ارضیاتی سائنس کی وزارت

زلزلے کی پیشگی وارننگ کا نظام

Posted On: 15 MAR 2021 3:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3  اپریل2021

ملک میں زلزلوں کی درج شدہ تاریخ کو دیکھتے ہوئے ہندوستان زمین کا 59 فیصد حصہ مختلف شدت کے زلزلوں سے مخدوش ہے۔ ملک میں زمینی سرگرمیوں کے اعتبار سے خطوں کی درجہ بندی کے نقشے کو دیکھیں تو پورا علاقہ چار زمینی سرگرمی کے خطوں میں منقسم ہے۔ زون پانچ زلزلوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ مخدوش خطہ ہے، جبکہ زون دو سب سے کم زمینی سرگرمی والا علاقہ ہے۔ اٹھارہ فیصد علاقہ زون چار میں، 30 فیصد زون 3 میں اور باقی علاقہ زون دو میں آتا ہے۔

سب سے زیادہ خطرے والے زون پانچ کے تحت آنے والے شہر، ریاست، چوٹی کے اعتبار سے درج ذیل ہیں۔

ریاست: شہر

انڈومان اور نکوبار: تمام شہر

بہار: ارریہ، سیتامڑھی، دربھنگہ، مدھوبنی، موتیہاری، سہرسہ، کشن گنج، مادھے پورہ، سہرسہ، سپول

گجرات: بھج

ہماچل پردیش: ہمیر پور، دھرمشالہ، چمبا، منڈی، کلو

جموں اور کشمیر: سرینگر

شمال مشرقی ریاستیں: تریپورہ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، منی پور، میزورم اور ناگالینڈ کے تمام شہر۔

اتراکھنڈ: پتھورا گڑھ، چمولی، ردر پریاگ، بیگسوار، الموڑہ

مغربی بنگال: کوچ بہار۔

این ڈی ایم اے ہر سال وقتاً فوقتاً پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے زلزلے کے بارے میں بیداری مہم چلاتا ہے، جن میں عمارات کو زلزلے کا متحمل بنانے جیسی احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔جان ومال ضائع ہونے کی روک تھام کے لئے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) بلڈنگ میٹریل اینڈ ٹکنالوجی پروموشن کونسل (بی ایم ٹی پی سی) اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایچ یو ڈی سی او) وغیرہ کے ذریعے رہنما خطوط جاری کئے جاتے ہیں۔زلزلے کے خطرے والے علاقوں میں عمارتوں کی تعمیرات میں ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کے لئے ان رہنما خطوط کو عوام میں اور متعلقہ انتظامی عہدہ داروں تک پہنچایا جاتا ہے۔

سردست ملک میں زلزلے کی پیشگی وارننگ کے لئے کوئی مصدقہ نظام دستیاب نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں کہیں بھی اس طرح کی سائنسی تکنیک موجود نہیں ہے جس میں زلزلے کے بارے میں قطعیت کے ساتھ اس کے مقام، وقت اور شدت کی پیش گوئی کی جاسکے۔

یہ جانکاری سائنس اور ٹکنالوجی، ارضیاتی سائنسی اور صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 12 مارچ 2021 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

...............................................................

                                                                                                                                                 ش ح،ع س، ع ر

                                                                                                                U-3335



(Release ID: 1709413) Visitor Counter : 106


Read this release in: English