سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت نے مخنّث افراد کے لئے قومی پورٹل شروع کیا

Posted On: 24 MAR 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24مارچ 2021: سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزات نے مخنث افراد کے لئے   نیشنل پورٹل  کا الیکٹرانک طریقے سے  افتتاح کیا،جس میں  مخنث برادری کے تئیں   ارکان نے شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر  ایک تفصیلی پرزنٹیشن  دیا گیا اورپورٹل سے متعلق  ایک مختصرفلم بھی دکھائی گئی ۔ مخنث افراد  کے لئے قومی کونسل  ،جس کے ملک کے مختلف حصوں  کے مخنث افراد ممبر ہیں ،  نے اس  افتتاحی تقریب کو دیکھا۔ سوشل میڈیا  اور مخنث افراد  اور دیگر  کی شرکت والے مختلف  فورموں  پر  بھی  نیشنل پورٹل کے بارے میں  بیداری  پھیلائی گئی ۔ وزیرموصوف نے  مخنث افراد کے لئے  نیشنل پورٹل   کو  مقبول بنانے کے لئے   سبھی  ریاستوں  ،مرکز کے زیرانتظام علاقوں  اور ضلع مجسٹریٹوں   /  کلکٹروں   کو بھی  خط لکھا ہے۔

ابھی تک 1915  مخنث افراد  ہیں   ۔شناختی سرٹیفکیٹ اور  شناختی کارڈ  کے لئے  درخواست دی ہے۔ 1695  جائز  درخواستوں  میں سے 277 شناختی سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ  جاری  کئے گئے ہیں۔  220 درخواستیں   ناکافی  / انویلڈ  دستاویزات    یا  ڈپلیکیٹ  درخواستوں  کی وجہ سے مسترد کردی گئی ہیں۔

مخنث افراد کے لئے قومی پورٹل   ، جو کہ  ضلع مجسٹریٹ  کے ذریعہ  جاری  کئے جانے والے شناختی سرٹیفکیٹ کے لئے  طریق کار کام کرتا ہے،  ملک کے  سبھی ضلعوں   میں قائم ہے اور کام کررہا ہے۔

2011 کی مردم شماری کے مطابق   ’’دیگر ‘‘   کہے جانے والے زمرے کے تحت 487803   افراد  ہیں۔

یہ معلومات  آج  راجیہ سبھا میں  سماجی انصاف  اورتفویض  اختیارات کے وزیر مملکت  جناب  رتن لال کٹاریا    نے  فراہم کی۔

*************

 

ش ح۔ف ا ۔رم

(01-04-2021)

U- 3265


(Release ID: 1708904) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Punjabi