیل ہے:
حکومت ہند کی تاریخ شدہ سکیورٹیز جاری کرنے کیلئے کیلنڈر
(یکم فروری 2021 سے 31 مارچ 2021 تک)
|
نمبر شمار
|
نیلامی ہفتہ
|
رقم ( کروڑ روپے میں)
|
سکیورٹی وار تقسیم
|
1
|
05-01 فروری، 2021
|
31,000
|
2000 کروڑ روپے کے لیے 2 سال
|
11000 کروڑ روپے کے لیے 05 سال
|
11000 کروڑ روپے کے لیے 10 سال
|
7000 کروڑ روپے کے لیے 40 سال
|
2
|
12-08 فروری 2021
|
26,000
|
5000 کروڑ کے لیے 03 سال
|
ایف آر بی 5000 کروڑ روپے
|
11000 کروڑ روپے کے لیے 14 سال
|
5000 کروڑ روپے کے لیے 30 سال
|
3
|
19-15 فروری 2021
|
31,000
|
2000 کروڑ روپے کے لیے 02 سال
|
11000 کروڑ روپے کے لیے 05 سال
|
11000 کروڑ روپے کے لیے10 سال
|
7000 کروڑ روپے کے لیے 40 سال
|
4
|
26-22 فروری 2021
|
24,000
|
4000 کروڑ روپے کے لیے 03 سال
|
4000 کروڑ روپے ایف آر بی
|
11000 کروڑ روپے کے لیے 14 سال
|
5000 کروڑ روپے کے لیے 30 سال
|
5
|
05-01 مارچ 2021
|
31,000
|
2000 کروڑ روپے کے لیے 02 سال
|
11000 کروڑ روپے کے لیے 05 سال
|
11000 کروڑ روپے کے لیے 10 سال
|
7000 کروڑ روپے کے لیے 40 سال
|
6
|
12-08 مارچ 2021
|
24,000
|
4000 کروڑ روپے کے لیے 03 سال
|
4000 کروڑ روپے کے لئے ایف آر بی
|
11000 کروڑ روپے کے لئے 14 سال
|
5000 کروڑ روپے کےلئے 30 سال
|
7
|
19-15 مارچ 2021
|
29,000
|
11000 کروڑ روپے 5 سال کے لئے
|
11000 کروڑ روپے 10 سال کے لئے
|
7000 کروڑ روپے 40 سال کے لئے
|
8
|
26-22 مارچ 2021
|
20,000
|
4000 کروڑ روپے ایف آر بی
|
11000 کروڑ روپے 14 سال کے لئے
|
5000 کروڑ روپے 30 سال کے لئے
|
میزان
|
2,16,000
|
|
جیسا کہ اب تک دیکھا گیا ہے، کیلنڈر کے دائرے میں آنے والی تمام نیلامیوں میں غیر مقابلہ جاتی بولی اسکیم کی سہولت ہوگی، جس کے تحت نوٹیفائڈ رقم کا 5 فیصد مقررہ ریٹیل یا چھوٹے سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ ہوگا۔
پہلے کی طرح ہی اس بار بھی حکومت ہند کے پاس ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ صلاح و مشورہ کر کے نوٹیفائڈ رقم، جاری کرنے کی مدت ، مکمل ہونے کی تاریخ وغیرہ کے نقطہ نظر سے درج بالا کیلنڈر میں ضروری ترمیم کرنے اور مختلف قسم کے دستاویز (انسٹرومنٹ) جاری کرنےکا لچیلا پن ہوگا۔ اس کے علاوہ غیر معیاری میچوریٹی والے دستاویز سمیت مختلف قسم کے انسٹرومنٹ کو جاری کرنے اور سی پی آئی سے منسلک فلوٹنگ ریٹ بانڈ (ایف آر بی) کو جاری کرنے کے نقطۂ نظر سے بھی درج بالا کیلنڈر میں ضروری ترمیم کرنے کی آسانی ہوگی۔ یہ امکانی ترمیم حکومت ہند کی ضروریات، ابھرتے بازار کے حالات اور دیگر اسباب پر منحصر ہوں گے اور ترمیم کرنے سے پہلے بازار کو باقاعدہ مطلع کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر اس کیلنڈر میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ مقررہ مدت کے دوران کوئی چھٹی پڑ جانے جیسی وجہ بھی اس میں شامل ہے۔ اس قسم کی تبدیلیوں کے بارے میں اطلاع پریس ریلیز کے ذریعے دی جائے گی۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے صلاح و مشورے سے حکومت ہند کے پاس نیلامی سے متعلق نوٹیفکیشن میں درج مذکورہ بالا سکیورٹیز میں سے ہر ایک کےلئے 2000 کروڑ روپے تک کےاضافی سبسکرپشن کو بنائے رکھنے کے لئے گرین -شو متبادل کا استعمال کرنے کا حق ہے، حالانکہ کسی بھی نیلامی کے تحت ایک یا اس سے زیادہ سکیورٹیز میں گرین شو متبادل کا استعمال نیلامی سے متعلق مجموعی نوٹیفائڈ رقم کے دائرے میں ہی کرنا ہوگا۔ سکیورٹیز کی ادلا بدلی بھی ممکن ہوگی۔ اگر تیسرے پیر کو چھٹی رہتی ہے، تو مہینے کے چوتھے پیر کو نیلامی کے ذریعے سکیورٹیز کی ادلا بدلی کی جائے گی۔
تاریخ شدہ سکیورٹیز کی نیلامی پر حکومت ہند کے ذریعے 27 مارچ 2018 کو جاری عام نوٹیفکیشن نمبرF.4(2)-W&M/2018 ، میں درج شرطیں لاگو ہوں گی۔ اس میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔
*************
( ش ح ۔ق ت۔ ک ا)
3429U. No.
(Release ID: 1709815)
Visitor Counter : 138