بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ذیلی قرض کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس ایس ڈی) کو 30 ستمبر 2021 تک بڑھایا گیا
Posted On:
01 APR 2021 8:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،1- اپریل2021/ حکومت ہند نے آتم نربھر بھارت پیکج کے تحت 13 مئی 2020 کو ڈسٹریسٹ ایسیٹ فنڈ-بحران کا شکار ایم ایس ایم ای کے لئے ذیلی قرض کا اعلان کیا تھا ۔
اس اسکیم کے مطابق حکومت ہند کے یکم جون 2020 کو ذیلی قرض کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کو منظوری دی گئی تھی اور 24 جون 2020 کو اس اسکیم کو بحران کا شکار ایم ایس ایم ای کاروباریوں کو قرض کو دینے والے اداروں کے ذریعہ قرض کی سہولت دستیاب کرانے کے لئے لانچ کیا گیا ۔
ایس ایم اے -2 اور این پی اے کھاتے جو آر بی آئی کی گائیڈلائن کے مطابق قرض کی ری اسٹرکچرنگ کرانے کے اہل ہیں ۔ اس اسکیم کو 31 مارچ 2021 تک آپریشن میں رہنا تھا۔
بحران کا شکار ایم ایس ایم ای ، اکائیوں کو مدد پہنچانے کے لئے حکومت نے اس اسکیم کو چھ ماہ کے لئے 31 مارچ 2021 سے 30 ستمبر 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ ج
Uno-3307
(Release ID: 1709280)
Visitor Counter : 171