کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت کی غیر ملکی تجارت: فروری 2021
Posted On:
15 MAR 2021 5:48PM by PIB Delhi
بھارت سے فروری – اپریل 2021* میں439.64 ارب امریکی ڈالر کی مجموعی برآمد (اشیاء اور خدمات) ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے جو پچھلے سال کی یکساں مدت کے مقابلے (-) 10.14 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ ادھر اپریل- فروری 21-2020* کے دوران 447.44 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی درآمد ہونے کااندازہ لگایا گیا جو پچھلے سال کی یکساں مدت کےمقابلے (-) 20.83 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔
*نوٹ (1) آر بی آئی کے ذریعہ جاری کئے گئے سروس سیکٹر سے جڑا تازہ ترین ڈیٹا جنوری 2021 سے متعلق ہے۔ فروری 2021 سے متعلق ڈیٹا صرف ایک تخمینہ ہے جس میں آر بی آئی کی اگلی پریس ریلیز کی بنیاد پر ترمیم کی جائے گی۔ (2) بریکٹ کے اعداد وشمار پچھلے سال کی اسی مدت میں شرح ترقی کے برابر ہیں۔
1- اشیا کی تجارت
برآمدات (دوبارہ برآمدات سمیت)
فروری 2021 میں 27.93 ارب امریکی ڈالر کی برآمد ہوئی جو فروری 2020 میں ہوئی 27.74 ارب امریکی ڈالر کی برآمد کے مقابلے 0.67 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ روپئے کے لحاظ سے فروری 2021 میں برآمد 203201.56 کروڑ روپئے کی ہوئی وہیں فروری 2020 میں برآمد 198328.86 کروڑ روپئے کی ہوئی تھی جو 2.46 فیصد کے مثبت اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔
اہم اشیاء/ اشیاء کے گروپ جنہوں نے فروری 2020 کے مقابلے فروری 2021 کے دوران مثبت اضافہ درج کیا ہے ان میں دیگر اناج (546.5 فیصد)، غذائی تیل (245.45 فیصد)، خام لوہا (167.79 فیصد) ، جوٹ کی مصنوعات اور فلور کورنگ (45.53 فیصد )، چاول (30.78 فیصد )، گوشت ، ڈیری اور پولٹری مصنوعات (26.43 فیصد)، اناج اور مختلف ڈبہ بند اشیاء (25.3 فیصد)، قالین (19.46 فیصد) ، مسالے (18.61 فیصد) ، ڈرگس اور فارماسیوٹیکلس (14.74 فیصد )، ہاتھ سے تیار کئے گئے خوبصورت قالین (13.23 فیصد) ، سیرامک مصنوعات اور شیشے سے بنے سامان (11.04 فیصد) ، کپاس کے دھاگے/فیبس/میڈاپ، ہینڈ لوم کی مصنوعات وغیرہ (9.41فیصد)، تمباکو (7.71فیصد) ، میکا، کوئلہ اور دیگر غیر کاربن کیمیکل (1.2 فیصد) شامل ہیں۔
اہم اشیا/اشیاء کے گروپ جنہوں نے فروری 2020 کے مقابلے فروری 2021 کے دوران منفی اضافہ درج کیا ہے ان میں تلہن(25.19- فیصد) ، چمڑا اور چمڑے سے بنی مصنوعات (21.62-فیصد)، پٹرولیم مصنوعات (20.87-فیصد)، کاجو (18.62- فیصد) ، موتی وجواہرات (11.19- فیصد) ، تمام کپڑوں کا آر ایم جی (8.5-فیصد) ، الیکٹرانک سامان (5.77- فیصد)، انسان کے ذریعہ بنائے گئے دھاگے /فیبس/ میڈ اپ وغیرہ (4.02- فیصد)، پھل اور سبزیاں (3.33- فیصد)، چائے (2.5- فیصد)، انجینئرنگ کا سامان (2.36- فیصد)، کافی (0.73- فیصد) اور سمندری مصنوعات (0.21- فیصد)شامل ہیں۔
اپریل- فروری 21-2020 کے لئے برآمدات کی مجموعی قدر 256.18 بلین امریکی ڈالر (1899568.63 کروڑ روپئے) رہی جو اپریل- فروری 20-2019 کی مدت کے دوران 291.87 بلین امریکی ڈالر (2060069.56 کروڑ روپئے) کی تھی۔ اس مدت کے دوران ڈالر کے سلسلے میں (-) 12.23 فیصد کا منفی اضافہ اور روپئے کے سلسلے میں (-) 7.79 کامنفی اضافہ درج کیا گیا۔
فروری 2021 میں 40.54 ارب امریکی ڈالر (294985.04 کروڑ روپئے) کی درآمد ہوئی جبکہ فروری 2020 میں 37.90 ارب امریکی ڈالر (270973.39 کروڑ روپئے) کی درآمد ہوئی تھی۔ اس میں ڈالر کے لحاظ سے 6.96 فیصد کااضافہ ہوا اور روپئے کے لحاظ سے بھی 8.86 فیصد زیادہ ہے۔ اپریل- فروری 21-2020 میں کل ملاکر 340.80 ارب امریکی ڈالر (2524727.09 کروڑ روپئے) کی درآمد ہوئی جبکہ اپریل- فروری 20-2019 میں 443.24 ارب امریکی ڈالر ( 3126965.99 کروڑ روپئے ) کی درآمد ہوئی تھی۔ دونوں مالی سال کے مقابلے اس میں ڈالر کے لحاظ سے (-) 23.11 فیصد منفی اضافہ درج کیا گیا ہے اور روپئے کے لحاظ سے (-) 19.26 فیصد منفی اضافہ درج کیا گیا ہے۔
فروری 2021 میں جن اہم اشیاء کے گروپ کی درآمد میں پچھلےسال کی یکساں مدت کے مقابلے منفی اضافہ درج کیا گیا ان میں درج ذیل شامل ہیں:
کچے تیل اور غیر تیل کی درآمد:
فروری 2021 میں تیل کی درآمد8.99 ارب امریکی ڈالر (65392.23 کروڑ روپئے) تھی جو کہ فروری 2020 میں 10.78 ارب امریکی ڈالر (77068.38 کروڑ روپئے) تھی اور ڈالر کے لحاظ سے 16.63 فیصد کم اور روپئے کے لحاظ سے 15.15 فیصد کم تھی۔ اپریل –فروری 21-2020 تیل کی درآمد 72.08 ارب امریکی ڈالر (534113.03 کروڑ روپئے) رہی جو ڈالر کے لحاظ سے 40.18 فیصد کم اور روپئے کے لحاظ سے 40.18 فیصد کم تھی۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 120.50 ارب امریکی ڈالر (850462.66 کروڑ روپئے ) رہی تھی ۔
اس سلسلے میں یہ بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک سے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق فروری 2021 میں فروری 2020 کے مقابلے عالمی برینٹ قدر ($/bbl) 12.65 فیصد زیادہ ہوگئی ہے۔
فروری 2021 میں غیر تیل (پٹرولیم) کی درآمد کااندازہ 31.56ارب امریکی ڈالر (229592.81 کروڑ روپئے ) تھی جو کہ فروری 2020 میں 27.12 ارب امریکی ڈالر ( 193905.01 کروڑروپئے) تھی۔ یہ ڈالر کے لحاظ سے 16.34 فیصد زیادہ (روپئے میں18.40 فیصد زیادہ) تھی۔ اپریل –فروری 21-2020 میں غیر تیل کی درآمد 268.72 ارب امریکی ڈالر ( 1990614.06 کروڑ روپئے) تھی جو کہ اپریل –فروری 20-2019 میں 322.74 ارب امریکی ڈالر (2276503.32 کروڑ روپئے )تھی ، یہ ڈالر کے لحاظ سے 16.74 فیصد کم (روپئے کے لحاظ سے 12.56 فیصد کم) تھی ۔
فروری 2021 میں غیر تیل سونے کی درآمد 26.27 ارب امریکی ڈالر کی ہوئی جس میں 6.07 فیصد مثبت اضافہ درج کیا گیا اور فروری 2020 میں اسی مدت کے دوران غیر تیل اور غیر موتی و جواہرات درآمد 24.76 ارب امریکی ڈالر کی ہوئی۔ اپریل- فروری 21-2020 میں غیر تیل اور غیر سونے کی درآمد 242.61 ارب امریکی ڈالر کی ہوئی جو پچھلے مالی سال کی یکساں مدت یعنی اپریل –فروری 2020-2019 کے دوران 295.73 ارب امریکی ڈالر کی تھی یعنی پچھلے مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال میں (-)17.96 فیصد کامنفی اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
2- خدمات کی تجارت
برآمدات (وصولی)
ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ 15 مارچ 2021 کو جاری تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق جنوری 2021 میں برآمد 17.08 ارب امریکی ڈالر ( 124841.61 کروڑ روپئے) کی ہوئی جو جنوری 2020 کے مقابلے ڈالر کے لحاظ سے (-) 10.06 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ فروری 2021* میں خدمات کی برآمد 17.29 ارب امریکی ڈالر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
