محنت اور روزگار کی وزارت

صنعت سے جڑے کارکنوں کے لئے صارف قیمت اشاریہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAR 2021 4:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،31؍مارچ :

  1. صنعت سے جڑے کارکنوں کے لئے کل ہند صارف قیمت اشاریہ (100=2016) –فروری ، 2021 جنوری ،2021کے 118.2پوائنٹ   سے بڑھ کر 119.0پوائنٹ ہوگیاہے
  2. فیصد کی اصطلاع میں غذا ومشروبات ، ایندھن  وروشنی اور مختلف گروپوں میں اضافے کی وجہ سے پچھلے مہینے کے مقابلے 0.68فیصد اوپرچلاگیاہے ۔ اس مدت کے دوران دودھ ، سرسوں کا تیل ، سویابین کے تیل ، سورج مکھی کے تیل ، سیب ، آم ، سنترہ ، بھنڈی ، پیاز ، پرول ، تیاراور پیک شدہ غذائی اشیاء ، کوکنگ گیس ، پٹرول وغیرہ جیسی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا وسیع اثرپڑاہے ۔
  3. فروری ،2021کے لئے افراط زرشرح پچھلے ماہ کے 3.15فیصد کے مقابلے بڑھ کر 4.48فیصدہوئی ۔ غذائی افراط زرشرح بھی پچھلے ماہ کے 2.38فیصد کےمقابلے بڑھ کر 4.64فیصد ہوگئی ہے ۔

فروری ، 2021کا کل ہند صارف قیمت اشاریہ (صنعتی کارکنان ) 0.8پوائنٹ بڑھ کر 119.0پوائنٹ کی سطح پر پہنچا ۔ اشاریئے میں پچھلے ماہ کے مقابلے میں 0.68فیصد کا اضافہ رہا جب کہ ایک سال قبل انھیں دو مہینوں کے درمیان 0.61فیصد کی کمی درج کی گئی تھی ۔

اشاریئے میں درج اضافے میں سب سے زیادہ تعاون ایندھن و روشنی گروپ کا رہاجس نے کل تبدیلی کو 0.31پوائنٹ فیصد سے متاثرکیا۔ اس اضافے کو مختلف و غذائی اور مشروبات گروپوں نے 0.23و 0.21پوائنٹ فیصد سے متاثرکرکے تکمیل کی ۔ مدوں میں دودھ ، سرسوں کا تیل ، سویابین کے تیل ، سور ج مکھی کے تیل ، سیب ، آم ، سنترہ ، بھنڈی ، پیاز ، پرول ، تیاراور پروسیسڈغذائی اشیائی ، کوکنگ گیس ، پٹرول وغیرہ اشاریہ کو بڑھانے میں معاون رہے ۔ اس کے برخلاف چاول ، آلو ، ٹماٹر، انڈامرغی ، پتہ گوبھی ، ادرک وغیرہ نے اشاریہ میں درج اضافے کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔

مرکزی سطح پر مدورئی مرکز کے اشاریئے میں سب سے زیادہ 4.0پوائنٹ کا اضافہ رہا۔ دوسرے تین مراکز میں 3سے 3.9پوائنٹ کے درمیان اضافہ درج کیاگیا ، جس کے بعد 7مراکز میں 2سے 2.9پوائنٹ کے درمیان ، 22مراکز میں 1سے 1.9پوائنٹ کے درمیان اور 34مراکز میں 0سے 0.9پوائنٹ کے درمیان اضافہ رہا۔ اس کے برعکس لباک –سلچرو کولکاتہ میں 2.4و 2.0پوائنٹ کی کمی درج کی گئی ۔ دیگرپانچ مراکز میں 1سے 1.9پوائنٹ اور باقی 14مراکز میں 0سے 0.9پوائنٹ کی کمی پائی گئی ۔

فروری ، 2021کے لئے افراط زرشرح پچھلے مہینے کے 3.15فیصد اور پچھلے سال کے اسی ماہ کے 6.84فیصد کے مقابلے میں 4.48فیصد رہی ۔ اسی طرح غذائی –افراط زرشرح پچھلے ماہ کے 2.38فیصد اور ایک سال قبل اسی ماہ کے 8.33فیصد کے مقابلے 4.64فیصد رہی ۔

سی پی آئی –آئی ڈبلیو پرمبنی افراط زرشرح(عام وغذائی اشیا)

 

 

کل ہند زمرہ  وار–اشاریہ جنوری وفروری 2021کے لئے

نمبرشمار

زمرے

جنوری ، 2021

فروری ، 2021

I

غذاومشروبات

117.4

117.9

II

پان ، سپاری ، تمباکو اورنشیلی اشیا

134.4

135.8

III

کپڑے وجوتے

117.8

118.4

IV

رہائش

115.2

115.2

V

ایندھن ورشنی

136.4

142.0

VI

متفرقات

116.9

117.6

 

عام اشاریہ

118.2

119.0

 

 

 

 

 

 

 

 

سی پی آئی –آئی ڈبلیو زمرہ واراشاریہ

مرکزی وزیر مملکت برائے محنت وروزگار(آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمارگنگوار نے اشاریئے میں اضافے کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ اشاریئے میں اضافے کے نتیجے میں کامگارآبادی کے مہنگائی بھتوں میں اضافے سے تنخواہ میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ فروری ، 2021کے دوران دودھ ، سرسوں کا تیل ، سویابین کاتیل ، سورج مکھی کا تیل ، سیب ، آم ، سنترہ ، بھنڈی ، پیاز ، پرول ، تیاروپروسیسڈ غذائی اشیا،نائی کا چارج ، کوکنگ گیس ، پٹرول وغیرہ کے داموں میں اضافے کی وجہ سے افراط زرمیں اضافہ درج کیاگیاہے ۔

لیبربیورو کے ڈائرکٹرجنرل جناب پی ڈی پی ایس نیگی نے کہا کہ فروری ، 2021کے دوران افراط زرمیں اضافہ دیگرسرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ جاری مختلف قیمت اشاریئے کے ضمن میں تمام شعبوں میں دیکھاگیاہے ۔

محنت وروزگاروزارت کے تحت لیبر بیورو کے ذریعہ ہرماہ صنعتی ملازمین کے لئے صارف قیمت اشاریئے کی ترتیب پورے ملک میں پھیلے ہوئے 88اہم صنعتی مراکز کے 317بازاروں سے جمع شدہ خردہ قیمتوں کی بنیاد پرکیاجاتاہے ۔ اشاریئے کی ترتیب 88صنعتی مراکز و پورے ہندوستان کے لئے کیاجاتاہے اورآئندہ مہینوں کے آخری کام کے دن پر جاری کیاجاتاہے ۔ فروری 2021کے لئے اشاریہ اس پریس ریلیز کے توسط سے جاری کیاجارہاہے ۔

اشاریئے کی آئندہ کڑی مارچ ، 2021کے لئے بروز  جمعہ 30اپریل ، 2021کو جاری کی جائے گی ۔ یہ دفترکی ویب سائٹ

www.labourbureaunew.gov.in.  پربھی دستیاب رہے گا۔

***************

 

( ش ح۔ ج ق  ۔ع آ،01.04.2021)

U-3273


(ریلیز آئی ڈی: 1708935) وزیٹر کاؤنٹر : 262
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी