سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

پسینے سے بایو مارکر نگرانی کے قابل نئے لباس والے سینسر صحت کی نگرانی کے لئےلازمی جانچ کی ضرورت کو ختم کرسکتے ہیں

Posted On: 17 MAR 2021 1:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 17 مارچ       تامل ناڈو کے سی ایس آئی آر-سنٹرل الیکٹرو کیمیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ای سی آر آئی) کے سائنس دان ، ڈاکٹر وینو موہن اے ایم نے ایک لچکداراور  کفایتی پہننے کے قابل سینسر کی شروعات کی ہے۔ یہ سینسر انسانی جسم کی صحت اور جسمانی حالت کی نگرانی کے لیے پسینے کو ٹریک کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر وینو موہن نے حکومت ہند کے شعبہ سائنس و ٹکنالوجی کے ذریعہ قائم کردہ انسپائر فیکلٹی فیلوشپ کی حاصل کی ہے۔  یہ  سینسر خون اور دیگر لازمی جانچ کی ضرورت کو ختم کرسکتا ہے۔

اس پہنے جانے والے مائکرو فلوئیڈک سینسر  کے لیے کسی صاف ستھرے کمرے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔ اسے پسینے کے نمونوں کے ساتھ لیکٹیٹ، سوڈیم ( Na+)،  پوٹاشیم (K +) اور الکلائن / ایسڈ نیچر (پی ایچ) جیسے بایو مارکر کی سی ٹو نگرانی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انسپائر فیکلٹی فیلوشپ کا استعمال کرتے ہوئے ، ڈاکٹر وینو اس سینسر کو قابل پھیلاؤ بنانے کے لیےاس میں بہتری لا رہے ہیں تاکہ ورزش کرتے وقت اور بائیک چلاتے ہوئے آنے والے پسینے کی نگرانی کی جا سکے۔

یہ سینسر اشاروں کی منتقلی کے بغیر ہی ورزش کرنے کی سرگرمیوں کے دوران انسانی پسینے سے بایو مارکر کا تجزیہ کرسکتا ہے۔ اس سینسر کی پسینہ کا  نمونے لینے کی صلاحیت مستقل طور پر  آلہ کی سطح پر گرفت اور پسینے کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرتی ہے جس کے نتیجے میں حقیقی وقت کا تجزیہ ہوتا ہے۔ لچکدار سینسر کو بے قاعدہ جلد کی سطح پر منسلک کیا جاسکتا ہے اور متحرک بایو مارکر سطحوں پر نظر رکھتا ہے ، اور کلینیکل تشخیص اور نگہداشت کے تجزیہ  کے ذاتی نکات کے لیے بھی اہم ہیں۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Photo_Vinu Mohan.tif

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-3360

 


(Release ID: 1709563) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi