کامرس اور صنعت کی وزارتہ
فی الحال 378ایس ای زیڈنوٹیفائی کئے جاچکے ہیں ، جن میں سے 265کام کررہے ہیں
Posted On:
10 MAR 2021 4:24PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:
اسپیشل اکنامک ژون (ایس ای زیڈ )پالیسی اپریل 2000میں شروع کی گئی تھی ۔ اسپیشل اکنامک ژون قانون ، 2005پارلیمنٹ میں مئی ، 2005میں پاس کیاگیاتھا ، جسے 23جون ، 2005کوصدرجمہوریہ کی منظوری ملی تھی ۔ایس ای زیڈ ضوابط 2006کو 10فروری ، 2006سے نافذ کیاگیا۔ ایس ای زیڈ اسکیم کی بنیادی خصوصیات درج ذیل ہیں :
- ایس ای زیڈ میں منظورشدہ کام کاج کے مقصد سے ہندوستان کے کسٹمزوالے خطے کے باہر ٹیکس سے آزاد متعینہ احاطہ کو علاقہ تصورکیاجائے گا۔
- درآمدکے لئے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
- مینوفیکچرنگ یا سروس سے متعلق سرگرمیوں کی اجازت ہوگی ۔
- اکائی مثبت مجموعی غیرملکی زرمبادلہ حاصل کرے گی جسے پیداوار کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت تک کے لئے مجموعی طورپر شمارکیاجائے گا۔
- مکمل کسٹمزڈیوٹی اورزیرنفاذ درآمدپالیسی پرمبنی گھریلو فروخت
- ایس ای زیڈ اکائیوں کو آگے ٹھیکہ دینے کی آزادی ہوگی
- مال کی برآمد/درآمدکے لئے کسٹمز اہلکاروں کی طرف سے حسب معمول جانچ نہیں کی جائے گی ۔
- ایس ای زیڈ ڈیولپرس /شریک کارڈیولپرس اوراکائیوں کو ایس ای زیڈ اورقانون 2005کے مطابق ٹیکس سے متعلق فوائد حاصل ہوں گے ۔
ملک میں اسپیشل اکنامک ژون (ایس ای زیڈ ) کے نوٹیفکیشن سے متعلق رہنماہدایات درج ذیل ہیں :
- اضافی اقتصادی سرگرمی شروع کرنا
- اشیاء اور خدمات کی برآمدات کا فروغ
- گھریلو اورغیرملکی ذرائع سے سرمایہ کاری کا فروغ
- روزگارکے مواقع پیداکرنا
- بنیادی ڈھانچے سے متعلق سہولیات کی تعمیر
ایس ای زیڈ قانون 2005کے نفاذ سے پہلے مرکزی حکومت کے 7اسپیشل اکنامک ژون (ایس ای زیڈ ) اور ریاست /پرائیویٹ سیکٹرکے 12ایس ای زیڈ تھے ۔ اس کے علاوہ ایس ای زیڈ قانون 2005کے تحت ملک میں ایس ای زیڈ قائم کرنے کی 425تجاویز کو باقاعدہ منظوری دی گئی ہے ۔ فی الحال 378ایس ای زیڈ نوٹیفائی کئے گئے ہیں ، جن میں 265کام کررہے ہیں ۔ریاست /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے حساب سے ایس ای زیڈ کی تفصیلات ضمیمہ -1میں دی گئی ہیں ۔
بھارت میں زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبہ کے لئے 8اسپیشل اکنامک ژون (ایس ای زیڈ ) منظورکئے گئے ہیں ۔ ان 8ایس ای زیڈمیں سے 7کو نوٹیفائی کیاگیاہے ،جن میں سے 4کام کررہے ہیں ۔بھارت میں زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی کے ایس ای زیڈ کی تفصیلات ضمیمہ -2میں دی گئی ہیں۔گذشتہ پانچ سالوں اور رواں سال 21-2020(31دسمبر ، 2020تک ) میں ایس ای زیڈ سے کی گئی برآمدات کی تفصیل درج ذیل ہے :
سال
|
برآمدات
(قدرکروڑروپے میں )
|
2015-16
|
2365
|
2016-17
|
4061
|
2017-18
|
4117
|
2018-19
|
4405
|
2019-20
|
5219
|
2020-21
(31دسمبر ، 2020 تک )
