وزارت خزانہ

آدھار کی بابت معلومات کی فراہمی اوربعض دیگر کاموں کیلئے وقت کی میعاد میں اضافہ

Posted On: 31 MAR 2021 8:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 2  اپریل2021

عالمی وبا کووڈ۔19 کے پیش نظر  ٹیکس اور دیگر قوانین (نرمی اور بعض گنجائشوں میں ترمیم) کے ایکٹ مجریہ 2020 اوراس ایکٹ کے تحت جاری آئندہ کے نوٹیفکیشن کے ذریعہ مختلف ٹیکس اور بے نامی قوانین کے تحت مخصوص وقت کی میعاد میں توسیع کردی گئی ہے۔

آدھار کو پین سے جوڑنے کے مقاصد کے لئے انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 (ایکٹ) کے تحت آدھار نمبر بتانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2021  ہے۔ ٹیکس دہندگان کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ جاری عالمی وبا کووڈ۔19  کے پیش نظر آدھار نمبر بتانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کی جائے۔ ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے آج نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں آدھار نمبر بتانے اور اسے پین سے جوڑنے کی  آخری تاریخ 30 جون 2021 تک بڑھائی جا رہی ہے۔  مذکورہ نوٹیفکیشن میں ایکٹ کی دفعہ 148 کے تحت نوٹس جاری کرنے،  تنازعات کے حل کے پینل (ڈی آر پی) کی طرف سے جاری ہدایت نامہ کی منظوری اور مساوی لیوی عائد کرنے کی تفصیلات پر کارروائی کی میعاد 30 اپریل 2021 تک کی بڑھا دی گئی ہے۔

...............................................................

      ش ح،ع س، ع ر

                                                                                                                U-3313



(Release ID: 1709286) Visitor Counter : 240


Read this release in: English