وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے اے وائی 22-2021 کے لئے نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا اعلان کیا

Posted On: 01 APR 2021 8:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، اپریل2021/مرکزی راست ٹیکس بورڈ نے اے وائی سال  22-2021 کے لئے   مورخہ 31 مارچ 2021 کو  اعلان نمبر 242 (ای)  کے  ذریعہ  انکم ٹیکس  ریٹرن فورم(آئی ٹی آر) کا اعلان کردیا ہے ، کووڈ وبا کے سبب  جاری بحران کے مدنظر  اور ٹیکس دہندگان کی    سہولت کے لئے  ، گزشتہ سال کے    آئی ٹی آر فارم   کے مقابلہ میں    آئی ٹی آر فارم میں کوئی اہم تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس  ایکٹ، 1961  میں ترامیم میں صرف کچھ ہی   کم سے کم    تبدیلی   ضروری ہے

آئی ٹی آر فارم نمبر 1 (سہج) اور آئی ٹی آر  فارم 4 (سوگم)  آسان  فارم ہیں  جن سے بڑی تعداد  میں چھوٹے اور درمیانہ    ٹیکس دہندگان   کی ضروریات کو  مدنظر رکھا جاتاہے ۔ 50 لاکھ روپے تک کی آمدنی والا ایک شخص  جو اس آمدنی کو   تنخواہ ،  ایک گھر کی جائیداد  /دیگر ذرائع   وغیرہ سے حاصل کرتا ہے،  سہج فارم کو  بھر سکتا ہے۔  اسی طرح سے  کاروبار اور پروگراموں سے ہوئی   تخمینہ آمدنی   کی شمار کی   تجاویز کے تحت    کل 50 لاکھ روپے کی آمدنی رکھنے والے شخص، ہند ، غیر منقسم خاندان (ایچ یو ایف)  اور فرم (محدود  ادائیگی حصہ داری(ایل ایل پی) کے علاوہ  سوگم کے ذریعہ   اپنا آئی ٹی آر  بھر سکتےہیں۔

کاروبارسے آمدنی حاصل نہ کرنے والے شخص  اور ایچ یو ایف  (سہج کو  داخل نہیں کرسکتےہیں) آئی ٹی آر-2 داخل کرسکتے ہیں جبکہ   کاروبار  یا  پیشہ سے  آمدنی رکھنےو الے شخص  آئی ٹی آر فورم -3 داخل کرسکتے ہیں۔ ذاتی،  ایچ یو ایف  اور کمپنی کے علاوہ    دیگر اشخاص یعنی    شراکت دار فرم  ، ایل ایل پی   وغیرہ   آئی ٹی آر  فارم- 5 داخل کرسکتےہیں۔  کمپنیاں آئی ٹی آر فرم  -6 اور ٹرسٹی  ، سیاسی پارٹی ،  مذہبی   ادارے جو قانون کے تحت  انکم ٹیکس سے چھوٹ  کا دعوی کرتی ہیں،  آئی ٹی آر -7 داخل کرسکتی  ہیں۔

گزشتہ  برس کے مقابلہ میں آئی ٹی آر  فارم بھرنے کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔  اعلان شدہ  آئی ٹی آر فارم  مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہے:http://egazette.nic.in/WriteReadData/2021/226336.pdf

 

ش ح۔ ش ت۔

Uno-3308



(Release ID: 1709304) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Bengali