بھارتی چناؤ کمیشن
ہندستانی الیکشن کمیشن نے 5 اور 6 اپریل 2021 کو دو روزہ بین اقوامی ورچوئل الیکشن وزٹرز پروگرام (آئی وی ای پی) 2021 کی میزبانی کی
ہندستانی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے اے ویب جریدے کے اولین شمارے کا اجرا کیا
اے ویب جریدے سے ماہرین تعلیم کی انتخابی منظرنامے کی سرگرمی سے متعلق اگاہی اور واقفیت بڑھے گی: چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا
دو روزہ تقریب میں 26 ممالک کے 100 سے زیادہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں
Posted On:
05 APR 2021 7:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5 اپریل2021
ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے لئے جاری انتخابات کے دوران آج 26 ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں (ای ایم بی)/ تنظیموں اور تین بین اقوامی تنظیموں کے لئے انٹرنیشنل ورچوئل الیکشن وزٹرز پروگرام (آئی ای وی پی) 2021 کی میزبانی کی۔
چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا نے اپنے افتتاحی خطبے میں کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا میں انتخابی شیڈول میں زبردست خلل پڑا ہے۔ اگرچہ انتخابات کے انعقاد کے لئے آزمائشیں بے شمار تھیں لیکن اس وبا نے ایک ایسا موقع بھی فراہم کیا جس نے انتخابی انتطامات کرنے والے اداروں کو ایک دوسرے کے بہترین طریقوں کوسمجھنے اور سیکھنے کے لئے یکجا کیا۔ مزید اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اروڑا نے ان سخت اور آزمائشی مرحلے میں بہار قانون ساز اسمبلی میں انتخابات کرانے کے ہندستانی الیکشن کمیشن کے تجربے کا بھی ذکر کیا۔ مسٹر اروڑا نے زور دے کر کہا کہ عالمی وبا کے دوران الیکشن کمیشن کا مقصد یہ ہے کہ آزادانہ، منصفانہ، شفاف، بھرپور اور محفوظ انتخابات کرائے جائیں۔
آئی ای وی پی 2021 کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے ایک ویب جریدے کے اولین شمارے کا بھی آج اجرا کیا۔ جناب سنیل اروڑا نے جریدے کا اجرا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس علمی جریدے سے ماہرین تعلیم کی انتخابی منظرنامے کی سرگرمی سے متعلق اگاہی اور واقفیت بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ علمی جریدہ ماہرین اور محققین کے لئے ہے۔ انہوں نے اس کوشش میں اے ویب کے سکریٹری جنرل اور ان رفقا کی خاطر خواہ معاونت کی ستائش کی۔
الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے چار ریاستوں آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام خطے پڈوچیری میں جاری اسمبلی انتخابات کا بھر پور جائزہ پیش کیا۔ ان میں 824 اسمبلی حلقوں کے 187.2 ملین رائے دہندگان حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن نے شہریوں کی شراکت اور شفافیت کو مضبوط کرنے کے لئے اطلاعاتی و مواصلاتی تیکنالوجی کے استعمال کا دائرہ وسیع کیا ہے۔
ای سی آئی کے سکریٹری جنرل جناب اُمیش سنہا نے بین اقوامی ورچوئل الیکشن وزٹر پروگرام 2021 کا اجمالی جائزہ لیتے ہوئے اہمیت کے ساتھ بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پوری دنیا میں انتخابی انتظامی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے میں نہایت سرگرم رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی وی ای پی 2021 میں 26 سے زائد ممالک کے 106 سے زائد مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر آسام، تمل ناڈو، مغربی بنگال، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتطام پڈوچیری میں جاری انتخابات کی جھلک کے علاوہ اے ویب جریدے پر بھی ایک مختصر فلم مندوبین کے سامنے پیش کی گئی۔
یہ جریدہ انڈیا اے ویب سنٹر(http://indiaawebcentre.org/) کے ذریعہ شائع کیا گیا ہے۔ اسے 2019 میں الیکشن کمیشن میں قائم کیا گیا تھا۔ اس میں انتخابات اور انتخابی جمہوریت کے تعلق سے دنیا بھر کی جمہوریتوں کے نامور ادیبوں، ماہرین، محققین اوراے ویب برادری کے پریکٹیشنروں کے تحقیقی مقالے ، مضامین ، کتابی جائزوں وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ انتخابات سے متعلق اے ویب انڈیا جریدہ کو اعلی ترین بین اقوامی معیاروں کا جریدہ تصور کیا گیا ہے اور اس میں اے ویب برادری اور دیگر ممبروں کے بہت باریک بینی سے پیش کردہ مشمولات شامل ہوں گے۔
افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، بوسنیا اور ہرزیگوینا، کمبوڈیا، جارجیا ، قزاخستان، کینیا، جمہوریہ کوریا، مدغاسکر، ملاوی، ملائیشیا، مالدیپ، ماریشس، منگولیا، نیپال، پاناما، فلپائن، رومانیہ، روس، جنوبی افریقہ، سرینام،یوکرین، ازبکستان اور زامبیا سمیتدنیا کے 26 سے زیادہ ممالک کے 106 سے زائد مندوبین آئی ای وی پی 2021 میں حصہ لے رہے ہیں۔ آئی ای وی پی 2021 میں تین بین الاقوامی تنظیمیں ( انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے، انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف الیکٹورل سسٹم (آئی ایف ای ایس) اور ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے ویب) بھی حصہ لے رہی ہیں۔ آئی ای وی پی 2021 میں جارجیا اور ازبکستان کے سفرا، سری لنکا کے قائم مقام ہائی کمشنر اور ڈپلومیٹک کور کے دیگر ممبران بھی شرکت کر رہے ہیں۔
آئی ای وی پی 2021 اپنےشرکا کو ہندستانی انتخابی عمل کے بڑے کینوس کا اجمالی جائزہ پیش کرنے کے علاوہ ووٹروں کی سہولت ، شفافیت اور انتخابی نظام تک رسائی پر الیکشن کمیشن آف اندیا نے جو نئے اقدامات کئے ہیں ،ان سے آگاہ کرے گا اور بتائے گا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کووڈ 19 کے پیش نظر کس طرح تربیت اور صلاحیت سازی کی بدلتی ہوئی ضروریات کی مطلوبہ نئے فارمیٹس میں تکمیل کی ہے۔ یہ آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام خطے پڈوچیری میں ہونے والے انتخابات کی معلومات فراہم کرے گا۔ 6 اپریل 2021 کو مندوبین کو بعض پولنگ اسٹیشنوں میں لے جایا جائے گا تاکہ وہ براہ راست انتخابات کا جائزہ لے سکیں۔ انہیں انتخابی عمل، پولنگ اسٹیشن کے انتظامات، معذورین اور بزرگ شہریوں کی سہولت سے واقف کرانے کے علاوہ مختلف ذمہ داروں کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
...............................................................
ش ح،ع س، ع ر
U-3409
(Release ID: 1709779)
Visitor Counter : 216