وزارت آیوش
روایتی ادویات میں برکس ماہرین کی میٹنگ
Posted On:
25 MAR 2021 9:00PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 25 مارچ / حکومتِ ہند کی آیوش کی وزارت نے 25 مارچ ، 2021ء کو برکس کی ہندوستان کی صدارت – 2021 کے تحت روایتی ادویات میں برکس کے ماہرین کی ایک ورچوول میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں برازیل ، روس ، چین اور جنوبی افریقہ کے روایتی ادویات کے ماہرین نے شرکت کی ۔
ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کی وزارت کے سکریٹری جناب پی کے پاٹھک نے ، جنہوں نے میٹنگ کی صدارت کی ، ہندوستان میں روایتی ادویات کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیا اور کووڈ – 19 کے خاتمے سمیت آیوش کی وزارت کے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ آیوش کی وزارت کے ماہرین ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید ، سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن آیورویدک سائنس ( سی سی آر اے ایس ) اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن ہومیو پیتھی ( سی سی آر ایچ ) نے برکس کے ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالی تعاون کے تحت صحت کے لئے برکس کے ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر صحتِ عامہ کو مربوط کرنے کی خاطر ایس ڈی جی 3 ( سبھی کے لئے صحت مند زندگی اور خوشحالی کو فروغ دینے کو یقینی بنانا ) کے حصول کے لئے روایتی ادویات کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔
میٹنگ کے دوران برکس – 2021 کے لئے ہندوستان کی ترجیحات ، روایتی ادویات کے شعبے میں برکس تعاون پر مفاہمت نامے سمیت برکس کے اشتراک کو مستحکم کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ ہندوستان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں برکس ارکان کو ، اُن کی روایتی ادویات کے شعبے میں قومی صلاحیت سازی کو مستحکم کرنا اور روایتی ادویات کے ایکشن پلان کو نافذ کرنے کی تجویز پیش کی گئی تاکہ اُسے قومی حفظانِ صحت نظام سے مناسب طور پر مربوط کیا جا سکے ۔ برکس کا مفاہمت نامہ اور روایتی ادویات پر برکس فورم ( بی ایف ٹی ایم ) روایتی ادویات سے متعلق پالیسیوں ، حکمت عملی ، ادارہ جاتی اور ریگو لیٹری فریم ورک میں اشتراک کو فروغ دے کر حفظانِ صحت کے جامع فروغ پر برکس میں تعاون میں اضافہ کرنے میں مدد کرے گا ۔
برکس کے ماہرین نے برکس کے صدر نشین کی حیثیت سے 2021 ء میں ہندوستان کے ذریعے روایتی ادویات کے منصوبے سے متعلق ایجنڈے اور کام میں تعاون اور حمایت کرتے ہوئے ہندوستان کی ستائش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 25.03.2021 )
U. No. 3173
(Release ID: 1709069)
Visitor Counter : 129