درآمدات (ادائیگی)
ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ 15 مارچ 2021 کو جاری تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق جنوری 2021 میں درآمد 10.10 ارب امریکی ڈالر (73825.87 کروڑ روپئے) کی ہوئی جو جنوری 2020 کے مقابلے ڈالر کے لحاظ سے (-) 15.86 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ فروری 2021 * میں خدمات کی درآمد 10.36 ارب امریکی ڈالر کاہونے کااندازہ لگایا گیا ہے۔
3-تجارت کا توازن
اشیاء: فروری 2021 میں تجارتی خسارہ 12.62 ارب امریکی ڈالر رہنے کااندازہ لگایا گیا ہے جبکہ فروری 2020 میں یہ تجارتی خسارہ 10.16 ارب امریکی ڈالر کاہوا تھا جو 24.14 فیصد زیادہ ہے۔
خدمات: آربی آئی کے ذریعہ 15 مارچ 2021 کو جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوری 2021 کے دوران خدمات میں تجارتی توازن (یعنی اصل خدمات کی برآمد) 6.98 ارب امریکی ڈالر رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ فروری 2021 *میں تجارتی توازن 6.94 بلین امریکی ڈالر رہنے کا امکان ہے۔
مجموعی تجارتی توازن : اشیاء اورخدمات دونوں کو ہی ملانے پر اپریل- فروری 21-2020* میں کل ملاکر 7.80 ارب امریکی ڈالر کامجموعی تجارتی سرپلس ہونے کااندازہ لگایا گیا ہے جبکہ اپریل –فروری 20-2019 میں تجارتی خسارہ 75.90 ارب امریکی ڈالر کا ہوا تھا۔
*نوٹ: آر بی آئی کے ذریعہ جاری کئے گئے سروس سیکٹر سےجڑے تازہ ترین اعداد وشمار جنوری 2021 سے متعلق ہیں۔ فروری 2021 سے متعلق ڈیٹا (اعداد وشمار) صرف ایک اندازہ ہے جس میں آر بی آئی کی اگلی پریس ریلیز کی بنیاد پر ترمیم کی جائے گی۔
اشیاء کی تجارت
برآمدات اور درآمدات : (بلین امریکی ڈالر)
|
(عارضی)
|
|
فروری
|
اپریل-فروری
|
برآمدات (دوبارہ برآمدات سمیت)
|
|
|
2019-20
|
27.74
|
291.87
|
2020-21
|
27.93
|
256.18
|
فیصداضافہ 21-2020/20-2019
|
0.67
|
-12.23
|
درآمدات
|
|
|
2019-20
|
37.90
|
443.24
|
2020-21
|
40.54
|
340.80
|
فیصداضافہ 21-2020/20-2019
|
6.96
|
-23.11
|
تجارتی توازن
|
|
|
2019-20
|
-10.16
|
-151.37
|
2020-21
|
-12.62
|
-84.62
|
|
|
|
برآمدات اور درآمدات : (کروڑ روپئے میں)
|
|
(عارضی)
|
|
|
FEBRUARY
|
APRIL-FEBRUARY
|
برآمدات (دوبارہ برآمدات سمیت)
|
|
|
2019-20
|
1,98,328.86
|
20,60,069.56
|
2020-21
|
2,03,201.56
|
18,99,568.63
|
فیصد اضافہ 21-2020 /20-2019
|
2.46
|
-7.79
|
درآمدات
|
|
|
2019-20
|
2,70,973.39
|
31,26,965.99
|
2020-21
|
2,94,985.04
|
25,24,727.09
|
فیصد اضافہ 21-2020 /20-2019
|
8.86
|
-19.26
|
تجارتی توازن
|
|
|
2019-20
|
-72,644.53
|
-10,66,896.42
|
2020-21
|
-91,783.48
|
-6,25,158.46
|
خدمات کی تجارت
درآمدات اور برآمدات : خدمات (بلین امریکی ڈالر)
|
(عارضی)
|
جنوری 2021
|
اپریل-جنوری 21-2020
|
برآمدات (وصولی)
|
17.08
|
166.17
|
درآمدات (ادائیگی)
|
10.10
|
96.28
|
تجارتی توازن
|
6.98
|
69.89
|
|
|
|
برآمدات اور درآمدات (خدمات): (کروڑ روپئے میں)
|
عارضی
|
جنوری 2021
|
اپریل-جنوری 21-2020
|
برآمدات (وصولی)
|
1,24,841.61
|
12,37,541.83
|
درآمدات (ادائیگی)
|
73,825.87
|
7,16,842.28
|
تجارتی توازن
|
51,015.74
|
5,20,699.56
|
ماخذ: آربی آئی کے ذریعہ 15 مارچ 2021 کو جاری کی گئی پریس ریلیز
|
|
فوری تخمینہ فروری 2021
******
ش ح ۔ق ت۔ ف ر
U-NO.3259
(Release ID: 1708889)
Visitor Counter : 163