|
5456
|
ضمیمہ -1
ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے حساب سے ایس ای زیڈ کی تفصیل
|
ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
ایس ای زیڈ قانون 2005نافذ ہونے سے پہلے قائم کئے گئے مرکزی حکومت کے ایس ای زیڈ
|
ایس ای زیڈ قانون 2005نافذ ہونے سے پہلے قائم کئے گئے ریاستی /پرائیویٹ سیکٹر کے ایس ای زیڈ
|
ایس ای زیڈ قانون 2005کے تحت باقاعدہ طورپر دی گئی منظوری
|
ایس ای زیڈ قانون 2005کے تحت نوٹیفائی کئے گئے ایس ای زیڈ
|
کل کام کررہے ایس ای زیڈ (بشمول ایس ای زیڈ قانون سے پہلے + ایس ای زیڈ قانون 2005کے تحت قائم کئے گئے ایس ای زیڈ )
|
آندھراپردیش
|
1
|
0
|
32
|
27
|
24
|
چنڈی گڑھ
|
0
|
0
|
2
|
2
|
2
|
چھتیس گڑھ
|
0
|
0
|
2
|
1
|
1
|
دہلی
|
0
|
0
|
2
|
0
|
0
|
گوا
|
0
|
0
|
7
|
3
|
0
|
گجرات
|
1
|
2
|
26
|
22
|
21
|
ہریانہ
|
0
|
0
|
25
|
22
|
7
|
جھارکھنڈ
|
0
|
0
|
2
|
2
|
0
|
کرناٹک
|
0
|
0
|
63
|
52
|
34
|
کیرالہ
|
1
|
0
|
29
|
25
|
20
|
مدھیہ پردیش
|
0
|
1
|
12
|
7
|
5
|
مہاراشٹر
|
1
|
0
|
51
|
45
|
37
|
منی پور
|
0
|
0
|
1
|
1
|
0
|
ناگالینڈ
|
0
|
0
|
2
|
2
|
0
|
اوڈیشہ
|
0
|
0
|
7
|
5
|
5
|
پڈوچیری
|
0
|
0
|
1
|
0
|
0
|
پنجاب
|
0
|
0
|
5
|
3
|
3
|
راجستھان
|
0
|
2
|
5
|
4
|
3
|
سکم
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
تمل ناڈو
|
1
|
4
|
56
|
53
|
48
|
تلنگانہ
|
0
|
0
|
63
|
56
|
34
|
تریپورہ
|
0
|
0
|
1
|
1
|
0
|
اترپردیش
|
1
|
1
|
24
|
21
|
14
|
مغربی بنگال
|
1
|
2
|
7
|
5
|
7
|
کل میزان
|
7
|
12
|
425
|
359
|
265
|
ضمیمہ -2
بھارت میں زراعت اورخوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق ایس ای زیڈ
|
نمبرشمار
|
ڈیولپرکانام
|
مقام
|
ایس ای زیڈ کی حالت
|
1
|
کیرالہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے آئی این ایف آر اے)
|
ملاپورم ضلع، کیرالہ
|
نوٹیفائڈ اور برسر کار
|
2
|
پارٹی انفراسٹرکچر کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ
|
کاکی ناڈہ، آندھرا پردیش
|
نوٹیفائڈ اور برسر کار
|
3
|
سی سی سی ایل پرل سٹی فوڈ پورٹ ایس ای زیڈ لمیٹڈ
|
توتی کورن ضلع، تمل ناڈو
|
نوٹیفائڈ اور برسر کار
|
4
|
سی سی ایل پروڈکٹس (انڈیا) لمیٹڈ
|
چتور ضلع، آندھرا پردیش
|
نوٹیفائڈ اور برسر کار
|
5
|
ناگالینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ
|
دیماپور، ناگالینڈ
|
نوٹیفائڈ
|
6
|
انسل کلرس انجینئرنگ ایس ای زیڈ لمیٹڈ
|
سونی پت، ہریانہ
|
نوٹیفائڈ
|
7
|
تریپورہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ
|
پشچم جالیفا، سبروم، جنوبی تریپورہ ضلع، تریپورہ
|
نوٹیفائڈ
|
8
|
اکشے پاترا انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ
|
مہسانہ، گجرات
|
باقاعدہ منظوری
|
*********
ش ح۔ ق ت ۔ع آ
U. No. 3379
(Release ID: 1709616)
Visitor Counter : 274