جل شکتی وزارت

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے جل جیون مشن کے 4کروڑ کی تعداد پار کرنے اور 38فیصد دیہی آبادی کو نل کنیکشن مہیا کرائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا

Posted On: 02 APR 2021 3:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،02اپریل   ،  2021

جل شکتی کے وزیر مملکت جنا  رتن لال کٹاریہ  نے دیہی کنبوں کو جل جیون مشن کے نئے فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) مہیا کرانے میں چار کروڑ کی تعداد پار کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور افسروں کو مبارکباد دی۔ابھی تک دیہی آبادی کے 38 فیصد سے زیادہ لوگوں کو کور کیا جا چکا ہے جن میں سے 21.14 فیصد گھروں کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 2019 میں مشن کا آغاز ہونے کے بعد سے نل کے پانی کا کنیکشن  مہیا کرایا گیا ہے۔ابھی تک 58ضلعوں ،711 بلاکوں ،44459پنچایتوں اور 87009 گاؤں میں ایف ایچ ٹی سی کا 100 فیصد کوریج یقینی بنایا گیا ہے۔ جناب  کٹاریہ  پچھلے ہفتے کووڈ19پازیٹو ہونے اور علاج کے لئے اسپتال  میں داخل ہونے کے باوجود ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ مسلسل اپنے سرکاری کاموں کو سر انجام دے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015Q6V.jpg

 

جناب کٹاریہ کو انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی او ٹی) ٹیکنولوجی پر مبنی سینسروں کا استعمال کرتے ہوئے پانچ ریاستوں مین گاؤں میں پانی کی سپلائی کی موثر ڈھنگ سے نگرانی کرنے کےلئے انجام دئے گئے کامیابی پائلٹ پروجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کی گیا۔ اسے ٹاٹا کمیونتی انیشیٹیو ٹرسٹ (ٹی سی آئی ٹی) اور ٹاٹا ٹرسٹوں کے تعاون سے کیا گیا ہے۔مختلف زرعی –ماحولیاتی زون کو کور کرتے ہوئے پانچ ریاستوں یعنی اتراکھنڈ،راجستھان ،گجرات ،مہاراشٹر اور ہماچل پردیش میں پھیلے گاؤں کی اس پائلٹ پروجیکٹ کےلئے پہچان کی گئی۔

آئی او ٹی یوزرس کو سپلائی کئے جانے والی پانی کی مقدار اور معیار کے بارے میں عوامی صحت افسروں،دیہی پانی سپلائی کمیتی (وی ڈبلیو ایس سی) کے اراکین اور عام لوگوں کو حقیقی معلومات  مہیا کرائےگا۔ یہ زیر زمین پانی کے بہاؤ،دباؤ کی سطح ،کلورین اینالائزر اور زیر زمین پانی کی سطح کو دیکھنے کےلئے سینسروں کا استعمال کرے گا۔یہ آلودہ پانی کی سپلائی روکنے ،لیکیج بند کرنے  اور وسائل کی ترقی اور تحفظ کے لئے منصوبہ بنانے میں وی ڈبلیو ایس سی کو اہم معلومات مہیا کرانے میں مدد کرے گا۔

پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی نے ریاستوں کو کامیابی کے ساتھ اس ٹیکنولوجی کے استعمال کےلئے  حوصلہ افزائی کی ہے۔گجرات بہار ،ہریانہ اور اروناچل پردیش سمیت کئی ریاستوں نے پہلے ہی کئی ضلعوں کے 500گاؤں تک آئی او ٹی پر مبنی ریموٹ مونیٹرنگ سسٹم کےلئے ٹینڈر بھی جاری کردئے ہیں۔اس کے علاوہ  سکم،منی پور،گوا ،مہاراشٹر،اتراکھنڈجیسی ریاستوں  نے اس ٹیکنولوجی کو شروع کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔

جناب کٹاریہ نے عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے میں ٹیکنولوجی کی اہمیت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی دوری کےلئے سخت قرنطینہ پروٹوکول پر عمل کرنے کے دور میں بھی ٹیکنولوجی نے دنیا کے ساتھ ورچوؤل کنیکٹ میں کامیاب بنایا ہے اور لوگوں کو کام کرنے اور اپنا تعاون دینے میں مدد کی ہے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:3116



(Release ID: 1709273) Visitor Counter : 174